خدا کے لیے جنگ

خدا کے لیے جنگ

 

مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

 

صفحات: 475

 

اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔پوری غیراسلامی دنیا عرب دہشت پسندی کے مترادف سمجھی جانے والی اسلامی بنیاد پرستی سے نفرت کرتی ہے ۔ امریکہ کی کلچر اور دانشور اشرافیہ عیسائی بنیاد پرستی کو جہالت ، اوہام پرستی ، عدم رواداری اور نسل پرستی کے مترادف سمجھتے ہوئے اس سے نفرت کرتی ہے ۔ عیسائی بنیاد پرستی کے پیروکاروں کی تعداد میں حال ہی میں ہونے والا اچھا خاصہ اضافہ اور اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثرات امریکہ میں جمہوریت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں ۔ اگرچہ یہودی بنیاد پرستی اسلامی اور عیسائی بنیاد پرستی کے تقریبا تمام عمرانی سائنسی خواص کی حامل ہے ، تاہم اسرائیل اور چند ایک دوسرے ملکوں کے خاص حلقوں کے علاوہ عملی طور پر کوئی اس سے واقف نہیں ہے ۔ جب یہودی بنیاد پرستی کا وجود تسلیم کر لیا جاتا ہے تو اس کی عم زاد اسلامی اور عیسائی بنیاد پرستی خلقی برائیوں کا شد و مد سے ذکر کرنے والے غیر یہودی اشرافیہ کے اکثر مبصر اس کی اہمیت کو غیر واضح مذہبی سرگرمی تک محدود کر دیتے ہیں یا اسے انوکھا وسطی یورپی لبادہ اوڑھا دیتے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 12
خداکےلیےجنگ 13
تعارف 15
پرانی اورنئی دنیا 25
باب اول:یہودی بنیادپرستی کاتاریخی پس منظر 26
سقوط غرناطہ سائنسی اورعقلیت پسندانہ جدیدیت کانقطہ آغاز 26
مسلم اندلس کی شکست یہودیوں کےلیے المیہ 31
لیوریائی قبالہ 34
یہودی عورتوں کی اولین ترجمان 41
آلام کاسمندر 42
جابرانہ جدیدیت کانتیجہ 44
میرانویہودی انوکھےنظریات کےپرچارک 45
پہلاسیکولریہودی فلسفی 52
یہودیوں کی الگ دینا 55
اسلامی دنیامیں یہودیوں کامقام 6
کوزاکوں کےہاتھ یہودیوں کاقتل عام 56
یہودی مسیحاکاظہور 57
یہودی مسیحاکاقبول اسلام 61
دونمیہ :بظاہرمسلمان اورخفیہ طورپریہودی 63
جنسی آزادی کوفروغ دینےوالاخفیہ یہودی فرقہ 64
یہودی تشکیک پسنددہریت اورمنفیت پرستی کےپیشرد 65
باب دوم:اسلامی بنیادپرستی کاتاریخی منظر 66
اسلام ایک عالمی طاقت 66
تین ہمعصرعظیم اسلامی سلطنتیں 66
قدامت پسندمعاشرے کی خصوصیات 68
عثمانی سلطنت 71
اسلام ایک عملی مذہب 73
حج :مسلمان مردوزن کاوجودی سقوط 73
عثمانیوں کی حیرت انگیز فتوحات کی وجہ 75
ابن تیمیہ ایک انقلابی مصلح 76
باطنی تحریکیں 77
مصرمیں علماءکےعروج کاتاریخی جائزہ 78
عثماین سلطنت کازوال 80
مراکشی صوفی مصلح احمدابن ادریس 81
نئے صوفیا 82
ایران میں علماءکےعروج کاتاریخی جائزہ 83
سانحہ کربلا 84
صفوی دورحکومت اورعلماء 91
جدید مغرب کی اسلامی دنیاپراولین یورش 99
باب سوم:عیسائی بنیاد پرستی کاتاریخی پس منظر 101
جدیدیت کاآغاز 101
ایجادات اوران کےتاثرات 103
جمہوریت رواداری اورعالمگیرانسانی حقوق 104
جدیدیت بےبسی اروفناکےخوف کی خالق 106
توتھڑکےنظریات 108
کیلون کےنظریات 109
ابتدائی جدید دورکےسائنسدان 109
نیوٹن قدامت پسندانہ روح کاگرویدہ 111
فرانس بیکن کےنظریات 113
اساطیری سوچ کی موت 115
ساحری کاعظیم جنون 120
ایک خوفناک شکاف 120
بحران کےدوران 121
امریکہ میں بنیاد پرستی 123
امریکی مذہبی زندگی کی جذباتی انتہاپسندی 125
نفرت کامذہب اشتعال کی الہیات 128
اعلان آزادی 129
امریکہ اورایران کےانقلاب میں مماثلت 130
امریکہ میں مذہب اوروشن خیالی میں کشمکش 135
ملرازم اورتاریخ کی موت 141
یورپ کی مختلف کہانی 144
کارل مارکس 145
ڈراون دہریت کااسم ثانی 146+
عیسائیت اورسائنس کےمابین صلیبی جنگ 148
باب چہارم:جدیدیت سےیہودیوں اورمسلمانوں کاتصادم 151
یہودیت کادشمن جدید نظام 151
بیشت کاظہور 152
ہسکلاء 157
ماسکسلیم 159
نپولین اوریہودی 160
یہودی اصلاحی تحریک 162
فناکاخوف 166
ایلٹگلابیگن 166
درمیانی راستے پرچلنے والے یہودی 169
مصرپرنیولین کاقبضہ 170
مصرمیں انتشار کاجدوراعلماء 173
محمد علی کامصر 174
مصری علماء اروجدیدیت 178
عثمانی سلطنت میں جدید اصلاحات 180

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like