خطبات ضیاء

خطبات ضیاء

 

مصنف : عبد الرحمن ضیاء

 

صفحات: 592

 

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کو حاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیرتبصرہ کتاب ’’خطبات ضیاء‘‘ مولانا عبدالرحمٰن ضیاء﷾ کے ایک آیت قرآنی لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ کی تشریح وتوضیح میں سیرت النبی ﷺ پر مشتمل 40خطبات کا مجموعہ ہے۔ ہر خطبہ اپنے موضوع کی جامعیت میں بیش بہادلائل وبراہین کاایک خزینہ ہے۔ یہ مجموعہ خطبات موجودہ دور کی خطیبانہ موشگافیوں سے مبرا اور پاک ہے۔ اس میں قاری کو مختلف مسائل دینیہ بالخصوص سیرت نبوی ﷺ کےکئی پہلوؤں پر دلائل و براہین کاانبار ملے گاروایتی انداز سے ہٹ کر خالص علمی منہج اختیارکیاگیا ہے اور کتاب وسنت کے منافی ضعاف ومناکیر اور بناوٹی قصوں اور کہانیوں سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک طرف فن خطابت کی شاہکار ہے تودوسری طرف علمی روایت کاآئینہ دار ہے۔ اس میں منصب نبوت کی جامع توضیح بھی ہے اور اوصاف نبوی کی مفصل تشریح بھی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری اہل حدیث ایک نظر میں 23
عرض ناشر 26
سخن ہائے گفتی 29
خطبہ نمبر 1۔ اللہ تعالی کےاحسانات کاتذکرہ 33
سورۃ  نحل کی روشنی میں اللہ تعالی کی نعمتوں کااجمالی تذکرہ 34
بعض جسمانی نعمتوں کاتذکرہ 37
اللہ کی نعمتوں کےبغیر انسان زندہ ہی رہ سکتا 38
اے رب کریم کےمنکرو 42
ایک یونانی کروڑپتی اپنی پلکوں کی خاطر ساری دولت دینے کےلیے تیار ہوگیا 43
ایک دہریے (منکرباری تعالی )کی بینائی ہی ختم ہو گئی تھی 44
کانوں کی قوت شنوائی میں اگر تناسب نہ ہوتو 44
خطبہ نمبر 2۔ اللہ تعالی احسانات کاتذکرہ 46
اخروی نعمتوں کابیان 46
جنت کی نعمتوں کاتذکرہخ٭ 46
سورۃ الواقعہ میں 46
سورۃ الرحمن میں 48
جنتی حوروں کےخوش کن گیت 52
دیدار الہی ورضائے الہی سب سے بڑی نعمت ہے 54
ہرطرح کی نعمت صرف اللہ کی طرف سےحاصل ہوتی ہے 55
نعمتوں کاشکرادا کیسے؟ 56
نعمتوں پر اللہ کی حمد بیان کرناضرور ی ہے 58
حمد باری تعالی 62
نعمت کاشکرادانہ کرنےوالے متکبر قارون کاانجام 63
اہل سبا کاانجام 64
حضرت سلیمان ؑ نے اللہ کی نعمتوں کاشکریہ ادا کیا 65
خطبہ نمبر 3۔ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاایک عظیم احسان ہیں 66
نعمتوں کےمتعلق سوال ہوگا 70
کن لوگوں نےاس عظیم احسان کی قدر کی 72
جنہوں نے اس کی ناقدری کی 73
نبوت عطاء کرنابھی ایک عظیم احسان الہی ہے 75
نبوت وہبی نعمت ہےکسبی نہیں 76
ہدایت اللہ کوتوفیق کےبغیر حاصل نہیں ہوتی 78
مومن کانیکی کرنابھی اس پر اللہ کااحسان ہے 79
خطبہ نمبر 4۔ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاایک عظیم احسان ہیں 85
لفظ من تشریح 85
بعثت سےقبل عربوں کی حالت 87
جاہلی دور میں نکاح شادی عجیب وغریب گندے طریقے 87
حضرت جعفر طیار کی تقریر 89
مکمل دین اسلام نعمت عظیمہ ہی ہے 90
قرآن مجید اللہ تعالی کافضل اوراس کی رحمت ہے 91
محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاعظیم احسان کیوں نہ ہوں 91
خطبہ نمبر 5۔ مومنین جن پر اللہ نے احسان کیا 94
بعثت سے قبل عمومالوگوں کی دوقسمیں ہوتی ہیں 94
اشراف الناس (جادو جلال والے لوگ) 94
ضعفاءالناس (کمزور لوگ) 94
صالح ؑ کی قوم کی دوقسمیں 95
نوح ؑ کی قوم کی دقسمیں 95
شاہ روم ہرقل کا تبصرہ 96
ان ضعفاء مومنین کااللہ کےہاں مرتبہ ومقام 97
ان ضعفاء کی شان پر مزید سات دلائل 98
خطبہ نمبر 6۔ ایک عظیم مومن ابوذر غفاری کاتذکرہ 105
ابو ذرغفاری ﷜ کےمناقب 105
ابو ذر کےاسلام لانے کاواقعہ 107
ابو ذر غفاری ﷜ کاخود مکہ میں واقعہ حاضر ہونا 107
ابو ذر غفاری ﷜ نبی ﷺ کی تلاش میں 107
ابو ذر غفار ی ﷜ حضرت علی ﷜ کی معیت میں 108
ابو ذر غفاری ﷜ کااگلادن 108
علی ﷜ سےدوبارہ ملاقات 108
ابو ذر ﷜ کاتیسرا دن 108
تیسری رات علی ﷜ سے تعارف 108
ابو ذر ﷜علی ﷜ کیساتھ بڑے محتاط ہوکر گئے 109
ابو ذر ﷜ ارونبی ﷺ کےمبارک چہرے کادیدار 109
ابو ذر﷜ کو اپنی قوم بنوغفار میں تبلیغ کرنےکاحکم نبوی 110
ابو ذر ﷜ کاقریش کےدرمیان کلمہ توحید کااعلان 110
ابو ذر ﷜ کی اپنے قبیلے بنو غفار کی طرف واپسی 111
ابو ذر﷜ کی دوبارہ نبی ﷺ سے شرف ملاقات 111
ابو ذر ﷜ کامدینہ میں آنا 111
مقام ربذہ میں ابو ذر ﷜ کی وفات 112
خطبہ نمبر 7۔ انسان کو نبوت ورسالت کی تعلیم کی اشد ضرورت ہے 114
نبوت ورسالت کی اشدضرورت 114
خاکی بدن کی خوراک خاک سےاوروح کی خوراک آسمان سے 115
روح کی خوراک آسمان سے بصورت وحی نازل ہوئی 116
نبوت ورسالت کی روشنی کےبغیر اندھیر ہی اندھیر 118
خطبہ نمبر 8۔ نبی ﷺ کےاسمائے گرامی 123
اسم محمد ﷺ اوراحمد ﷺ کاذکر قرآن حکیم میں 123
ایک ہی حدیث نبوی میں پانچ اسماء مبارکہ 124
دیگر اسمائے مبارکہ 124
نبی ﷺ سے پہلے محمد نامی اشخاص 125
اسم محمد ﷺ اوراسم احمد ﷺ کامعنی ومفہوم 126
نبی ﷺ کابعثت سے قبل ہی شدت سے انتظار 127
اللہ تعالی نےمحمد ﷺ اوراآپ کےمتبعین کےبارےمیں موسی ﷤کوکوہ طور پر بتادیا تھا 128
آپ ﷺ کانا م احمد 130
امیہ بن ابی الصلت بھی آپ ﷺ کی صفات بیان کیا کرتاتھا 131
دویہودی مریضوں کامسلمان وہونا 132
خطبہ نمبر 9۔ محمد ﷺ کےمتعلق بائبل کےعہد نامہ قدیم میں بشارات 134
یہ پیشین گوئی حضرت عیسی کےمتعلق نہیں ہے 134
محمد ﷺکےموسی ﷤ کے ہم مثل ہونےکی چار وجوہات 135
بنی اسماعیل سےمعبوث ہونےوالے رسول آپ ﷺ ہی ہیں 138
عرب امی تھے 139
مکہ شہر کےجبال فاران سے نبوت کاسورج چمک اٹھا 140
یہودونصاری کےآخری نبی کو پہچاننےکےباوجود ایمان نہ لانے کی اصل وجہ 143
حروف ایجدیہ سےتعداد نکالنےکاطریقہ 144
لفظ بماد ماہ کی تفصیل 144
ابن الھیان یہودی کاملک شام چھور کرمدینہ میں آنا تاکہ آخری نبی سےملاقات ہوجاےئ 146
خبطہ نمبر 10۔ بائیبل میں مذکور کتاب غزول الغزلات سےآپ ﷺ کےاوصاف کاتذکرہ 149
آپ ﷺ کے متعلق حضرت سلیما ن کی بشارت میں مذکور 14اوصاف 149
آپ ﷺ کے  رنگ مبارک کاوصف 150
( آپ ﷺ کے)دس ہزار میں ممتاز ہونےکاوصف 151
( آپ ﷺ کے)سرمبارک کاوصف 151
( آپ ﷺ کی)مبارک زلفوں کاوصف 152
( آپ ﷺ کی )مبارک آنکھوں کاوصف 153
( آپ ﷺ کے )مبارک رخساروں کاوصف 154
( آپ ﷺ کے)بدن مبارک کی خوشبو مبارک کاوصف 155
( آپ ﷺ کے)مبارک ہونٹوں کاوصف 156
( آپ ﷺ کے)مبارک ہاتھوں کاوصف 158
( آپ ﷺ کے)پیٹ مبارک کاوصف 158
( آپ ﷺ کی)مبارک پنڈلیوں کاوصف 159
( آپ ﷺ کے)مبارک چہرے کاوصف 161
( آپ ﷺ کے)مبارک قدوقامت کاوصف 161
( آپ ﷺ کے)مبارک مہنہ کاوصف 162
خطبہ نمبر 11۔ عہدنامہ جدید یعنی انجیل اوردیگر کتب سےبشارتیں 164
انجیل یوحنا میں آپ ﷺ کےمتعلق عیسی ﷤ کی بشارت 164
ایک عیسائی راہب کاسلمان فارسی ﷜ کو نبی ﷺ کےمتعلق خبردینا 165
عبداللہ بن سلام ﷜ کاقبول اسلام 167
انجیل متی سے آپ ﷺ  کےمتعلق عیسی ﷤ کی ایک بشارت 168
آپﷺ کےمتعلق عیسی ﷤ کی ایک بشارت 169
آپ ﷺ کے متعلق عیسی ؑ کی طرف وحی کانزول 170
مکاشفہ یوحنا میں نبی ﷺ کاذکر 171
انجیل برناباس میں آپ ﷺ کی صفات کاتذکرہ 171
انجیل میں احمد ﷺ کی صفات 171
ابرنے سایہ کس پر کیا تھا اورابرنےمحمد رسول اللہ ﷺ پر سایہ کیاتھا 174
ہندؤوں کی کتابوں میں آپ ﷺ کاتذکرہ 176
خطبہ نمبر 12 نبی ﷺ کامرتبہ ومقام اورحسن وجمال 179
رسولا میں تنوین تعظیم کی ہے 179
آپ کامقام ومرتبہ ساری امت  سےزیادہ ہے 180
آپ کی صورت کاحسن وجمال 181
آپ کاچہرہ رعب تھا 185
چودھویں رات  کےچاند سےزیادہ خوبصورت تھا 186
خطبہ نمبر 13۔ نبی ﷺ کاخوبصورت حلیہ مبارک 189
علامہ ابن حزم کابیان 189
حضرت ام معبد ؓ کابیان 190
آپ ﷺ کی پنڈلی مبارک 191
پیٹ مبارک پر مبارک بالوں کی لکیر 192
ہتھیلی مبارک 192
خوشبودار ہاتھ مبارک 192
حضرت علی ؓکابیان 193
خوشبودار پسینہ مبارک کےمتعلق ام سلیم ؓ کابیان 193
یزید فارسی کاخواب اروعبداللہ بن عباس کی تصدیق 194
حضرت عیسی ؑ کابیان 195
خطبہ نمبر 14۔ عظمت وشان مصطفی ﷺ 197
آپ کی عظمت  وشان  کی وجود ہ سے 197
آپ ﷺ کاانتخاب ایک اچھے خاندان سے 199
عرب میں جن خوبیوں کو اچھا سمجھا جاتا تھا 199
بعض واہ انعامات جن کےاساتھ آپﷺ کوونواز ہ گیا 201
آپ کےجھنڈے تلےسب لوگ 210
بعض صوفیا کاکہنا کہ میراجھنڈا محمد کےجھنڈے سے بڑاہوگا 210
پانچ اورانعامات 202
4ارب 90کروڑ بغیر حساب کےجنت میں 203
سورۃ البقر ہ کی آخری آیات عرش کے نیچے کےخزانے سے 204
آپ ﷺ کو سورۃ فاتحہ عطاکیا حانا 205
مفصل سورتوں کادیاجانا 208
خطبہ نمبر 15۔عظمت وشان مصطفی ﷺ 210
معراج 210
شق صدر 210
شرح صدر 211
بوجھ اتاردیا جانا 212
آپ کاذکر خیر 212
تحفہ ہائے معراج 213
سب سےپہلے شفاعت آپ ﷺ یہ کریں گے 214
آپ کی گیارہ سفارشیں 216
آپ ہی بہتشی دروازہ کھلوائیں گے 216
دنیا کےبہشتی دروازے کاحال 217
دائمی معجزہ (قرآن کریم )کادیاجانا 217
اکیسویں صدی کاجھوٹا فرقان الحق  امریکی قرآن 221
خطبہ نمبر 16۔ عظمت وشان مصطفی ﷺ 224
مقا محمود پر 224
وجودی صوفیاء نےغیر وں کوبھی مقام محموج پر لاکھڑا یکا 225
کیاصرف صوفی خرقانی اللہ کےمہمان باقی تما م لوگ انبیاء سمیت خرقانی کےمہمان 228
حوض کوثر کاعطاکیاجانا 229
امت کو آپﷺ کاانتہائی ادب واحترام کرنےکاحکم 232
آپ ﷺ جن وانس کی طرف رسول بن کرآئے 231
ایک اور شرف اورخوشخبری 235
آپ ﷺ ہی خاتم النبیین ہیں 235
ختم نبوت  کامطلب 240
آپ ؑﷺ ہی رحمۃ اللعالمین ہیں 234
آپ ﷺ کامقام 244
خبطہ نمبر 17۔ آپ ﷺ کی عظمت وشان کوسمجھنے والے کون ؟ 246
اہل حدیث کون ہیں 250
جامد مقلدین کاظلم وستم 251
علمائے حدیث پر اہل تقلید ظلم وستم کی چند مثالیں 253
ایک سبق آموز واقعہ 255
جامد تقلید شخصی 259
جامد اورمتعصب مقلد کامبلغ علم 257
ایک سچا لطیفہ 259
جامدتقلید شخصی 259
جامد تقلید اورمتبع سنت رسول کی مثال 261
خطبہ نمبر 18۔ آپ ﷺ کےاخلاق عالیہ 263
قرآنی اخلاقیات 263
خلق کی اقسام اچھا اور براخلق 265
حسن خلق فطری اروکسبی پردلیل 265
حسن خلق  ایک جامع کلمہ ہے 266
آپ کی صداقت پرقریش کی گواہی 267
دشمن اسلام ابوجہل کی گواہی 268
قبول اسلام سے پہلے ابو سفیان کی گواہی 269
قبول اسلام سے قبل عبدلللہ بن سلام کی گواہی 270
نجاشی کےسامنے جعفر طیار کی گوایہ 270
ایک نکتہ 270
خطبہ نمبر 19۔نبی ﷺ کاعفوودرگزر 274
آپ ﷺ انتہائی حلیم الطبع متحمل مزاج تھے 274
آپ ﷺ کی تحمل مزاجی وبرباری اوردرگزری کےچند واقعات 274
ایک یہودی آپ ﷺ کی تحمل مزاجی سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگیا 274
ایک اعرابی سےدرگزر 280
آج کے انسان کےخلق کانمونہ 280
مسجد نبوی میں آنے والے نماز ی سےدرگزر 282
مقتدی پر بھی قراءت ہے 283
ایک کافر اعرابی سےدرگزر 284
ایک ارواعرابی سےدرگزر 285
طائف والوں سےدرگزر 285
مکہ والوں سےدرگزر 285
اپنی بیٹی زینب کومارنے والے ھبابن اسود سےدرگزر 286
اپنے چچا حمزہ ﷜ کےقاتل وحشی سےدرگزر 286
ہندہ کوبھی معاف کرادیا 287
قتل کونیت  سےآنے والے عمیر بن وھب سےدرگزر 288
آپ ﷺ کےمتعلق حضرت عیسی ؑ کیطرف وحی 291
خطبہ نمبر 20۔ رسو ل اللہ ﷺ کی تواضح 292
آپﷺمیں فخر نام کی کوئی چیز نہیں تھی 292
آپﷺ کی تواضح کی10مثالیں 294
آپﷺکی فقیرانہ پاک زندگی 297
آپﷺ صحابہ کےساتھ مل جل کرہتے تھے 298
آپﷺ اپنی مدح میں غلو میں پسند نہ کرتے 298
بیٹھنے میں تواضح 299
قیلہ بنت مخرمہ ؓ کی گواہی 299
عدی بن حاتم ﷜ طائی کی گوئی 299
ایک دکاندار کواپناہاتھ نہیں چومنےدیا 299
ابوہریرہ ﷜ کو اپنا کپڑا نہیں پکڑایا 300
بدلہ لینےکی پیش کش 300
اپنے لیے تعظیمی قیام بھی پسند نہیں کیا 301
بیوہ اور مسکین کے کام آتےتھے 302
چہرے اورہاتھ کی تواضح 302
آپ نےتواضح کی تعلیم بھی دی 302
تہبند ٹخنے سے اوپر رکھنے میں تواضح 303
نبی ﷺ کی تواضح کاصحابہ پراثر 304
خطبہ نمبر 21۔ رسول اللہ ﷺ کی شفقت ونرم دلی 306
اواہ کےمعانی 306
نبی ﷺ سب سےبڑے مبلغ اورخوش خلق تھے 307
جانوروں پر حم 310
صحابہ کرام کاجانوروں پر رحم کھانا 315
دشمن کی عورتوں پر حم 316
امن پسندی کانعرہ لگانے والے 317
متقدیوں پررحم 317
کافروں کےایما ن نہ لانے کاغم 319
خطبہ نمبر 22۔ عقیدہ بشریت رسول ﷺ 321
مسئلہ نبوت ورسالت کےبارے میں چھ غلط نظریات 322
صحیح عقیدہ 325
تفصیلی بیان 327
پہلے گروہ کانظریہ (کوئی بھی بشر نبی نہیں ہوسکتا ) 327
ان کاتین طرح سےجواب 330
پہلاجواب 330
دوسرا جواب 330
تیسرا جواب 331
ایک معنوی تحریف اوراس کاجواب 334
ایک اورمعنوی تحریف کاانکشافات 336
خطبہ نمبر 23۔ عقیدہ بشریت رسول ﷺ 339
دوسرے گروہ کانظریہ 340
اس گروہ کےمطالبات 340
مطالبات کاجواب 341
اللہ ہی مختار کل اورتمام چیزوں کامالک ہے 344
اللہ مشکل کشاہ  مختار کل کیشاہن 344
تیسرے گروہ کانظریہ 345
کوئی نبی اس طعنے سے نہیں بچا 347
چوتھے گروہ کانظریہ 348
ان کارد 384
پانچویں گروہ کانظریہ 349
ان لوگوں کارد 351
چھٹے گروہ کانظریہ 352
اہل حق عقیدہ 356
خطبہ نمبر 24۔ عقیدہ بشریت رسول اللہ ﷺ 357
قرآن سےلفظ بشر اور بشریت رسو ل کاثبوت 358
احادیث سے بشریت رسول کاثبوت 361
صحابہ کرام کاعقیدہ بشریت رسول اللہ ﷺ 364
ایک اورطریقے سے عقید ہ بشریت رسول پر استدلال 366
کتاب جاءالحق سے ثبوت 367
بریلویوں کی بہار شریعت سے 367
ان کےعلامہ غلام رسول سعید ی بریلوی صاحب سے 368
بشریت انبیاء پر ایک اورانداز سےاستدالال 368
نوری مخلوق کھاتی نہیں 368
انبیاء کی طرف نسیان کی نسبت 369
خوف وحزن 370
نیند کاآنا 372
موت کاآنا 373
بھوک لگنا تھکاوٹ پہنچنا 374
امراض کالاحق ہونا 375
خطبہ نمبر 25۔ رسول اللہ ﷺ کےنور ہونے کامطلب 377
لفظ کےاطلاقات 379
احمد رضاخان صاحب کافیصلہ 380
نورکی ایک اورقسم (نور شدہ وہدایت) 381
رشدوہدایت کےاعتبار سےقرآن حکیم بھی نور ہے 384
اہل ایمان حسب مراتب نورہدایت سےمنورہ ہورہےہیں 386
اس کےدلائل 387
خطبہ نمبر 26۔آپ ﷺ اللہ کےذاتی نورسے پیدانہیں ہوئے 389
اللہ تعالی کےذاتی نورسے ماننا اسلامی نظریہ نہیں ہے 390
امام احمد بن حنبل ﷫ پر ایک بہتان 391
نظریہ وحدۃ الوجود کی اصل بنیاد 394
نبی ﷺ پر بہتان 395
نوروالی ایک من گھڑت روایت 396
یہ حدیث نورکئی وجوہات  کی بناپر صحیح نہیں 397
اللہ تعالی کےنور کاجلال ایسا کہ حضرت موسی ؑ بھی اسکا مشاہدہ نہیں کرسکے تھےت 399
نبی ﷺ نے اپنی آنکھوں سےاس نور کامشاہدہ نہیں کیا 399
مفتی احمد یار گجراتی کاموقف 400
آپ اس طرح  نور بھی نہ تھے کہ کمرے  میں داخل  ہونے سے بجلی کی طرح روشنی ہوجاتی ہو 401
اندھیرے میں سوئی ملنے والی روایت کی حقیقت 404
حضرت داؤد ؑ کانور 405
خطبہ نمبر 27۔ کیاآپ ﷺ کاسایہ  مبارک نہیں تھا ؟ 407
کیا نورسی مخلوق کاسایہ نہیں ہوتا 407
آپﷺ کابشری سایہ تھا 409
ام المومنین زینب اورام المومنین عائشہ ؓکی گواہی 410
آپ ﷺ کےسایہ کےثبوت پر ایک دلیل 411
مفتی احم یارگجراتی اورمولوی امجد علی بریلوی نےعقیدہ بشریت رسول کااعتراف کیا ہے 412
سایہ کے ثبوت میں ایک اوروایت 412
ہرمخلوق شےکاسایہ ہوتاہے 413
ان کےاعلی حضرت  حمد رضا خان بریلوی کےنزدیک بھی نبی ﷺ مٹی ہی سے پیدا ہوئے 414
بعض غیر معتبر کتابیں 414
خطبہ نمبر 27۔ نبوت کےتین منصب 417
منکرین حدیث کارد 418
منکرین حدیث کی قرآنی تحریفات 420
لفظ اللہ کےمعنی میں تحریف 423
قرآن کےکئی مقامات کو تعلیم نبوی کےبغیر سمجھنا مشکل ہے 423
رسول اللہ ﷺ کی تعلیم کے بغیر حلال وحرام کےدرمیان امتیاز مشکل ہے 424
مسئلہ نما ز میں منکرین حدیث کی کشمکش 425
ایک عام مشاہدہ 426
باب شریعت میں عصمت نبوی 428
عمران بن حصین ﷜ ایک منکرحدیث کارد کررہے ہیں 431
مولا نامحمد حنیف ندوی کابیان 432
خطبہ نمبر 29۔ پہلا منصب نبوت (تلاوت آیات ) 434
سماع تلاوت کےوقت نیک لوگوں کی حالت 435
گانا سننے والے کو تلاوت قرآن اچھی نہیں لگتی 436
نبی ﷺ صحابہ کوقرآن سنایا کرتے ہیں 439
منافق قرآن کی تلاوت پسند نہیں کرتےتھے 442
آپ کی تلاوت سن کی جنات بھی ایما ن لے آئے تھے 443
کافر اپنی عورتوں اروبچوں کو قرآن  سنن سےروکتے تھے 445
حبشیوں کاقرآن کی تلاوت سن کر روپڑنا 446
صحابہ کرام کاتلاوت قرآن سن ر و پڑنا 447
خطبہ نمبر 30۔ (دوسرا منصب )تزکیہ نفس 449
تزکیہ کامعنی ومفہوم 449
نبی ﷺ نےکس طرح کاتزکیہ کیا 451
اللہ کی طرف تزکیہ کی نسبت کامطلب 453
اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں 455
ام المومنین عائشہ ؓ کاکمال تزکیہ 456
صحابہ کرام ﷢ کاتزکیہ 456
صحابیات ؓ کاتزکیہ 457
شرعی حدود کےنفاذ سےتزکیہ 458
خطبہ نمبر 31۔ تزکیہ نفس کےلیے فرائض کی پابندی اورکبائر سےاجتناب ضروری ہے 460
آپ ﷺ کے ایک امتی نیک طالب علم انتہائی پر تاثیر حکیمانہ انداز سے تزکیہ 463
جو معطر خوشبو میں محسوس کیاگیا 466
قیمتی  وصیتوں سے تزکیہ 469
ایک اورانداز سےتزکیہ 472
نیکیوں سے تزکیے کااصول 473
زکوۃ سےتزکیہ 473
نماز سے تزکیہ 473
وضو ء سے تزکیہ 474
حج مبرو سے تزکیہ 475
جن بدبختوں کاآخرت میں بھی تزکیہ نہیں ہوگا 475
تزکیہ کاصلہ 476
خطبہ نمبر 32۔ دوسرا منصب (تزکیہ نفس 477
حصول تزکیہ کاطریقہ سنت کےمطابق ہونا ضرور ی ہے 477
اخلاقیات پر عمل پیرا ہونےسے تزکیہ 479
دین اسلام میں نفی عبادات میں بھی غلو بھی 481
اسلامی تزکیہ نفس اوروجودی صوفی تزکیہ نفس میں فرق 484
چلہ نماز معکوس کےذریعے صوفیا نہ تزکیہ 485
صوفی ابو سعید کاحج سےروکنا 488
وجودی صوفی تزکیہ نفس اسلامی نہیں 490
یقین بمعنی موت کاحدیث نبوی ثبوت 491
خطبہ نمبر 33۔ نبوت کاتیسرا منصب (تعلیم کتاب وحکمت 493
سات دلیلیں 493
وفد عبدالقیس کو تعلیم حکمت 498
خطبہ نمبر 34۔ تیسرا منصب (تعلیم کتاب وحکمت 504
حکمت یعنی سنت رسول بھی منزل من اللہ اللہ کی طرف سےنازل کردہ ہے 504
سوال کرنےوالوں کو تعلیم دینا 505
تیرہ دلیلیں 505
تعلیم کاایک اور نرالا اسلو ی 51
5خطبہ نمبر 35۔ تیسرامنص (تعلیم حکمت 516
نبی کاخواب وحی ہوتا ہے 516
خواب میں اللہ تعالی نےخود حکمت کی تعلیم دی 517
خواب میں بذریعہ فرشتہ بھی حکمت کی تعلیم دی 519
روح الامین جبرائیل ؑ کامقام ومرتبہ 525
فرشتوں کی توہین کرنےوالے 529
خطبہ نمبر 36۔ تیسرا منصب (تعلیم حکمت 531
قرآن بھی حکیمانہ تعلیم ہے 531
تعلیم حکمت کے انداز 531
تیرہ چیزوں کی تعلیم (حدیث قدسی 533
پراز حکمت انتہائی جامع کلمات 537
جابربن سلیم ﷜ کوحکمت کی تعلیم 538
ابو ہریرہ ﷜ کو حکمت کی تعلیم 539
بچوں کو حکمت کی تعلیم 540
شیخ عبدالقادر جیلانی کی اپنے بیٹے اعبدلوہاب کووصیت 542
تعلیم حکمت کاایک اورانداز 543
خطبہ نمبر 37۔ نور نبوت سے قبل اندھیرے ہی اندھیرے 546
جاہلسی دورکی گمراہیاں 547
قبر پر جانور ذبح کرنا 547
غیر اللہ کے تقرب کی خاطر مکھی کانذرانہ و چڑوا 548
قبر پر مسجد 549
ستاروں کی تاثیر 550
نسب میں طعن وتشنیع 551
میت پر نوحہ 551
خطبہ نمبر 38۔ دورجاہلیت کی مزید گمراہیاں 553
عورتوں بچیوں اورجانوروں پر انتہائی ظلم وستم 553
مہینوں میں تقدیم وتاخیر 554
خرید فروخت کےغلط طریقے 555
غلا م لونڈی پر ظلم وزیادتی 555
جھوٹا منتر 556
عورتوں  کااپنے محاسن کھولنا 556
بتوں کومشکل کشا سمجھنا 556
ایک بت کابراحال 558
لومڑیوں نےجھوٹے معبود پر پیشاب کردیا تھا 559
جاہلی امور سےمنع 561
ایک جماعت جومجموعی لحاظ سےامور جاہلیت سےمحفوظ رہی 562
خطبہ نمبر 39۔ دورجاہلیت کی گمراہیاں اس امت میں 564
علاج کرنےکےلیے آنےوالا اپنا علاج کرواکےچلا گیا 565
کیا قبر کےدرخت کی لکڑی توڑنے سےبزرگ ٹانگ توڑدیتے ہیں 567
یہودونصاری کےشانہ بشانہ 569
ٹی وی اوروی سی آر کےذریعے فحاشی عروج پر 570
گندی فلم دیکھتے ہوئے بیٹی سےمنہ کالا 570
ماں سےمنہ کالا 570
قبرپرستی بت پرستی کےمشابہ ہے 571
نوح ؑ کی قوم کےپانچ پیربزرگ 574
بوڑھوں کی وجہ سے شرک 575
مشرکین مکہ بتوں سےمحض پتھر سمجھ کرمدد نہیں مانگا کرتےتھے 577
خطبہ نمبر 40۔ دورحاضر کی مزید جہالتیں 579
قرآن مجید کاترجمہ پڑھنے سےروکنا 579
اندھی تقلید 580
معصوم بچوں کاقتل 584
نورنبوت پر عمل درآمدی کی بدولت جاہلیت کاصفایا 585

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like