خطبات رحمانی
مصنف : عبد اللہ ناصر رحمانی
صفحات: 462
فضیلۃالشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی ﷾بلاشبہ پاکستان کے لئے علمی لحاظ سے سرمایہ اعزاز افتخار ہیں۔آپ کی لِلاہیت،تقویٰ، طہارت، رسوخ فی العلم کے اپنے خواہ غیر سبھی معترف ہیں، آپ ایک اچھے منتظم، بلند پایہ محقق، مثالی مدرس، داعی الی الحق ،بیدارمغز ،صاحب طرز ادیب وانشاءپرداز، اور سنجیدہ خطیب شمار کیے جاتے ہیں۔آپ طلباء کے لئے مشفق ،علماء کرام کے قدردان، اپنے پرائے سبھی کی بات خندہ پیشانی سے سننے کی عادت سے سرفراز ہیں۔ آئے دن آپ کے مقالات ومحاضرات علمیہ، ملکی اور غیر ملکی جرائد کی زینت بنے نظر آتے ہیں، جن سے آپ کی علمی بصارت وبصیرت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔شیخ موصوف۲۸دسمبر۱۹۵۵ء کو عروس البلاد کراچی میں پیدا ہوئے،آپ کا بچپن اور جوانی اسی شہر میں گزری آپ کا ابتدائی اسم گرامی شکیل احمد تجویز ہوا تھا، مگر آپ کے استا د گرامی قدر مولانا کرم الدین سلفی نے تبدیل کرکے عبداللہ رکھا جس سے آپ نے شہرت پائی ،پرائمری کے بعد آپ کو آپ کے والد گرامی نے دین کے لیے وقف کردیا اور دارالحدیث رحمانیہ کراچی میں دینی تعلیم کےحصول کےلیے داخل کروایا۔اس وقت یہ دینی دانش گاہ بڑی شہرت کی حامل تھی۔ جہاں آپ نے آٹھ سال بڑی محنت ولگن سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے سندالفراغ اور دستار بندی سے سرفراز ہوئے۔ مزید علمی تشنگیٔ دور کرنے کی غرض سے آپ نے جامعہ الامام محمد بن سعود اسلامیہ یعنی ریاض یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اور وہاں چار سال تعلیم حاصل کی او رپھر وطن واپس آکر جامعہ رحمانیہ کراچی جیسے باوقار اسلامی ادارہ میں پورے آٹھ سال تک’’شیخ الحدیث‘‘ کے منصب جلیل پر فائزہوکر وطن عزیز کے طلبا کو علمی فائدہ پہنچاتے رہے۔ شیخ کو تفسیر،حدیث،اصول حدیث،فقہ،تاریخ ،سیرو فن رجارل پرمکمل دسترس حاصل ہے ۔ آپ نے دار الحدیث رحمانیہ ، جامعہ ابی بکر میں تدریسی فرائض انجام دینے کےساتھ دعوت وتبلیغ اور تصنیف وتالیف کا کام بھی تندہی سے جاری رکھا آپ کی دعوت کا حلقہ بڑا وسیع ہے سامعین آپ کے علمی خطبات کو بڑے ذوق وشوق سے سنتے ہیں دعوت کےسلسلے میں آپ نے کئی بیرونی ممالک کے سفربھی کیے ہیں۔آپ جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر ہیں اور دعوت وتبلیغ کے سلسلے میں آپ سید بدیع الدین شاہ راشدی کےبعد بڑا نمایاں کام کیا ہے۔نیز آپ نے معهد السلفى للتعليم والتربية کراچی کے بانی و مدیر بھی ہیں اللہ تعالٰی اشاعت دین کے لیے آپ کی تمام کاوشوں کو شرف فبولیت سے نوازے ۔آمین زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات رحمانی ‘‘ شیخ عبداللہ ناصر حمانی ﷾ کے خطبات کامجموعہ ہے جسے جناب مولانا محمد طیب محمدی﷾ نے شیخ کی اجازت سے ان کےخطبات کو سی ڈیز سے سن کر جمع کر کے حسن ترتیب سےمرتب کیا ہے ۔طیب محمدی صاحب نے ابو الوفا عبداللہ محمدی صاحب کے تعاون سےشیخ عبداللہ ناصرحمانی ﷾ کےدعوت اہل حدیث سندھ میں مطبوعہ خطبات کو بھی اس کتاب میں شامل کردیا ہے ۔مولانا محمد طیب محمدی ﷾ نے فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کے خطبات کوجمع ومرتب کے ان کی عصر حاضر کے منہج تخریج کے مطابق بہترین تخریج بھی کی ہے جس سے ان خطبات کی افادیت دو چند ہوگی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 19 |
تحقیق و تخریج | 23 |
خطبات رحمانی | 25 |
مقر رین سا معین کی ذمہ د ار یاں | 26 |
کانفر نس بھی سنت کے مطا بق ہو نی چا ہیے | 28 |
اخلا ص نیت | 29 |
قر آ ن و حدیث سننے کی عظمت | 30 |
یکسوئی سے سنیں | 32 |
تبلیغ کی نیت سے سنیں | 34 |
مقر ر کی ذمہ دار ی | 35 |
دو ران تقریر ہنسنا ہنسانا | 37 |
سا معین سے سبحا ن اللہ کہلوانا | 39 |
نعر ہ بازی | 41 |
من گٹھر ت قصےوا قعات سنانا | 43 |
رسو ل اللہ ﷺکے حقوق | |
قر آ ن وسنت کی رو شنی میں | 45 |
پہلا حق : ایمان لا نا | 46 |
دو سرا حق: اطاعت کر نا | 47 |
تیسرا حق: اتباع کر نا | 48 |
چو تھا حق: متنا زع فیہ مسا ئل میں رسو ل کو حاکم ماننا | 49 |
پا نچوا ں حق: آپ ﷺ کی مخا لفت نہ کی جا ئے | 51 |
چھٹا حق : آپ ﷺ کے فر امین کو کا فی سمجھنا | |
ساتوا ں حق: آپ ﷺ سے خیر خواہی کر نا | 54 |
نو اں حق: آپ ﷺ کی تعظیم کر نا | 58 |
دسواں حق: آپ ﷺ پر درود پڑھنا | 59 |
ایک پشین گو ئی | 60 |
آپ ﷺ کا رعب | 60 |
تعظیم کا اندا ز | 64 |
منہج ا ھل الحدیث | 65 |
اجتما ع صحابہ | 66 |
رو افض سے مشا بہت | 68 |
امتہ قا ئمہ | 68 |
اہل حدیث اور محدثین | 69 |
غلبہ دلیل | 70 |
ا س جما عت کا منہج کیا ہے | 70 |
اہل بد عت سے علیحد گی | 72 |
بد عت فتنہ ہے فتنہ سے بچا ؤضر وری ہے | 74 |
فتنوں سے بچا ؤ کاطر یقہ | 75 |
اہل بد عت کی مجالست | 76 |
اہل بد عت سے اختلا ط کر کے دھو کہ نہ دو | 77 |
ایک با قار تحریک | 78 |
اقامت دین کے لئے صاف و پاک دل چا ئیے | 79 |
را شدی صا حب کی محنت | 82 |
مید ان عمل میں آئیں | 82 |
تقلید کی مخا لفت کیوں | 84 |
تقلید نہ کر نے کی سات وجو ہات | 85 |
پہلی وجہ : تقلید کا لفظ کہیں نہیں آیا | 85 |
دوسر ی وجہ تقلید شرک ہے | 88 |
تیسری وجہ ، تقلید منہج کے خلاف ہے | 94 |
چو تھی وجہ ، ایک آدمی کے پاس سارا دین ہو ہی نہیں سکتا | 102 |
پا نچویں وجہ، غلطی سے پاک کو ئی نہیں | 104 |
ساتو یں وجہ ، کوئی امام اپنی تقلید کا دعو یدار نہیں | 107 |
تقلید کی محا لفت کیوں | 111 |
تعصب اور تقلید کی اساس اختلا ف | 116 |
اختلا ف کاحل | 116 |
خبر دار، خطر ہ ایمان | 118 |
تینوں میں سے مسئلہ کی ذرا ہاور وضاحت | 123 |
شان نزو ل سے مئلہ کی ذرا اور وضاحت | 123 |
ایک قیمتی وصیت | 127 |
فیصلہ رب کا ئنات کا ہی چلتا ہے | 128 |
حق ظاہر ہونے کے باوجود رد کر دیا | 129 |
حدیث پر عمل کر نا مشکل | 131 |
ناحق فیصلہ کر نے والے کا انجام | 131 |
تعصب کی انتہا ء | 133 |
آیت بد ل دو مسلک بچا لو | 134 |
خیر الناس قر نی | 135 |
یہو دی نصاری جیسی حا لت | 137 |
منہج صحا بہ اور یہود و نصاری کی مما ثلت | 138 |
غلو | 139 |
غلو اور اس کی چو ٹ | 140 |
غلو کی ایک صو رت حدیثیں گھڑ نا | 143 |
تحریفات کے بادشاہ | 144 |
دیدہ و دانستہ جر ات مند انہ تحر یف | 145 |
دلا ئل معدوم تحریف موجود | 147 |
شبلی نعمانی کی تحریف | 147 |
میٹھا میٹھا ہٹر پ کو ڑا کو ڑا تھو | 149 |
حیلہ ساز فیکڑی | 150 |
حیلہ نمبر 1، زکو ٰۃ کی وا پسی | 151 |
حیلہ نمبر 2 زکوٰ ۃ بچا ؤ | 151 |
حیلہ نمبر3 مٹی کی زمین | 152 |
حیلہ نمبر4 لو نڈی حلال | 152 |
ومشرک نتیجتہ | 156 |
فر قہ وا ریت کےدور میں ایک مسلمان کی ذمہ داری | 157 |
اللہ کاعلم زیادہ یا ہما را | 158 |
دشمن کے حاوی ہوہنےکی وجہ عقیدہ کی کمزوری ہے | 160 |
مو ت کو یاد رکھو | 161 |
صر اط مستقیم تر ک کر نے و الے نے افتر اق پیدا کیا | 163 |
نا زل شدہ وحی کو مضبوطی سے تھا م لو | 166 |
دین میں صر ف اللہ ک ی مشیت چلتی ہے | 168 |
میں امت کو دو چیزیں دے کر جا رہا ہوں | 169 |
چا رلکیر یں کھینچیں | 171 |
امت کے گر و ہ اور فر قہ نا جیہ | 172 |
پہلا تفر قہ | 173 |
حبل اللہ کو مضبو طی سے پکڑ لو | 174 |
افتر ا ق کا نقصان | 175 |
تفر قہ کیسے بنتا ہے | 176 |
پر چم کو او نچا کر نا تنظیم کو او نچا کر نا ہے یا اسلام کو | 177 |
علما ء دین سے را بطہ | 179 |
فتنوں سے بچا ؤ کی تد بیر | 180 |
تنظیم سازی کے مفاسد | 181 |
سنت کی آئنی حیثیت | 184 |
حد یث کی حیثیت قر آ ن والی ہے | 184 |
قر آن اور حدیث کا چر چا آ پ ﷺ سے پہلے | 186 |
قر آن اور حدیث کا ایک جیسا اعتبار ہے | 187 |
پر ویزیت یہو دیت کی پیدا وار ہے | 188 |
یہودی اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں | 188 |
و حی کی اقسام | 189 |
فتنہ انکار حدیث اور روا فض | 190 |
فتنہ انکار حدیث اور خو ارج | 190 |
تمام فتنوں کی جڑ یہو دیت ہے | 191 |
فتنہ انکار حدیث اور معتزلہ | 192 |
خبر وا حد پر عمل کی ایک مثال | 192 |
باطل فر قو ں کابدعات کے لئے استد لال | 193 |
حد یث ہی دین کی تکمیل ہے | 193 |
فتنہ انکار حدیث ، قر آن کے خلاف سا زش ہے | 194 |
فہم قر آ ن ، حدیث کا مختا ج ہے | 195 |
فہرست ابھی جا ری ہے |