خطبات سیرت مصطفٰی ﷺ جلد اول

خطبات سیرت مصطفٰی ﷺ جلد اول

 

مصنف : حافظ عبد الستار حامد

 

صفحات: 435

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالم اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی سالانہ قومی سیرت کانفرنس کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہل علم اورمضمون نگار خواتین وحضرات اپنے مقالات پیش کرتے ہیں ۔ جن کوبعد میں کتابی صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ اوراسی طرح بعض علماء کرام نے مکمل سیرت النبی کو خطبات کی صورت میں بیان کیا اور پھر اسے مرتب بھی کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات سیرت المصطفیٰ‘‘ معروف اسکالر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد﷾(امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب) کے سیرت النبی کے موضوع بارہ خطبات کا مجموعہ ہے اس کتاب میں موضوعاتی اعتبار سے بارہ خطبات کوجمع کیا گیا ہے۔ یہ تقاریر دراصل موصوف کے 1994ء کے خطبات جمعہ ہیں جنہیں بعد میں کچھ اضافوں کےساتھ تحریری شکل دی گئی ہے ۔یہ کتاب خطیبانہ انداز میں ایک منفرد تذکرہ رسول ﷺ ہے۔تحقیق وتخریج سےکتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 14
آغاز کلام 16
19
قبل از مصطفیٰ 20
تمہیدی کلمات 21
سب سے بڑ ی نعمت 23
ماحو ل کا جا ئزہ 25
یہودیت 26
بعض لو گو ں کی خو ش فہمی 28
مذہبی رہنما ؤں کا حال 30
عیسا ئیت 32
یہو د و نصاریٰ کے منا ظر ے 35
پادر یو ں کا حال 36
عیسائیت عوام  کی حالت 38
بت پر ست 40
چند مشہور بت 44
گھر گھر بت خانہ 47
تینو ں کا دعویٰ 48
بت پر ستوں کا عقیدہ 49
دھریت 52
منکرین  رسا لت 55
چاند اور سو رج کے پجاری 57
جنات  کے پجاری 58
فرشتوں  کے پجاری 59
آتش پرشت 60
صا  ئبین  کا گروہ 60
حنفا ءیعنی  اہل حق 61
آمد مصطفیٰ ﷺ 64
آغاز سیرت 67
تو حید کا نفرنس 68
میثاق  انبیا ء 70
تا کہ مزید 71
عہدکی عملی  تو ثیق 73
مسئلہ اما مت 74
دعا ئے خلیل 76
بشار ات کتب سما وی 79
تو رات میں او صاف محمدی 80
نو ید مسیحا 82
ولادت کا سال 83
 دشمنان کعبہ  کا انجام 85
و الد محترم  کا انتقال 88
ولادت با سعادت 91
کیا  کیا ساتھ لائے  ہیں 92
نام مصطفیٰ ﷺ 95
سب سے اعلیٰ و اولیٰ ہما را نبیﷺ 96
نبی اکرم ﷺ کے اسما ء گرامی 97
نام مصفیٰ کا اعزاز 101
والد ہ اوردادا کے خواب 102
اسما ء نبیاء ﷤ کے معانی 106
محمد ﷺ کامعنی 109
قر آ ن اور محمد ﷺ 111
ختم نبو ت اور نام محمد ﷺ 113
سور ۃ محمد ﷺ 115
نام محمدﷺ کا ثواب 116
نام محمد ﷺ کا  تعجب 118
نام خدا  اور نام مصفیٰ ﷺ 120
کلمہ اور نما ز 121
نام محمد ﷺکی شان نرالی 122
نام محمد کا  اعجاز 124
حمد اور محمد ﷺ 127
تعریفات قر آنی 129
شان مصفیٰ بزبان خدا 131
مو ضو ع کی اہمیت 132
انعامات الہی 134
سب سے بڑا انعام 135
بعثت کے تقا صد 137
عا لمگیر رسالت 140
تا جدار ختم نبوت 143
خبریں بتا نے والا 144
پیغام پنہچانے  والا 146
شا ھد کا مفہو م 148
خو شخبری سنانے والا 153
عذاب سے ڈرانے والا 154
اللہ کی طر ف بلانے وا لا 157
سراج منیر 157
نبی اکرم ﷺ کی دلجوئی 159
وہی یسین وہی  طہ 161
صاحب خلق  عظیم 163
اعضا ئے جسمانی اورقرآ ن 164
نسبت کی بات ہے 167
پیغام مصفیٰ بز ہان مصفیٰﷺ 171
تمہید ی کلمات 172
خا ندانی عظمت 173
نبوت کے محل کی آخری اینٹ 176
ذاتی شان و عظمت 177
حدیث کی اہمیت 180
انوکھا اعزاز 181
آٹھ خصا ئص 185
جامع کلمات 185
دشمن پر رعب 187
مال غنیمت 188
سار  زمین ……..سجدہ گاہ 189
ہادی کا ئنات 190
آخری نبی ﷺ 191
مقام شفاعت 192
زمین کے خزانے 196
عشر کی سر فرازیاں 197
مقام محمود 198
جمال مصفیٰﷺ 202
حسن کی سر داری 204
حسن مصفیٰ ﷺکی تا ثیر 206
زیارت مصفیٰ ﷺ 209
حسن مصفیٰ بزبان مر تضیٰ 213
چاند سے حسین تر 214
جھوٹا نہیں ہوسکتا 218
حلیہ مبارک 220
میں ضامن  ہوں 225
جمال رسول ﷺ کا جامع تذکرہ 228
ہر عیب سے پاک 230
سب سے احسن 232
دعوت مصفیٰﷺ 235
د عو ت کا کام 237
بحثیت داعی 240
دعوت  کا حکم 243
آغاز دعوت 246
پہاڑ ی کا وعظ 249
دعوت کیا تھی ؟ 252
ابو لہب کی گستا خی 254
رکا وٹیں اور دھمکیاں 257
کھلا چیلنج 258
سر کار دو عالم ﷺ کے آنسو 260
رحمت مصفیٰﷺ 1 264
رحمت کا معنی  ومفہوم 265
بے مثال لقب 269
ر حمت کی و سعت 270
بن ما نگے رحمت 275
امت کے لیے رحمت 278
امت پر سلام 281
نما زو ں میں تخفیف 283
رحمت ہی رحمت 284
کا فرو ں کے لئے رحمت 286
عذاب نہیں آیا 288
رحمت کی انتہا 290
دعا ئے رسول ﷺ 293
رحمت بھری دعا 295
رحمت مصفیٰ ﷺ 11 298

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like