خواتین کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 596
شریعت کی تعلیمات کے مطابق مردوعورت کو اس طرح زندگی گزارنی چاہئے کہ گھر کے باہر کی دوڑ دھوپ مرد کے ذمہ رہے، اسی لئے بیوی اور بچوں کے تمام جائز اخراجات مرد کے اوپر فرض کئے گئے ہیں، شریعت اسلامیہ نے صنف نازک پر کوئی خرچہ لازم نہیں قرار دیا، شادی سے قبل اس کے تمام اخراجات باپ کے ذمہ اور شادی کے بعد رہائش، کپڑے، کھانے اور ضروریات وغیرہ کے تمام مصارف شوہر کے ذمہ رکھے ہیں۔ عورتوں سے کہا گیا کہ وہ گھر کی ملکہ ہیں۔ (صحیح بخاری ) لہٰذا ان کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز گھر کو بنانا چاہئے جیسا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَقَرْنَ فِی بُيوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهلية الْاُوْلٰی (سورۃ الاحزاب ۳۳)۔ مرد وعورت کی ذمہ داری کی یہ تقسیم نہ صرف اسلام کا مزاج ہے بلکہ یہ ایک فطری اور متوازن نظام ہے جو مردو عورت دونوں کے لئے سکون وراحت کا باعث ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ عورت کا ملازمت یا کاروبار کرنا حرام ہے، بلکہ قرآن وحدیث چند شرائط کے ساتھ اس کی اجازت بھی دیتا ہے۔ جو کام مردوں کے لئے جائز ہیں، اگر قرآن وحدیث میں عورتوں کو ان سے منع نہیں کیا گیا ہے تو عورتوں کے لئے شرعی حدود وقیود کے ساتھ انہیں انجام دینا جائز ہے۔ بعض اوقات خواتین کی ملازمت کرنا معاشرہ کی اجتماعی ضرورت بھی ہوتی ہے مثلاً امراض نساء وولادت کی ڈاکٹر، معلمات جو لڑکیوں کے لئے بہترین تعلیم کا نظم کرسکیں۔ غرضیکہ عورت شرعی حدود وقیود کے ساتھ ملازمت یا کاروبار کرسکتی ہے۔ ان شرعی حدود کے لئے چار امور اہم ہیں: ۱) پردہ کے احکام کی رعایت ہو۔ ۲) اجنبی مردوں کے اختلاط سے دور رہا جائے۔ ۳) گھر سے کام کی جگہ تک آنے جانے کا معقول بند وبست ہو ۴) ولی وسرپرست کی اجازت ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خواتین کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات‘‘ ایفا پبلیکشنز (121۔ ایف جوگائی، جامعہ نگر، نئی دہلی110025) نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب ’’سماج میں خواتین کا دائرہ، ملازمت اور کسب معاش کے سلسلہ میں ان کے احکام اور حدود و شرائط، کتاب و سنت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں تفصیلی وضاحت پر مشتمل مقالات علماء ہند کے فیصلوں اور مباحثات کا مجموعہ بہ موقع 18 واں سمینار منعقدہ مدو رائی بتاریخ 2۔4/ ربیع الاول 1430ھ م28/ فروری تا 2/مارچ 2009ء‘‘پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ معاشرہ کی اصلاح فرمائے اور کتاب کو تمام خواتین کے لئے نافع بنائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدائیہ | 9 |
پہلاباب:تمہیدوامور | |
اکیڈمی کافیصلہ | 15 |
سوالنامہ | 19 |
تلخیص مقالات | 22 |
عرض مسئلہ | 46 |
عرض تعریف | 67 |
دوسراباب:ماہرین | |
عورتوں کی تعلیم اورملازمت کےمشترک پیداواری بہودپراثرات ایک فکری مقالہ | 77 |
خواتین کی ملازمت صورت حال، مسائل اوراسلامی موقف | 89 |
تیسراباب:تفصیلی مقالات | |
خواتین کی ملازمت۔شریعت اسلامی کی روشنی میں | 113 |
خواتین کی ملازمت کامسئلہ | 148 |
خواتین کی ملازمت | 156 |
خواتین کی ملازمت | 163 |
خواتین کی ملازمت | 172 |
عورتوں کی ملازمت اورازدواجی اختلافات میں اس کااثر | 179 |
عورتوں کی ملازمت ایک مطالعہ فقہ اسلامی کی روشنی میں | 232 |
خواتین کی ملازمت۔شرعی نقطہ نظرسے | 256 |
خواتین کی ملازمت کاشرعی حکم | 264 |
خواتین کی ملازمت | 277 |
خواتین کی ملازمت | 290 |
خواتین کےکےلیے کسب معاش۔شرعی نقطہ نظر | 299 |
خواتین کی ملازمت۔شرعی نقطہ نظرسے | 312 |
خواتین کی ملازمت | 327 |
خواتین کی ملازمت | 336 |
خواتین کی ملازمت | 343 |
خواتین کی ملازمت | 351 |
خواتین کی ملازمت کےشرعی احکام | 360 |
خواتین کی ملازمت | 371 |
خواتین کی ملازمت | 379 |
خواتین کی ملازمت | 388 |
خواتین کی ملازمت | 402 |
خواتین کی ملازمت کےچندشرعی اورغورطلب امور | 418 |
خواتین کی ملازمت اورعدل | 427 |
خواتین کی ملازمت اورکسب معاش کامسئلہ | 433 |
خواتین کی ملازمت اورشرعی حدود | 440 |
چوتھاباب:مختصرتحریریر | |
بےسہاراخواتین کاملازمت کرنا | 449 |
خواتین کی ذمہ دارایں اورملازمت | 451 |
خواتین کی ملازمت | 454 |
خواتین کاحصول معاش میں حصہ لینا | 456 |
خواتین کی ملازمت اورشرعی اصول وضوابط | 458 |
خواتین کی ملازمت اورموجودہ حالات کاتقاضہ | 464 |
خواتین کی ملازمت شریعت کی نظرسے | 468 |
خواتین کی ملازمت | 474 |
خواتین کی ملازمت | 479 |
خواتین کی ملازمت | 484 |
خواتین کی ملازمت | 490 |
خواتین کی ملازمت | 496 |
نفقہ کی ذمہ داری اورخواتین کی ملازمت | 496 |
خواتین کی ملازمت | 502 |
خواتین کی ملازمت ۔صورتیں اوراحکام | 507 |
خواتین کی ملازمت | 511 |
خواتین کی ملازمت | 517 |
خواتین کی ملازمت | 517 |
خواتین کی ملازمت | 523 |
خواتین کی ملازمت | 525 |
خواتین کی ملازمت | 528 |
خواتین کی ملازمت | 532 |
خواتین کی ملازمت کامسئلہ۔اسلامی شریعت کےتناظرمیں | 536 |
خواتین کی ملازمت | 541 |
خواتین کی ملازمت | 547 |
خواتین کی ملازمت۔اسلامی نقطہ نظر | 551 |
ضرورت شدیدہ میں عورتوں کاملازمت کرنا | 555 |
خواتین کی ملازمت | 561 |
خواتین کی ملازمت | 565 |
خواتین کی ملازمت | 569 |
خواتین کی ملازمت | 571 |
خواتین کی ملازمت | 574 |
خواتین کی ملازمت | 580 |
خواتین کی ملازمت | 584 |
خواتین کی ملازمت | 586 |
خواتین کی ملازمت | 590 |
خواتین کی ملازمت | 592 |