خاندانی نظام
مصنف : سید سابق مصری
صفحات: 480
دین اسلام ایک فطری اور ہمہ گیر مذہب ہے جس نے انسانی زندگی سے متعلقہ کسی پہلو کو بھی رہنمائی سے تشنہ نہیں چھوڑا۔ خاندانی نظام کو بے رواہ روی سے بچانے کے لیے اسلام نے بہت اہم اقدامات کیے ہیں جو معاشرتی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔ اسلام کے بیان کردہ انہی اساسی نظریات کو سید سابق نے اپنی مشہور کتاب ’فقہ السنۃ‘ میں ایک باب کے طور پر نقل کیا جس کو انہوں نے ’نظام الاسرۃ‘ کا نام دیا۔ حافظ محمد اسلم شاہدروی نے اسی باب کو اردو قالب میں ڈھالا اور بعض مقامات پر توضیح و تشریح کر کے بھی مسئلہ کی وضاحت کی۔ اس میں منگنی، نکاح، طلاق، خلع، عدت اور پرورش وغیرہ جیسے احکام کے ضمن میں بیسیوں مسائل پر کتاب و سنت کی آرا سامنے آئی ہیں۔ کتاب کا اسلوب سادہ اور عام فہم ہے۔ کتاب علماے کرام ہی لائق مطالعہ نہیں بلکہ عامۃ المسلمین بھی اس سے استفادہ کر کے اسلام کے خاندانی نظام کو سمجھنے اور مستحکم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کتاب میں موجود احادیث و آثار کی تخریج کی گئی ہے لیکن بہت سی جگہوں پر ایسی احادیث بھی نظر آتی ہیں جو مکمل حوالہ جات سے خالی ہیں۔ بہرحال مجموعی طور پر افادہ عام کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیشِ گفتار | 25 | |
تقدیم | 26 | |
حرفِ اول | 30 | |
شادی | 36 | |
شادی کا حکم | 47 | |
منگنی | 59 | |
عقدنکاح | 70 | |
نکاح متعہ | 78 | |
نکاح حلالہ | 84 | |
شادی کی صحت کی شرائط | 97 | |
جن عورتوں سے نکاح حرام ہے | 115 | |
جوعورتیں سسرالی تعلق سے حرام ہیں | 117 | |
جوعورتیں رضاعت کی وجہ سے حرام ہیں | 121 | |
وقتی طور پر حرام رشتے | 140 | |
اہل کتاب کی عورتوں سے شادی | 157 | |
چارشادیاں | 165 | |
متعدد شادیوں کی حکمت | 176 | |
شادی میں ولایت | 189 | |
شادی میں وکالت | 208 | |
شادی میں ہمسری | 212 | |
حقوق زوجیت | 224 | |
حق مہر | 225 | |
جہیز | 241 | |
خرچہ | 244 | |
غیرمالی حقوق | 264 | |
عزل اور منصوبہ بندی | 277 | |
اسقاط حمل کا حکم | 279 | |
ایلاء | 280 | |
خاوند کا اپنی بیوی پرحق | 282 | |
اظہار زینت | 296 | |
ام زرع کی حدیث | 313 | |
بیوی کی وصیتیں/نصیتیں | 324 | |
ولیمہ | 326 | |
طلاق | 334 | |
طلاق سنی اور بدعی | 362 | |
رجوع | 377 | |
خلع | 403 | |
ظہار | 422 | |
فسخ | 428 | |
لعان | 430 | |
عدت | 441 | |
پرورش | 459 |