خواب کی حقیقت تحقیق کی روشنی میں
مصنف : ڈاکٹر غلام قادر لون
صفحات: 299
انسان کبھی نیند کی حالت میں بہت سی ایسی چیزیں دیکھتا ہے جو بیداری اورجاگنے کی حالت میں نہیں دیکھ سکتا۔ عرف عام میں اس کو خواب کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ خواب میں روح جسم سے نکل کر عالم علوی اور عالم سفلی میں سیرکرتی ہے جو جاگنے میں نہیں دیکھ سکتی وہ دیکھتی ہے۔ اسے حِسِّ روحانی کہنا چاہیے، حس جسمانی صرف حاضر پر حاوی ہوسکتی ہے اور حِس روحانی حاضر وغائب دونوں کا ادراک و احساس کرتی ہے، اس لئے خواب میں ایسے احوال وکیفیات مشاہدہ میںآ تی ہیں جن سے خود خواب دیکھنے والے کو بڑی حیرت ہوتی ہے، کبھی مسرت انگیز اورکبھی خوفناک تصویریں ذہن میں ابھرتی ہیں اور بیداری کے ساتھ ہی یہ تمام کہانی یکلخت مٹ جاتی ہے۔ قرآن کے متعدد مقامات میں مختلف نوعیتوں سے خواب کا تذکرہ کیا گیا ہے اوراحادیث میں بھی رسول اکرم ﷺ نے اس کی قدرے تفصیل بیان فرمائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواب کا وجود حق ہے۔ انبیاء کرام کے علاوہ دیگر افراد کا خواب اگرچہ حجت شرعی نہیں تاہم یہ فیضان الوہیت اور برکات نبوت سے ہے۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اس سے مراد علم نبوت ہے یعنی رویاء صالحہ علم نبوت کے اجزاء اور حصوں میں سے ایک جزو حصہ ہے۔ (صحیح بخاری ومسلم) غور کیاجائے تو اس حدیث میں آپ ﷺ نے اچھے اور بہتر خواب کی فضیلت و منقبت بیان فرمائی ہے اوراسے نبوت کا پرتو قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” خواب کی حقیقت، تحقیق کی روشنی میں”محترم ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے خواب کی حقیقت کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ا ن کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 7 |
خواب | 11 |
رؤیا کی حقیقت | 13 |
معبر ین اورتعبیر ی تصنیفات | 23 |
خواب : اقوام عالم کی نگا ہوں میں | 53 |
بابل کی تہذیب میں خواب کا تصور | 54 |
مصر ی تہذیب میں خواب کا مقام | 56 |
جاپانی تہذیب میں خواب کی اہمیت | 60 |
ٹیوٹن تہذیب میں خواب کا مقام | 62 |
امر یکی تہذیب میں خوا ب کاتصو ر | 63 |
ایرانی تہذیب میں خواب کی اہمیت | 64 |
بنی اسرائیل میں خوا ب کا تصو ر | 65 |
خواب کا اسلامی تصو ر | 73 |
خواب : علما ئے اسلام کا نگا ہو ں میں | 111 |
جہان روح | 131 |
رو ح : قر آ ن و سنت کی رو شنی میں | 135 |
رو ح اور عا لم ارو اح | 145 |
نیند | 153 |
خوابوں کا تنا سب | 157 |
خواب کی صحت اور درستی | 161 |
مشتر ک خواب | 167 |
حالو میات | 175 |
خواب اور تعبیر کے اصو ل و آداب | 179 |
قر آن : تعبیر خواب کا اوالین ما خذ | 182 |
حدیث اور کلام انبیا ء تعبیر خواب کامستند ذریعہ | 186 |
زبان دانی : تعبیر فہمی کے لئے خضرراہ | 189 |
مردم شنا سی | 191 |
اصول تعبیر | 195 |
خو اب کی اصلیت | 195 |
خو اب مقلوب | 202 |
خواب میں زیادتی و کمی | 204 |
زجر و فال | 206 |
او قات خواب | 207 |
فر اموش شدہ خو اب کی یاد دہانی | 210 |
تعبیر | 213 |
مکا لعہ خواب : عصر جدید میں | 213 |
ایذی پس الجھاؤ | 235 |
باز دید (الف) | 255 |
باز دید(ب) | 265 |
سچا خواب | 271 |
رو یائے صاد قہ | 273 |
خواب و تعبیر | 277 |
کتا بیات | 281 |
اشار یہ شخصیات | 287 |
اشاریہ اماکن | 296 |