خمینی اور شیعیت کیا ہے علم و تحقق کی روشنی میں

خمینی اور شیعیت کیا ہے علم و تحقق کی روشنی میں

 

مصنف : محمد منظور نعمانی

 

صفحات: 194

 

نظام قدرت کی یہ عجیب نیرنگی اور حکمت ومصلحت ہےکہ یہاں ہر طرف اور ہر شے کے ساتھ اس کی ضد اور مقابل بھی پوری طرح سے کارفرما اور سر گرم نظر آتا ہے۔حق وباطل،خیر وشر،نوروظلمت،اور شب وروز کی طرح متضاد اشیاء کے بے شمار سلسلے کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور تضادات کا یہ سلسلہ مذاہب ،ادیان اور افکار واقدار تک پھیلا ہوا ہے،اور ان میں بھی حق وباطل کا معرکہ برپا ہے۔تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست باطنیت اور اسماعیلیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریک ہے،اور جن کا سر چشمہ رفض وتشیع ہے۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “خمینی اور شیعیت کیا ہے؟علم وتحقیق کی روشنی میں” محترم مولانا محمد منظور نعمانی صاحب کی تصنیف  ہے۔جس میں انہوں نے خمینی اور شیعہ اثنا عشریہ کے بارے ھندوستان وپاکستان کے  علماء کرام کے فتاوی کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس قدیم فتنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
آغاز 2
نقش آغاز 3
نگاہ اولین 7
مقدمہ 8
شیعیت کے بارے میں ائمہ اصلاح و تجدید کا موقف 14
ایمان و اسلام اور کفر کی حقیقت اور انکی حدود 20
استفتاء 41
شیعہ اثنا عشریہ کے موجب کفر عقائد 44
حضرات شیخین کے بارے میں 45
عقیدہ تحریف قرآن 55
علماء ہند کے فتاویٰ 99

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like