کتاب الادب العالی( اسلامی آداب و اخلاق کا مجموعہ)

کتاب الادب العالی( اسلامی آداب و اخلاق کا مجموعہ)

 

مصنف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن الاعظمی

 

صفحات: 464

 

ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ  (1943ء-2020ء) ہندوستانی نژاد سعودی عالم، متعدد کتابوں کے مصنف مشہور عالم دین اورعصر حاضر  کے نامور محدث تھے۔ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی 1943ء میں اعظم گڑھ کے ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام بانکے رام رکھا گیا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو اپنی ہدایت کے لیے منتخب کرلیا تھا، اس کی تربیت کا اہتمام بھی اسی شان سے کیا۔ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی نے اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا کہ کس طرح وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود دین اسلام کی طرف راغب ہوئے۔دینی  تعلیم کے حصول کےلیے دارالسلام عمرآباد میں داخل ہوئے  وہاں سے فارغ ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں بآسانی مل گیا۔ چارسال  جامعہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعدجامعۃ الملک عبدالعزیز، مکہ مکرمہ میں ایم اے میں داخلہ لیا۔ ایم اے’’ابوہریرۃ فی ضوء مرویاتہ وفی جمال شواہدہ وانفرادہ‘‘  کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش  کیا۔اس کےبعد رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ سے منسلک ہو گئے، رابطہ میں رہتے ہوئے بھی آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ جامعہ ازہر (مصر) سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ میں  ابن  الطلاع المالکی  کی کتاب ’’اقضیۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘۔پر تحقیق وتعلیق  کا  کام کیا ۔ان کا  پی ایچ ڈی  کایہ تحقیقی مقالہ 1978ء  میں پہلی بار  کتابی صورت میں مصر سے شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب کا سب سے عظیم کارنامہ  ان کی تالیفِ ’الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل‘ ہے۔ اس میں تمام صحیح احادیث کو مختلف کتبِ احادیث ، مثلاً مؤطات ، مصنفات ، مسانید ، جوامع ، صحاح ، سنن ، معاجم ، مستخرجات ، أجزاء اور أمالی سے جمع کیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کی تخریج کے بعد اس کے صحیح اور حسن کا درجہ بھی بیان کردیا گیا ہے ۔قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب کو فقہی ابواب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن دار السلام سعودی عرب سے 2016 میں 12 جلدوں میں شائع ہوا تھا ۔ دوسرا ایڈیشن 2019 میں دار ابن بشیر ، پاکستان سے 19 جلدوں میں طبع ہوا ہے ۔ ڈاکٹر اعظمی رحمہ اللہ اس عظیم الشان کتاب کےعلاوہ   بھی   ایک درجن سے زائد علمی وتحقیقی کتب کےمصنف ہیں۔موصوف  کی بعض کتابیں سعودی عرب کی جامعات کے اعلیٰ درجوں کے کورس کا حصہ ہیں جس میں سر فہرست ’’دراسات فی الیہودیہ والمسیحیہ وادیان الہند‘‘ قابل ذکر ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی آداب واخلاق کا مجموعہ ‘‘ ڈاکٹر ضیاء الرحمن  مرحوم کی عربی تصنیف ’’ الادب العالی‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب دراصل ’’الجامع الکامل‘‘ سے انتخاب ہے، جو آدابِ زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہے۔اس مجموعے میں مؤلف نے اسلامی اخلاق وآداب کے  مختلف ابواب کےتحت بارہ صد احادیث کا انتخاب پیش کیا ہے۔اگر  ایک مسلمان اپنی زندگی میں ان آداب کا لحاظ رکھے تو وہ اسلام کا چلتا پھرتا نمونہ بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ  کی   تحقیقی وتصنیفی،تبلیغی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے اور  انہیں  جنت الفردوس  میں اعلیٰ وارفع مقا م عطا فرمائے  ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حف مسرت مولانا کاکا سعید احمد عمری 20
عرض مترجم 22
مکارم اخلاق 24
حسن اخلاق 24
لوگوں میں سب سے بہتر حسن اخلاق کے حاملین ہیں 25
سچائی کی فضیلت اور جھوٹ کی مذمت 28
نرمی کی فضیلت 29
درگزرکرنا مستحب ہے 31
بے شک اسلام یکسوئی والا آسان مذہب ہے 32
شرم و حیا 32
طلب علم میں کوئی حیا نہیں 36
ہر نیکی صدقہ ہے 36
کسی کو عطیہ دینا اور راہ بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا 38
ملاقات کے وقت مسکراتے چہرے سے ملنا مستحب ہے 38
ہنسنا اور مسکرانا 39
جودو کرم اور سخاوت 42
کسی کے حسن سلوک پر اس کا شکریہ ادا کیا جائے 44
بردباری سنجیدگی اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا 45
لوگوں کے درمیان اصلاح 46
لوگوں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آنا 48
عاجزی و انکساری 49
رحم دلی 50
جانوروں کے ساتھ رحم دلی 53
چھوٹوں کے ساتھ رحم دلی 54
گفتگو میں بڑوں کی تعظیم ہونی چاہیے 55
صاحب فضیلت لوگوں کی لغرشوں سے درگزر کرنا 56
بڑون کے لیے اور صاحب فضیلت کے لیے احتراما کھڑا ہونا 57
اپنے آپ کو شر سے روکنا بھی صدقہ ہے 59
اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹانا بھی حسن اخلاق ہے 61
عیوب کو چھپانے کی فضیلت 63
غصہ کو پی جانے کی فضیلت 66
مشورہ کی اہمیت 66
نفس پرستوں سے دوری اور ان سے نفرت 74
اہل ایمان کی روحوں کا ملاپ 74
جب کوئی کسی سے محبت کرے تو اس کو بتائیے 76
مریض کی عیادت کرنے والے کی فضیلت 79
روحیں فوج در فوج ہوتی ہیں 81
حس و نسب 83
خادم کے ساتھ معافی کا معاملہ زیادہ کرنا چاہیے 85
اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگانے سے ڈرنا چاہیے 87
خادم کے ساتھ حسن سلوک کی عمدہ مثال 90
گھر میں کوڑا لٹکانے کا بیان 91
حسن سلوک اور صلہ رحمی 92
نیکی اور بدی کی تفسیر 92
والدین کے حق کی اہمیت 95
والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے 101
خالہ کے ساتھ حسن سلوک 104
صلہ رحمی سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے 108
قطع رحمی کرنے والا گناہ گار ہو گا 111
لڑکیوں سے نفرت کی ممانعت 114
بچی کو اپنے ساتھ کھیلنے دے 117
مسلمانوں کی صفات اور ان کے آپسی حقوق 118
اہل ایمان کی دوستی 118
خیر خواہی 122
بھائی چارہ اور معاہدہ 122
تلوار نیام بند کر دینا چاہیے 128
مسلمان کے عیوب کو چھپنانے کی فضیلت 129
مومن اپنے شیطان پر غالب آتا ہے 131
چھینک کا جواب کیسے دیا جائے 132
یتیموں بیواؤں مسکینوں کمزوروں اور ضرورت مندوں کا بیان 137
یتیم کی کفالت کرنے والے کی فضیلت 137
مسکینوں پر صدقہ کرنے کی فضیلت 138
بچوں کے ساتھ رحم دلی کا سلوک کرنا 139
پڑوسی کے حقوق اور پڑوس کے آداب 140
اجازت طلبی اور اسلام کے آداب 150
آنکھ کا زنا بدنگاہی ہے 151
اجازت طلبی کا طریقہ 154
سلام کی شروعات 162
سلام کو عام کرنے کا حکم 164
سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے 167
بچوں کو سلام کرنے کا بیان 168
سلام کا جواب کیسے دیا جائے 171
سلام کرنے میں بخلی کرنا 175
مصافحہ اور معانقہ 183
بچوں کو بوسہ دینا 187
اٹھنے بیٹھنے اور مجلس کے آداب 192
کھانے پینے کے آداب 199
دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا  چاہیے 201
بلا عذر بائیں ہاتھ سے کھانے کی کراہت 201
کھانے کے لیے بیٹھنے کا طریقہ 205
ٹیک لگا کر کھانا 206
حصول برکت کے لیے انگلیاں اور برتن چاٹنا 207
تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب 208
کھانے کے لیے وضو کی ضرورت نہیں 209
کھانے پر عیب نہ لگایا جائے 210
شکم سیر ہو کر کھانے کا جواز 213
گرم کرم کھانے کی کراہت 221
گوشت کو چاقو سے کاٹنا 221
کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت 224
ٹوٹے ہوئے پیالے میں پینے کی کراہت 230
منہ لگا کر پانی پینا 230
دودھ میں پانی ملا کر پینے کا بیان 234
ہڈی اور گوبر جنوں کی غذا ہے 238
سہولت ہو تو قیلولہ کرنا مستحب ہے 241
مہمان نوازی اور کھلانے پلانے کے آداب 242
مہمان کی خاطر تواضع 242
مہمان کا حق 246
کھانے کی دعوت قبول کرنا چاہیے 248
سب سے پہلے مہمان نوازی کس نے کی ؟ 253
آٖدمی کو اپنے گھر میں کھانے پر بلانا 253
مہمان کی موجودگی میں غصہ اور رنج کا اظہار کرنا ناپسندیدہ ہے 256
پرہیز گار ہی کو کھانے کی دعوت دی جائے 258
کافر کی مہمان نوازی کا جواز 259
اپنے دوست کی ملاقات کے لیے صبح و شام جانے کی اجازت 261
لباس اور زینت کے آداب 262
کھڑے ہو کر جوتا پہننے کی ممانعت 262
ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت 263
بالوں میں کنگھی کرنے ان کو چھوڑنے اور ان کی اصلاح کا بیان 264
وفود اور ملاقاتیوں کے استقبال کے لیے سنورنا 265
نام کنیت اور لقب کا بیان 266
آداب گفتگو الفاظ اور خطوط نویسی کا بیان 286
رات اور دن کے آداب کا بیان 348
کھیل کود اور دیگر کوششوں کا بیان 353
راستے پر چلنے پھرنے اور سفر کے آداب 359
جانوروں کے ساتھ نرمی کا سلوک کرنا چاہیے 370
برے اخلاق کا بیان 392
نفاق اور منافقین کا بیان 447

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like