کتاب الاموال جلد دوم
کتاب الاموال جلد دوم
مصنف : امام ابو عبید القاسم بن سلام
صفحات: 411
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں معاشرت ومعیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اسلام کا نظریہ معیشت فطرت سے ہم آہنگ اور تمام معاشی مشکلات کا واحد حل ہے، اس لئے کہ یہ نظام نہ تجربات کا مرہون منت ہے اور نہ اقتصادی ماہرین کی ذہنی کاوش کا نتیجہ،بلکہ یہ معاشی نظام پروردگار نے تجویز کیا اور پیغمبر اسلام نے پیش کیا، اس لئے یہ نظام ہی وہ واحد نظام معیشت ہے جو اگر تمام عالم پر چھا جائے تو دنیا میں صرف معاشی سکون ہی سکون ہو، اس لئے کہ یہ مالک حقیقی نے بنایا ہے وہ ہم سب کا رب ہے، لہٰذا اس کی ربوبیت کا سایہ بھی سب پر یکساں ہے، اس میں اجتماعی مفاد ہی ملحوظ ہے، شخصی یا گروہی مفاد کا شائبہ تک نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے حقیقی مالک صرف اللہ ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز اس کی ملکیت میں داخل ہے، چنانچہ اُس نے مال کی نسبت اپنی ذات کی طرف دیتے ہوئے فرمایا:”خدا کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے، اُن کو بھی دو“۔ زیر تبصرہ کتاب”کتاب الاموال”دوسری صدی ہجری کے معروف عالم دین امام ابو عبید القاسم بن سلام کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں نبی کریم ﷺ اور خلفاء راشدین کے دور کی اسلامی مملکت کے مالیاتی نظام کوپیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن طاہر سورتی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
امام ابو عبیدہ کے حالات زندگی | 27 تا 560 | |
مقدمہ | 53 تا 110 | |
امام کے رعیت پر اور رعیت کے امام پر باہمی حقوق | 113 تا 117 | |
بیت المال کے ذرائع آمدنی | 118 تا 131 | |
فئے کی شکلیں اور اس کے ذرائع آمد | 132 تا 141 | |
فئے خمس اور صدقہ کے قوانین | 142 تا 149 | |
مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان | 150 تا 156 | |
فہرست نا مکمل |