خوشبوئے خطابت

خوشبوئے خطابت

 

مصنف : عبد المنان راسخ

 

صفحات: 360

 

خطابت دعوت دین کا اہم ذریعہ اور عوام الناس  کو دین کا پابند بنانے کا بہترین محرک ہے۔لہذا داعی کےلیے لازم ہے کہ وہ اوصاف خطابت سے کما حقہ بہرہ ور ہو اور لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کا خاص ملکہ رکھتا ہو۔ماضی وحال میں جتنے بھی اچھے خطیب ہوئے ہیں ان کا اچھا خاصہ حلقہ اثر بھی ہے اور باعمل وباکردار خطبا کے عوام پر اچھے اثرات بھی قائم ہیں۔سو منبر ومحراب کی ذمہ داری کو ماحذ عوام پر خطابت کی دھاک بٹھانے ،فنے خطابت سے لوگوں کو اپنا درویدہ بنانے اور معاش کا ذریعہ بنانا ہی مقصود نہ ہو۔بلکہ زور خطابت سے دین کی اشاعت جاہل عوام تک اسلام کا پیغام پہنچانا ،مستشرقین کے باطل نظریات کا توڑ کرنا اور کتاب وسنت سے مدلل دلائل کے ذریعے اسلام کی حقانیت ثابت کرنا مقصود ہو۔جمعہ اور درس کی تیاری کے لیے خود ساختہ واقعات کے انتخاب اور لوگوں کی خوشنودی اور واہ واہ حاصل کرنے کے بجائے آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ سے مواد لیا جائے۔اور خوب تیاری کر کے منتخب موضوع کا حق ادا کیا جائے۔ان چیزوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہمارے ممدوح فضیلت الشیخ عبدالمنان راسخ حفظہ اللہ کا یہ مجموعہ ترتیب دیا گیا ہے ۔جو فن خطابت کا حسین شاہکار اور خطبا کے لیے روشن مثال ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
گزارشات راسخ 21
دعائیہ کلمات 23
خطبائے کرام کے لیے قیمتی نصیحتیں 24
مسنون خطبہ 45
اخلاص کی اہمیت وفوائد 46
اخلاص اور مخلص لوگوں کی نشانیاں 66
موجودہ حالات اور استغفار کی اہمیت وبرکت 81
استغفار سے حالات بہتر ہوتے ہیں 102
فوائد استغفار وکلمات استغفار 120
دنیا وآخرت کے دکھوں کا علاج اپنے خالق ومالک کے سامنے رونا اور رو رو کر اس کو منانا 137
کامیاب زندگی کا ایک قیمتی راز’’عبادت میں شوق‘‘ 151
آپ اور آپ کی کتاب زندگی 167
مسنون دعاؤں کی برکات 185
حکم رسول ﷺ کی اہمیت وبرکت 205
شیطان انسان سے کیا چاہتا ہے ؟ 219
برداشت کی اہمیت وفوائد 237
عزت ملے گی مگر کیسے؟ 250
جن پر رحمت کے فرشتے اترتے ہیں 268
رحمت کے فرشتوں سے محروم رہنے والے 282
محدثین اولیاء کرام ہیں 294
تکلف نہ کیجیے 319
احکام ومسائل 349

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like