خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی ( جدید ایڈیشن )

خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : امام ترمذی

صفحات: 682

 

انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتب احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی‘‘ امام ترمذی ﷫ کی نبی کریم ﷺ کی خصائل وعادات پر مشمتل کتاب شمائل ترمذی کا ترجمہ ہے۔ شمائل ترمذی پا ک وہند میں موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں بھی مطبوع ہے۔ جسے مدارسِ اسلامیہ میں طلباء کو سبقا پڑھایاجاتا ہے۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے الگ بھی شائع کیا گیا ہے علامہ شیخ ناصر الدین البانی ﷫ وغیرہ نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردوزبان میں منتقل کیا ہے ۔ اس کتاب میں امام ترمذی ﷫نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول ﷺكے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات ‏کو احادیث کی روشنى میں جمع کردیا ہے- کتاب پڑھنے والا کبھی مسکراتا اورہنستا ہے تو کبھی روتا اورسسکیاں بھرتا ہے- ‏سیّد کائنات ﷺ کے رخ زیبا کا بیان پڑھتا ہے تو دل کی کلى کھل جاتی ہے اور جب گزر اوقات پر نظر جاتى ہے ‏تو بے اختیار آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔ زیر تبصرہ شمائل ترمذی کے نسخہ کا ترجمہ وشرح کا کا م جناب علامہ منیراحمد وقار﷾ اور مولانا عبدالصمد ریالوى ﷾ اور احادیث کی تخریج کا فریضہ محترم نصیر کاشف صاحب نے بڑی محنت ولگن سے سرانجام دیا ہے۔ یاد رہے کہ احادیث ‏کی تحقیق ودراسہ میں علمائے متقدمین اورمحدث عصر ناصرالدین البانىؒ کے منہج کو مدّ نظررکھا گیا ہے۔ اللہ تعالی کتاب کے مصنف ،مترجم اور ناشرین کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اہل ایمان کو سیرت طیبہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 34
مقدمۃ الکتاب
امام ترمذی ﷫ کےحالات زندگی 47
نام ونسب اورنسبت 47
سنہ ولادت اورتحقیق ترمذ 47
تحصیل علم 47
رحلات علم 47
امام ترمذی ﷫کےاساتذہ وشیوخ 49
امام ترمذی ﷫کےتلامذہ 50
امام ترمذی ﷫محدثین کی نظر میں 50
تنبیہ 51
امام ترمذی ﷫کےمناقب وفضائل 51
امام ترمذی ﷫کےعلوم 52
امام ترمذی ﷫کامسلک ومذہب 53
امام ترمذی﷫ کی تصنیفات 53
امام ترمذی﷫ کاسفرآخرت 54
کتب شمائ 55
شمائل ترمذی ﷫ کی شروحات 56
خصوصیات شمائل ترمذی 57
باب نمبر1:رسول اللہ ﷺ کےحلیہ مبارک کابیان
نبی کریم ﷺ کاحلیہ مبارک 59
سیدنا انس بن مالک ﷜ کاتعارف 60
آپ ﷺ کاقد مبارک 62
آپ ﷺکارنگ مبارک 62
آپ ﷺ کےبال مبارک 63
آپ ﷺ کونبوت ملنےکی عمر 64
آپ ﷺ کی کل عمر 64
آپ ﷺ کےسفید بال 65
آپ ﷺ کےاعضاء مبارک 67
آپ ﷺ کےجسم کی خوبصورتی 67
آپ ﷺ کی چال مبارک 68
سیدنا براءبن عازب ﷜کامختصر تعارف 69
رسول اللہ کےکندھے مبارک 70
آپ ﷺ کےسرمبارک بالوں کی کیفیت 71
آپ ﷺ کالباس وجمال 72
سرخ رنگ کالباس مردوں کےلیے جائز ہے 75
سیدناعلی بن ابی طالب ﷜ کامختصر تعارف 77
آپ ﷺ کی ہتھیلی مبارک 81
آپ ﷺ کاسرمبارک 82
محبوب کائنات ﷺ کاحسن وجمال 85
آپ ﷺ کی پلکیں 86
آپ ﷺ کاانداز گفتگو 86
سیدالانبیاء ﷺ کی سخاوت 87
آپ ﷺ کی صدق لسانی 91
آپ ﷺ کامزاج گرامی 97
آپ ﷺ کی معاشرت اورمیل جول 103
آپ ﷺ کارعب وجلال 107
آپ ﷺ ساہوتو سامنے آئے 111
آپ ﷺ کی سیرت وصورت 112
سیدناحسن بن علی ؓ کامختصر تعارف 120
ہندبن ابی ہالہ ﷜کامختصر تعارف 122
نبی کریم ﷺ کی صفات میں عمل کی راہیں 130
سیدنا ابوخالد جابربن سمرۃ  ﷜ کامختصر تعارف 133
سیدناابوہریرہ ﷜ کاتعارف 136
سیدکائنات ﷺکےرنگ مبارک کی تحقیق 142
سیدناجابر بن عبداللہ ﷜ کامختصر تعارف 143
نبی کریم ﷺ جدلالانبیاء سیدناابرہیم ﷤کےمشابہ تھے 144
سیدناموس﷤ کی مشابہت 145
سیدنا عیسی﷤ کی مشابہت 145
سیدناابو الطفیل عامربن واثلہ لیثی کتابی حجازی ﷜ کامختصر تعارف 148
سیدناعبداللہ بن عباس ﷜کامختصر تعارف 149
نبی کریم ﷺ کےدانتوں کی روشنی اورچمک 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like