خلاصہ تعلیمات قرآن

خلاصہ تعلیمات قرآن

 

مصنف : پروفیسر محمد یونس جنجوعہ

 

صفحات: 100

 

رمضان المبارک قرآن پاک کےنزول کا مہینہ ہے ۔ قرآن اسلامی تعلیمات کا ماخذ ِ اوّل اور رسول اللہﷺ کا ابدی معجزہ ہے ۔رمضان المبارک میں جبریل امین آپ ﷺ کی پاس آتے اور آپ کے ساتھ قرآن کادور کرتے ۔ رسو ل اللہ ﷺ ماہ رمضان میں رات کی عبادت میں غیرمعمولی مشقت اٹھاتے اورگھر والوں اور صحابہ کرام کو قیام الیل کی ترغیب دلاتے ۔اور اپنی زبانِ رسالت سے رمضان میں قیام اللیل کی ان الفاظ میں’’من قام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ‘‘ فضیلت بھی بیان کی ۔سیدنا عمرفاروق کے عہد خلافت میں صحابہ کرام کے مشوورہ سے رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح باجماعت پڑھنا مقرر ہوا ۔ جس میں اما جہری قراءت کرتا اور مقتدی سماعت سےمحظوظ ہوتے ۔ لیکن ارض ِپاک وہند میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے ہم امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے ۔تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیاگیا کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان کردیا جائے ۔اور بعض اہل علم نے اس کو تحریر ی صورت میں مختصرا مرتب کیا ۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں قرآن مجید کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خلاصہ تعلیمات قرآن‘‘ پروفیسر محمد یونس جنجوعہ صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔ہمارے ہاں چونکہ اکثر مساجد میں 27 ویں شب کو قرآن مجید ختم ہوجاتا ہےاس لیے انہوں نے قرآن کو 27 حصوں میں اس طرح تقسیم کیا ہے کہ پہلی سولہ راتوں میں سوا پارہ روزانہ بعد کی نوراتوں میں ایک ایک پارہ، چھبیسویں رات کوآخری پارے کا نصف اوّل اور ستائیسویں رات کو نصف ثانی پڑھا جائے اور تراویح شروع ہونے سے پہلے متعلقہ آیات کا خلاصہ بیان کیا جائے ۔تونمازی رمضان شریف کےدوران قرآن مجید کے مرکزی مضامین سے آگاہی پاکر اسلام کی بنیادی تعلیمات اور ضروری عقائد سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اور نماز تراویح سے قرآن سننے کےساتھ ساتھ سمجھنے اورجاننے کا مقصدبھی پورا ہوسکتاہے ۔اللہ تعالی ٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ اور اس اس خلاصہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
رمضان کی پہلی شب 5
دوسری شب 8
تیسری شب 12
چوتھی شب 15
پانچویں شب 18
چھٹی شب 22
ساتویں شب 26
آٹھویں شب 30
نویں شب 34
دسویں شب 38
گیارہویں شب 42
بارہویں شب 45
تیرہویں شب 48
چودہویں شب 51
پندرہویں شب 54
سولہویں شب 57
سترہویں شب 60
اٹھارویں شب 63
انیسویں شب 66
بیسویں شب 69
اکیسویں شب 72
بائیسویں شب 75
تئیسویں شب 78
چوبیسویں شب 82
پچیسویں شب 86
چھبیسویں شب 90
ستائیسویں شب 94

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like