خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں
خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں
مصنف : فاروق احمد
صفحات: 195
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہے تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتینِ اسلام کےلیے دس نصیحتیں‘‘ محترم جناب فاروق احمد ﷾ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے زیادہ تران مسائل کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں دور ِ حاضر میں اکثر نظر انداز کردیا جاتاہے۔اس میں سیرت النبیﷺ کے درخشاں پہلو بھی ہیں اور ایمانیات کی جھلک بھی ہے ۔ حسن عبادت کاتذکرہ بھی ہے اوراخلاقیات ومعاملات پر ایمان افروز مباحث بھی ہیں ۔ غیر اسلامی رسومات کی تردید اور تعیر سیرت وکردار کی تاکید بھی ہے ۔کتاب مختصر ہونے باوجود جامعیت ونافعیت میں بے نظیر اور اپنے موضوع پر اس اعتبار سےایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں ایک ہی حدیث نبوی کو اساس قرار دے کر اس سے استدلالات کے ذریعے سے مختلف عنوان قائم کیے ہیں ۔ اور ہرعنوان کوقرآن وحدیث کے دلائل سے مزید آراستہ کیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف وناشر کی نجات کا اوراسےلوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 7 |
باب اول | |
نبی ﷺ کے خانگی نظام اور ذریعہ معاش کی ایک جھلک | 9 |
حدیث لقیط بن صبرہ | 9 |
خوب کامل وضو کسے کہتے ہیں؟ | 12 |
کامل وضو او راس کی اہمیت وضرورت | 12 |
حصول علم کے لیے وفود کا اہتمام | 16 |
علم دین حاصل کیجیے علم حاصل کرنا فرص ہے | 19 |
آپﷺ کی عدم موجودگی میں سیدہ عائشہ ؓ نے میزبانی کاحق اداکیا | 20 |
بادی اعظم ﷺُ کی گھر واپسی کا ایک منظر | 22 |
اسلام او رمہمان نوازی | 23 |
چرواہے کی آمد او ربکر ی ذبح کرنے کاحکم | 27 |
آپ ﷺ کے معاش کا انحصار تین طرح کے اموال پر تھا | 28 |
مال غنیمت میں خمس اور اموال فے کے احکامات | 31 |
مال غنیمت کی تعریف | 32 |
مال فے کی تعریف | 33 |
آنحضرت ﷺ کی سادگی یا اظہار حقیقت | 35 |
قائدوفد کی گھر یلو مشکل او راس کاعلاج | 36 |
جس عورت میں خیر ہے وہ نصیحت قبول کرے گی | 39 |
طلاق رجعی بھی اصلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے | 41 |
طلاق رجعی | 43 |
زبان درازی اور اس کاانجام | 44 |
گناہ بھی نیکیوں کو کھاجاتے ہیں | 48 |
لعن طعن کرنا حرام ہے او رحسن اخلاق جنت کاضامن | 49 |
جھوٹ اور دور خاپن بھی زبان کے گناہ ہیں | 53 |
گالی دینا ،غیبت کرنا اور منہ بنا کر تکلف سے باتیں کرنا | 57 |
دین دار زوج کاانتخاب | 59 |
عورتوں سے حسن سلوک | 60 |
حسن معاشرت کایہ بھی ایک انداز تھا | 62 |
اللہ او راس کے رسول ﷺ کے بعد عورت پر مرد کا حق سب سے زیادہ | 64 |
خاوند کوتنگ کرنا کبیرہ گناہ ہے | 66 |
بہترین جنتی عورت | 68 |
مومن بیوی جوآخرت کے معاملات میں مرد کی مد دگار ہو | 68 |
قابل رشک جوڑا | 69 |
معروف میں اطاعت ہے خلاف شریعت میں اطاعت نہیں | 70 |
اپنی بیوی کو نصیحت کرو مارومت | 72 |
سرکشی او ربدخوئی کرنے والی عورت | 77 |
کیا غلام ،باندی یانوکر کومارنا جائز ہے | 80 |
بیوی ، بچوں اورکمزور طبقات کے لیے اسلام کی عادلانہ تعلیم | 83 |
فرمان رسول اللہ ﷺ او رآزادی اظہار رائے | 84 |
باب دوم | |
خواتین اسلام کے نام دس نصیحیت | 85 |
اللہ اور اس کے رسو ل ﷺ سے محبت اور فرما نبرداری ہرچیز پر مقدم ہے | 85 |
صفائی وپاکیز گی نصف ایمان ہے | 88 |
اہل قباکی پاک صاف رہنے پر تعریف | 90 |
طہار ت ظاہری وباطنی مطلوب ہے | 91 |
امیر المومنین سیدنا عمر فاروق کی مکہ مکرمہ میں صفائی کی مہم | 92 |
گھر کی ظاہر ی صفائی | 93 |
ناخن بڑھانے کا فیشن او راس کا توڑ | 98 |
باتھ روم پر شیطان کا قبضہ او را س کاتوڑ | 98 |
پیشاب سے بچنے او رغیبت کی وجہ سے عذاب قبر | 99 |
برتن ڈھانک کر رکھنے کا حکم | 100 |
مغرب کے وقت گھر کے دوروازے نبد کر دیجیے کیوں؟ | 101 |
کھانے کے وقت بسم اللہ سے شیطان بھاگ جاتاہے | 102 |
نظر بد او راس کاعلاج | 104 |
نظربد کاعلاج | 104 |
آپ ﷺ جودم کرتے تھے او رجودم آپ کو کیا جاتاتھا | 107 |
آسیب اور جنات کے اثر کا علاج | 109 |
جادو کفر ہے اور اس کا علاج | 109 |
قرآن پورا کا پورا شفاہے | 115 |
آیات قرآنی جو شیطان کے اثرات کو دور کرنے کے لیے موثرض | 117 |
مسنون دعائیں | 177 |
یہ ہے جنت نظیر سلامتی کا گھر | 177 |
گھر میں کام کے لیے نظام الاوقات ترتیب دیجیے | 121 |
خاوند کے مزاج اور معمولات کا خیا ل رکھیے | 123 |
بچوں کی تعلیم وتربیت پر اپنی پوری توجہ مرکوزکیجیے | 124 |
بچوں کی تربیت والدین او راساتذہ کی ذمہ داری ہے | 127 |
بیٹیوں کو آداب سکھانا او راولاد میں عدل | 130 |
ظلم سے ظلم جنم پاتاہے | 132 |
تربیت اولاد کے لیے آپﷺ کا اسوہ حسنہ | 133 |
رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک | 135 |
قرابت داری قرآن کی روشنی میں | 136 |
صلہ رحمی حدیث کی روشنی میں | 139 |
مغربی نظام عورت کے حقوق کا استیصال کر رہاہے | 143 |
پڑوسیوں کے حقوق کا اہتمام | 145 |
بندے کی اللہ او راس کے رسو ل سے محبت اور | 147 |
ہمسائے کے حقوق کی اہمیت | 146 |
بہترین پڑوسی کی حقیقی پہچان | 148 |
بدترین پڑوسی کا تعارف | 148 |
برے پڑوسی کاعلاج | 149 |
حسن سلوک کی چند صورتیں | 150 |
مہمانوں کا اکرامثالی عورت کی پہچان ہے | 151 |
حسن خلق مثالی عورت کازیو رہے | 155 |
اخلاق حسنہ حدیث کی روشنی میں | 156 |
صبر وشکر اور اس کے معانی | 162 |
شکر قرآن کی روشنی میں | 169 |
صبر وشکر حدیث کی روشنی میں | 174 |