خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد اول

خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد اول

 

مصنف : عمر فاروق قدوسی

 

صفحات: 445

 

’’او میری امت کے جوانان رعنا، او میری قوم کے سپوتو! اٹھو آج تمھارے مسلک اور تمھاری جماعت کو تمھاری ضرورت ہے۔ کس کے لیے؟ حق کی علمبرداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی عملداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی علمداری کے لیے! شرک و گمراہی کو مٹانے کے لیے اور کتاب و سنت کو پھیلانے کے لیے! اور ان شاء اللہ! وہ دن آنے والا ہے، جب پاکستان کی فضاؤں میں پرچم لہرا ئے گا تو کتاب اللہ کا لہرائے گا اور سنت رسول اللہ کا لہرائے گا…. اور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘ یہ اس شخصیت کے الفاظ ہیں جس نے پاکستان میں اہل حدیث میں نئی روح پھونکی۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے خطابت کا ایسا ملکہ عطا کیا کہ آغا شورش کاشمیری نے ان کی ایک تقریر سن کر کہا ’’احسان الٰہی اگر تم آئندہ سے خطابت چھوڑ دو تو تمھاری صرف اس ایک تقریر سے تمھیں برصغیر پاک و ہند کے چند بڑے خطیبوں میں شمار کیا جائے گا۔‘‘ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید 31 مئی 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ اور اسلام کا یہ فرزند 23 مارچ 1987ء میں بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد 30 مارچ 1987ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ زیر نظر کتاب اسی بطل جلیل کے خطبات پر مشتمل ہے جو انھوں نے مختلف مواقعوں پر دئیے۔ ان خطبات میں اسلام کیا ہے؟، اہل حدیث کی دعوت، حضرت ابوبکر صدیق ؓایک متفق علیہ شخصیت، سیرت عمر فاروق، واقعہ کربلا۔ پس منظر، فرقہ واریت کا خاتمہ، حقوق العباد کی اہمیت، علما اور طلبا سے خطاب اور مولانا آخری خطبہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ 7
اسلام کیا ہے؟ 21
اہل حدیث کی دعوت 31
محمد بن عبداللہ سے محمد رسول اللہ ﷺ تک 38
رسول انقلاب 49
سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب 68
سیرت عمر فاروق  ؓ 107
خطبہ ثانیہ 103
سیرت عثمان ؓ 134
حضرت عثمان ؓشہادت اور کارنامے 148
حقائق کی نقاب کشائی 169
واقعہ کربلا پس منظر 190
واقعہ کربلا 230
اختلافات کا حل 263
فرقہ واریت کا خاتمہ 285
مرزائیت کیا ہے؟ 303
حقوق العباد کی اہمیت 330
نماز کی اہمیت 349
معاشرے کی تباہی کے اسباب 363
علماء اور طلباء سے خطاب 379
فکر آخرت اور اس کے تقاضے 396
استقامت آخری خطبہ جمعہ 426

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like