خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد دوم
مصنف : عمر فاروق قدوسی
صفحات: 450
خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص بھی درس وتقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی، زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ خطبات اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید جلد2‘‘ خطیب ملت علامہ احسان الٰہی ظہیرشہید کے مختلف مواقعوں پر دئیے گئے24 خطبات اہم خطبات کا مجموعہ ہے۔یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔علامہ شہید کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے ان کےرفیق خا ص جنا ب مولانا عبد الخالق قدوسی شہید کے فرزند ارجمند جناب عمرفاروق قدوسی ﷾ نےعلامہ مرحوم کے خطبات کو 2 جلدوں میں مرتب کر کے حسن ِطباعت سے آراستہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ قدوسی برادران کےعلم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
معمولی سا شرک تمام نیک اعمال برباد کر دیتا ہے | 7 |
توحید الٰہ العالمین اور رد شرک | 29 |
دل میں صرف اللہ وحدہ لا شریک کا خوف ہو | 49 |
شجاعت مصطفیٰﷺ | 69 |
معراج مصطفیﷺ سے ہمیں کیا درس ملتا ہے؟ | 93 |
نبی کریمﷺ کو معراج سے پہلے کن مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ | 112 |
جب سیدنا ابوبکر کو صدیق کا لقب عطا ہوا | 132 |
صحابہ کے بارے میں ایک مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیے؟ | 136 |
حضرات صحابہ کا جذبہ اطاعت رسول ﷺ | 152 |
نبی رحمتﷺ کے بعد افضل ترین ہستی کون؟ | 172 |
حجیت حدیث | 200 |
کیا ہدایت کے لیے قرآن کافی ہے؟ | 216 |
انکار رجم یا انکار حدیث؟ | 238 |
دین میں قبولیت کا معیار | 259 |
سنت اور بدعت | 262 |
’’عید میلا النبی‘‘ کی شرعی حیثیت | 278 |
زکوۃ کے کچھ مسائل | 304 |
اختلاف امت اور دعوت اہل حدیث | 325 |
پچاس ہزار سال کا دن اور اس کے لیے ہماری تیاری | 344 |
حضرت علی اور حضرت حسن کے حضرت معاویہ سے اختلاف کو نوعیت | 369 |
مدینہ سے کوفہ تک | 390 |
علمائے امت مخافظین شریعت محمدیہ | 411 |
جب عیسٰ کی تشریف آوری ہو گ | 421 |
اعتکاف کے مسائل | 428 |
شیخ العرب والعجم حضرت حافظ محمد گوندلوی کی وفات | 431 |
لیلۃ القدر | 432 |
مرکز اہل حدیث کے لیے دعا | 432 |
ایمان، اکل حلال اور سود | 434 |