خطبات شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ
مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر
صفحات: 427
شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ(1920ء-2001ء) بھلوال کے نواحی گاؤں چک نمبر ۱۶ جنوبی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی مولانا عبدالرحمن نے آپ کا نام محمد عبداللہ رکھا۔ بعدازاں آپ ’شیخ الحدیث‘ کے لقب کے ساتھ مشہور ہوئے۔ اکثر و بیشتر علماء و طلباء آپ کو شیخ الحدیث کے نام سے ہی یادکیا کرتے تھے۔مولانا موصوف نے ۱۹۳۳ء میں مقامی گورنمنٹ سکول سے مڈل کا امتحان پاس کیا، پھردینی تعلیم کی طرف رغبت کی وجہ سے ۱۹۳۴ء میں مدرسہ محمدیہ، چوک اہلحدیث، گوجرانوالہ میں داخلہ لیا۔ اسی مدرسہ سے دینی تعلیم مکمل کرکے ۱۹۴۱ء میں سند ِفراغت حاصل کی۔مدرسہٴ محمدیہ کے جن اساتذہ سے آپ نے اکتسابِ فیض کیا، ان میں سے سرفہرست اُستاذ الاساتذہ مولانا حافظ محمد گوندلوی ہیں۔ ان سے آپ نے مشکوٰة المصابیح، موطأ امام مالک، ہدایہ، شرح وقایہ، مسلم الثبوت، شرح جامی، اشارات، کافیہ اور صحیح بخاری پڑھیں۔آپ کے دوسرے نامور استاد شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ہیں جن سے آپ نے جامع ترمذی، سنن نسائی، ابوداود اور صحیح مسلم کے علاوہ مختصر المعانی اور مطوّل وغیرہ کا علم حاصل کیا۔ ۱۹۴۲ء میں تعلیم سے فراغت کے بعد مستقلاً مدرسہٴ محمدیہ چوک اہلحدیث،گوجرانوالہ میں تدریس کا آغاز کیا۔ مولانا اسماعیل سلفی کی وفات (۱۹۶۸ء)کے بعد گوجرانوالہ کی جماعت اہلحدیث نے انہیں مولانا اسماعیل سلفی کا جانشین مقرر کردیا ۔مولانا محمد اسماعيل سلفی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد مولانا عبد اللہ جامعہ محمد یہ چوک نیائیں میں اپنے ایمان افروز خطبات جمہ سے لوگوں کو مستفید کرتے رہے۔آپ کے خطبات میں میں دینی مسائل اور شرعی احکام میں قرآن وحدیث سے استدلال نیزملک کی سیاسی صورت حال اور پیش آمدہ واقعات پر جامع تبصرہ بھی ہوا کرتا تھا۔موصوف تقریباً دس سال تک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر رہے۔مولانا مرحوم زہد و تقویٰ، تہجد گزاری، دیانتدارانہ اور کریمانہ اخلا ق واوصاف کے حامل تھے۔۲۸؍اپریل ۲۰۰۱ء کو صبح چھ بجے گوجرانوالہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ سہ پہرساڑھے پانچ بجے شیرانوالہ باغ میں پڑھی گئی جو گوجرانوالہ شہر کی تاریخی نماز جنازہ تھی۔ جس میں بلا امتیاز ہر مکتب ِفکر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔زیر نظر کتاب’’ خطبات شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ ‘‘ مرکزی جمعیت اہل حدیث،پاکستان کے سابق سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ کے خطبات کا مجموعہ ہے ۔اس مجموعۂ خطبات میں اتباع قرآن وسنت اور اس کا نفاذ، عقیدۂ توحید، شرک کی مذمت اہل حدیث کی دعوت ،فکرآخرت، اہل حدیث کی دینی وعلمی خدمات اورمسئلہ کشمیر ایسے اہم موضوع شامل ہیں۔اس مجموعۂ خطبات کو مولانا عبد الرزاق اظہر صاحب (مدرس امام بخاری یونیورسٹی،سیالکوٹ) نے صاحب خطبات شیح الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ کے صاحبزادہ جناب حافظ محمد عمران عریف حفظہ اللہ کی مشاورت سے بڑے خوبصورت انداز میں مرتب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ رحمہ اللہ کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے ۔اور اس کتاب کے مرتب وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے علماء ، طلباء ، خطباء کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 19 |
مقدمہ | 21 |
خالات زندگی | 26 |
نام | 26 |
ولدیت | 26 |
ولادت | 26 |
تعلیم | 26 |
اساتذہ کرام | 27 |
ذمہ داریاں | 27 |
دیانت وامانت | 29 |
قناعت پسندی | 30 |
خطبہ جمعۃ المبارک | 32 |
وفات | 33 |
چند واقعات | 34 |
دوسرا واقعہ | 39 |
تیسرا واقعہ | 45 |
چوتھا واقعہ | 52 |
تحقیق | 53 |
اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محبت الہی کے حصول کاذریعہ ہے | 54 |
تمہیدی کلمات | 54 |
محبت الہی کاعجیب طریقہ | 55 |
یہ اللہ کو بھی ناگوارہے | 56 |
محبت کاانوکھا ذریعہ | 57 |
یہی توگمراہی ہے | 58 |
محبت کایہ بھی طریقہ نہیں | 60 |
یہ کیسی محبت ہے؟ | 62 |
بزرگوں کوکون مانتاہے؟ | 64 |
قربانی بھی اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں | 64 |
دین صرف قرآن وحدیث کانام ہے | 67 |
وہ توپھر بھی غلام ہیں | 69 |
اگر موسی علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو….. | 70 |
رمضان اورفکرآخرت | 73 |
تمہیدی کلمات | 73 |
عظیم نصیحت | 74 |
موت وحیات کااختیار صرف اللہ کےپاس ہے | 75 |
موت لذتیں توڑڈالتی ہے | 77 |
آخرت کاصدمہ نہیں بھولے گا | 78 |
کاش میں مٹی ہوتا | 79 |
آخرت کےدن کوئی سفارش نہیں چلےگی | 81 |
نظام کائنات لپیٹ لیاجائے گا | 82 |
آخرت اعمال سے بنتی ہے | 84 |
فکرآخرت اورابوبکررضی اللہ عنہ | 84 |
ایماندارہی آخرت کی فکرکرتاہے | 87 |
کامیاب کون؟ | 88 |
نیکوکارلوگوں کی آخرت | 89 |
نیکوں کےباغ لگ رہے ہیں | 90 |
رمضان کی قدرنہ کرنے والا لعنتی ہے | 91 |
فکرآخرت کاایک اورزینہ | 93 |
موت سے ہی آخرت شروع | 94 |
آخرت میں نیک اعمال ہی نجات دلائیں گے | 97 |
تمہیدی کلمات | 97 |
انبیاء علیہم السلام کی جان بھی مٹھی میں ہوگی | 98 |
مشرک کی سفارش نہیں ہوگی | 99 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے متعلق صحابہ رضی اللہ عنہم کاعقیدہ | 100 |
میں تمہیں دوچیزیں دےکرجارہاہوں | 102 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کاحال | 103 |
اگر وفات نہیں توپھر وراثت کاجھگڑا کیوں؟ | 105 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت نہیں ہوتی | 106 |
عمر رضی اللہ عنہ کی اصلاح | 107 |
اللہ کے سواکسی کو ہمیشہ زندہ ماننا جہالت ہے | 108 |
یہ آپ کی امت نہیں | 110 |
ان کودفع کردیں | 111 |
اسلام پرجانثاری کاجذبہ ہی انقلاب لاتا ہے | 114 |
تمہیدی کلمات | 115 |
قیامت کب آئے گی؟ | 117 |
ایمان کے مقابلہ میں کائنات کی اہم چیز | 118 |
اسلام نعمت عظمی ہے | 119 |
عبداللہ بن ابی اورایمان | 121 |
ایمان ایک مضبوط طاقت ہے | 122 |
ایمان اورفکرآخرت | 123 |
اللہ سے بڑھ کرکون سچاہے | 124 |
اللہ اوراس کے رسول پرایمان کیسے | 125 |
میرے رزق دینے کابھید کسی کو نہیں | 127 |
یہودیوں پرکاری ضرب | 127 |
مجھے کھانا نہیں کھلایا | 128 |
فرشتوں کی دعاکے مستحق | 129 |
ایمان اورجذبہ شہادت | 131 |
ہلاک کون | |
آج حکمرانی کے بھوکوں کاحال | 132 |
منصب اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بے نیازی | 134 |
اختلاف کیوں؟ | 136 |
تمہیدی کلمات | 137 |
بے عیب ذات | 138 |
بصیرت مند لوگ | 139 |
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلا اختلاف | 140 |
غلطی کے بغیر اختلاف نہیں ہوسکتا | 141 |
اختلافات میں یہ کردارادارکریں | 143 |
اختلافات کاحل | 145 |
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ مقام کیسے ملا | 147 |
اختلافات اورہمارامزاج | 148 |
خلافت صحیحہ قرآن وسنت کے نفاذمیں…. | 151 |
تمہیدی کلمات | 151 |
اصلی خلیفہ کون | 152 |
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گواہی | 153 |
خلیفہ ہم سے ہوگا | 155 |
خلافت صدیقی پرواضح دلائل | 156 |
خلافت صدیقی پردوسری دلیل | 158 |
کیاحضرت علی رضی اللہ کمزوردل تھے | 160 |
خلافت صدیقی اورفاروقی کے متعلق علی رضی اللہ عنہ کاموقف | 161 |
خلیفہ کےلئے کمیٹی تشکیل | 162 |
خلیفہ کےلئے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی تجویز | 163 |
حضرت علی رضی اللہ عنہ اورصحابہ کامتفقہ فیصلہ | 164 |
جھگڑے کیوں؟ | 165 |
خلفاءاربعہ اورقرآن | 166 |
خلفائے اربعہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں | 168 |
شرک کی مذمت | 171 |
تمہیدی کلمات | 171 |
جب امیدیں ختم ہوجائیں | 172 |
شرک کیاہے؟ | 173 |
مشرکین مکہ اورشرک | 174 |
ابوبکر رضی اللہ عنہ اورعقیدہ حیاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم | 175 |
جن اورعقیدہ توحید | 178 |
قیامت کےدن عیسی علیہ السلام کی شرک سے برات | 180 |
شرک بدترین گناہ ہے | 182 |
موت کاپیغام موسی علیہ السلام کے نام | 184 |
حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی موت آئے گی | 186 |
شرک لعنت ہے | 187 |
حصول جنت کی دوچیزیں | 191 |
تمہیدی کلمات | 192 |
ایمان اورعمل صالح میں تلازم | 193 |
صالح اعمال کی پہچان | 195 |
یہی پکےمومن ہیں | 196 |
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان ایسا ہو | 197 |
طاقت سے زیادہ ہم بوجھ نہیں ڈالتے | 199 |
یہ جنتی ہیں | 200 |
کفران نعمت | 202 |
ہم نے کھول کربیان کردیاہے | 203 |
سبابستی اورکفران نعمت | 204 |
قوم سنبا کی بربادی | 206 |
باغات کیاسماں پیش کررہے تھے | 208 |
بارش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت | 209 |
طوفان نوح سے بربادی | 210 |
جنت کی قیمت ایمان | 212 |
تمہیدی کلمات | 212 |
جنت عجیب وغریب چیز ہے | 213 |
ایمان کیاہے | 214 |
ایمان کی پہلی چیز | 216 |
ایمان کی باقی چیزں | 217 |
آخرت پرایمان | 218 |
تقدیرپرایمان | 218 |
فرعون بھی مان گیاتھا | 220 |
مال وہ جواللہ کی راہ میں خرچ ہو | 223 |
مال دےکر آزمایا | 224 |
جودیتاہےوہ لے بھی لیتاہے | 228 |
مال صرف اللہ ہی دیتا ہے | 229 |
مال کم نہیں ہوتا | 232 |
شیخ سعدی اوراللہ کاشکر | 236 |
زکوۃ نہ دینے والوں کاانجام | 237 |
مال کاحساب اورسوال ہوگا | 239 |
بدعات محرم کی تردید | 243 |
تمہیدی کلمات | 243 |
محرم تاریخ کےآئینے میں | 244 |
نبی کے بغیر بھی اللہ خبردےسکتاہے | 245 |
قبلہ میں یہودیوں کی مطابقت | 247 |
ہم زیادہ حق دارہیں | 248 |
یہودیوں کی مخالفت کرو | 249 |
احد کے شہداءپرماتم نہیں کیا | 250 |
مومنو!غمزدہ نہ ہونا | 253 |
گریبان چاک کرنا منع ہے | 254 |
واقعہ کربلا کی مبادیات | 255 |
واقعہ کربلا پرطائرانہ نظر | 256 |
اللہ کی نعمتیں اورقربانی | 259 |
تمہید ی کلمات | 259 |
اللہ کی نعمتیں اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم | 260 |
اللہ کی کس نعمت کاتذکرہ کروں | 261 |
نعمتیں جانوروں کی شکل میں | 262 |
اے ابن آدم میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا | 263 |
نعمتیں اورآزمائش | 265 |
قربانی کاتاریخی پس منظر | 267 |
قربانی کس کی قبول | 268 |
متقی کون | 269 |
قربانی نہ کرے تو | 271 |
روزہ جسم کی اورزکوۃ مال کی پاکیزگی ہے | 275 |
تمہیدی کلمات | 275 |
روزہ بیماریوں کاعلاج ہے | 276 |
کھانے میں اعتدال کیوں ضروری | 277 |
روزہ جسم کی زکوۃ ہے | 278 |
مال کو پاک رکھو | 279 |
کیاتجھے آگ کے کنگن پسند ہیں | 280 |
صدقات وزکوۃ کیاہیں | 281 |
صدقہ کو حقیر مت جانو | 283 |
صدقہ مال کو بڑھاتا ہے | 284 |
رحمت کے مستحق لوگ | 285 |
خسارہ پانے والے | 288 |
صدقہ کےفوائد | 289 |
ہم تم کو آزمائیں گے | 293 |
بادلوپانی پلادو | 294 |
اگریہ جان لیتے | 295 |
قیامت کےدن مالداروں سے سوال | 296 |
کشمیر پاکستان کاجزولاینفک ہے | 298 |
ہندوکی پھر بددیانتی | 300 |
مسلم کےلئے کوئی اصول نہیں…….؟ | 301 |
اسلام وملک کادفاع جہاد ہی سے ہے | 301 |
لیاقت خان کی بزدلی وغلطی | 302 |
جب صدرایوب انسان ہوتے ہوئے بلی بن گئے | 302 |
بے نظیر کی بھارت سے وفاداری | 303 |
کشمیر کی مظلومیت پرمسلم حکمرانوں ونوجوانوں کاکردار | 304 |
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا | 305 |
بے نظیر کابیان کدھر گیا | 305 |
نسوانی حکومت کےکمالات | 306 |
جہاد کشمیر پرحکمرانوں کامنفی رویہ | 306 |
حکومت کس کی ہمدرد ،مسلم کی یا؟ | 307 |
جل توجلال تون آئی بلاٹال توں | 307 |
اہلحدیث کی دینی وتعلیمی خدمات | 308 |
تمہیدی کلمات | 308 |
اللہ کانام کبھی نہیں مٹا | 309 |
دین اوراسلام ملاوٹ سےپاک ہے | 311 |
دین مین رکھ رکھاؤنہیں | 312 |
عقیدہ توحید کی وجہ سے ایذائیں | 313 |
دین خالص اوراہل حدیث | 314 |
ترویج دین میں اہل حدیث کاکردار | 316 |
اب حالات بدل چکے ہیں | 317 |
ملک پاکستان اورعلماءکاحال | 318 |
اشاعت قرآن میں اہل حدیث کی محنت | 321 |
کتاب وسنت سے دوری گمراہی ہے | 323 |
تمہیدی کلمات | 323 |
صرف نسبت سے کام نہیں چلتا | 324 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کابچہ ہی کیوں نہ ہو | 325 |
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراتباع | 327 |
کتاب سماوی اوریہود کاکردار | 329 |
اسلام میں عالمگیریت ہے | 330 |
حدود اللہ کانفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے | 332 |
مسلمانوں کےلئے لمحہ فکریہ | 334 |
قرآن وسنت سے دوری گمراہی ہے | 335 |
فہم صدیق اورقرآن وسنت | 338 |
ہماری قیادت اورنظریہ پاکستان | 338 |
دورجاہلیت اوراسلامی اصلاحات | 342 |
تمہید کلمات | 342 |
عظیم مصلح اوراصلاح | 343 |
رسم مٹ گئی | 346 |
جہالت کےنکاحوں کی رسمیں | 346 |
ولی کے بغیر نکاح نہیں | 348 |
قتل اولاد کی رسم اوراس کی اصلاح | 351 |
رازق صرف اللہ ہے | 352 |
جس نے پیدا ہونا ہے وہ ہورکررہےگا | 352 |
طلاق کےبگاڑ کی اصلاح | 354 |
حلالہ لعنت ہے | 355 |
ایک اصلاح ظہار کی شکل میں | 357 |
ایمان کی اہمیت واثرات | 360 |
تمہیدی کلمات | 360 |
کیامومن اورغیر مومن برابر ہیں | 361 |
ایمان کے بغیر اعمال برباد ہیں | 363 |
صاحب ایمان ہی باعزت ہیں | 365 |
ایمان بغیر سخاوت کسی کام نہیں آتی | 366 |
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوایمان کیسے ملا؟ | 368 |
ایمان سے گناہ مٹتے ہیں | 369 |
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کاایمان | 370 |
یہی تو ایمان کاتقاضا ہے | 371 |
یہ ایمان ہی کی طاقت ہے | 372 |
اہل ایمان کی بستیاں | 375 |
بدرمیں معوذومعاذرضی اللہ عنہما کی ایمانی طاقت | 376 |
ایمان کی چٹان | 378 |
ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ | 380 |
ہماری دعوت | 383 |
جلسے کاانعقاد | 383 |
یہ حالات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی موجود تھے | 384 |
اہل حدیث کابے پناہ دینی جزبہ | 384 |
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی | 384 |
ہماری دعوت | 385 |
اتحاد کی اہمیت | 386 |
ہماری بے بسی | 386 |
حکمرانوں کاطرز عمل | 387 |
جمعیت اہل حدیث کانظریہ | 388 |
اختلاف کیسے ختم ہو | 389 |
32علماء کے 22نکات | 389 |
ایک ضروری وضاحت | 391 |
عقیدہ توحید | 394 |
قوموں کی گمراہی کاسبب | 406 |
تمہیدی کلمات | 406 |
مفسر قرآن کافتوی | 407 |
گمراہی سے بچنے کاواحد حل | 408 |
نبی کاتابعدار گمراہ نہیں ہوسکتا کیوں؟ | 409 |
بطورنمونہ کون؟ | 411 |
قومیں گمراہ کیوں ہوئیں؟ | 412 |
قبر میں بھی سوال اطاعت کا | 413 |
گمراہی سے بچنے کاعظیم فارمولا | 415 |
میں تورسول اللہ کے دین پرہوں | 417 |
فقہ گمراہی کامنبع ہے | 418 |
ہمارا مؤقف | 422 |