خلاصہ مضامین قرآن

خلاصہ مضامین قرآن

 

مصنف : ملک عبد الرؤف

 

صفحات: 400

 

رمضان المبارک قرآن پاک کےنزول کا مہینہ ہے۔ قرآن اسلامی تعلیمات کا ماخذ ِ اوّل اور رسول اللہﷺ کا ابدی معجزہ ہے۔ رمضان المبارک میں جبریل امین﷤ آپ ﷺ کی پاس آتے اور آپ کے ساتھ قرآن کادور کرتے۔ رسو ل اللہ ﷺ ماہ رمضان میں رات کی عبادت میں غیرمعمولی مشقت اٹھاتے اور گھر والوں اور صحابہ کرام کو قیام الیل کی ترغیب دلاتے۔ اور اپنی زبانِ رسالت سے رمضان میں قیام اللیل کی ان الفاظ میں’’من قام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ‘‘ فضیلت بھی بیان کی ۔سیدنا عمر فاروق﷜ کے عہد خلافت میں صحابہ کرام ﷢ کے مشوورہ سے رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح باجماعت پڑھنا مقرر ہوا۔ جس میں امام جہری قراءت کرتا اور مقتدی سماعت سے محظوظ ہوتے۔ لیکن ارض ِ پاک وہند میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے ہم امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں لیکن اکثر احباب قرآن کریم کے معنیٰ اور مفہوم سے نابلد ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس مقدس کتاب کی تعلیمات اور احکامات سے محروم رہتے ہیں۔ تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان کردیا جائے۔ اور بعض اہل علم نے اس کو تحریر ی صورت میں مختصراً مرتب کیا۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں قرآن مجید کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’خلاصہ مضامین قرآن‘‘ مولانا ملک عبد الرؤف صاحب (خطیب جامع مسجد آسٹریلیا) کی یہ ایک کامیاب کوشش ہے موصوف نے تقریباً تیس سال قبل اپنے نمازیوں کو روزانہ نماز تراویح کے بعد تلاوت شدہ قرآن کریم کا خلاصہ سنایا جو بہت پسند کیا گیا۔ دور دور سے صاحبان ذوق اس کو سننے کے لیے آتے تھے۔ تو مولانا نے اپنے اس بیان شدہ کلام اللہ کے تیس پاروں کا خلاصہ تحریری صورت میں مرتب کر کے افادۂ عام کے لیے نہایت آسان زبان میں تیس ابواب کی صورت میں پیش کیا ہے۔ قارئین کی دلچسپی اور افادۂ عام کے لیے ہررکوع کو جداگانہ عنوان دیا گیا ہے اس خلاصہ کایہ سب سےمنفرد اور اہم کام ہے۔ ہر باب آسانی سے تیس منٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔رمضان المبارک میں تراویح سے قبل یا بعد اگر روزانہ نصف گھنٹہ میں یہ خلاصہ سنانے کااہتمام ہو جائے تو تعلیمات قرآن کو عام کرنے کی یہ نہایت کامیاب اور مؤثر صورت ہوگی۔ حافظ نذر احمد پرنسپل شبلی کالج، لاہور نے اس پر نظرثانی کی اور مسلم اکادمی لاہور 1984ء میں اسے شائع کیا تھا۔

 

نمبر شمار عناوین صفحہ نمبر
فہرست ابواب/قرآن پاک کے پاروں کی فہرست
1 الم 25
2 سیقول 41
3 تلک الرسل 57
4 لن تنالوا 71
5 والمحصنت 83
6 لایحب اللہ 93
7 واذا سمعوا 103
8 ولو اننا 114
9 قال الملا 125
10 واعلموا 128
11 یعتذرون 148
12 وما من دابۃ 159
13 وما ابری 172
14 ربما 186
15 سبحن الذی 197
16 قال الم 109
17 اقترب للناس 220
18 قد افلح 231
19 وقال الذین 141
20 امن خلق 152
21 اتل ما اوحی 161
22 ومن یقنت 173
23 ومالی 185
24 فمن اظلم 197
25 الیہ یرد 306
26 حم 318
27 قال فما خطبکم 332
28 قد سمع اللہ 346
29 تبرک الذی 360
30 عم 376
فہرست منازل قرآن
پہلی منزل سورۃ الفاتحہ 25
دوسری منزل المائدہ 96
تیسری منزل یونس 151
چوتھی منزل بنی اسرائیل 197
پانچویں منزل الشعراء 244
چھٹی منزل والصّٰفّٰت 288
ساتویں منزل قٓ 328
قرآن مجید کی سورتوں کی فہرست
1 الفاتحة 25
2 البقرة 26
3 آل عمران 63
4 النساء 79
5 المائدة 96
6 الأنعام 105
7 الأعراف 118
8 الأنفال 133
9 التوبة 141
10 يونس 152
11 هود 158
12 يوسف 122
13 الرعد 176
14 ابراهيم 181
15 الحجر 185
16 النحل 188
17 الإسراء 197
18 الكهف 204
19 مريم 211
20 طه 215
21 الأنبياء 220
22 الحج 225
23 المؤمنون 231
24 النور 234
25 الفرقان 239
26 الشعراء 244
27 النمل 249
28 القصص 253
29 العنكبوت 257
30 الروم 263
31 لقمان 266
32 السجدة 268
33 الأحزاب 270
34 سبإ 276
35 فاطر 280
36 يس 283
37 الصافات 288
38 ص 291
39 الزمر 294
40 غافر 299
41 فصلت 303
42 الشورى 306
43 الزخرف 310
44 الدخان 313
45 الجاثية 315
46 الأحقاف 318
47 محمد 321
48 الفتح 324
49 الحجرات 326
50 ق 328
51 الذاريات 330
52 الطور 333
53 النجم 334
54 القمر 336
55 الرحمن 338
56 الواقعة 341
57 الحديد 344
58 المجادلة 346
59 الحشر 348
60 الممتحنة 350
61 الصف 351
62 الجمعة 352
63 المنافقون 354
64 التغابن 355
65 الطلاق 356
66 التحريم 357
67 الملك 360
68 القلم 361
69 الحاقة 363
70 المعارج 364
71 نوح 366
72 الجن 367
73 المزمل 368
74 المدثر 370
75 القيامة 371
76 الانسان 373
77 المرسلات 374
78 النباء 376
79 النازعات 377
80 عبس 378
81 التكوير 379
82 الإنفطار 380
83 المطففين 381
84 الإنشقاق 382
85 البروج 383
86 الطارق 384
87 الأعلى 384
88 الغاشية 385
89 الفجر 386
90 البلد 387
91 الشمس 388
92 الليل 388
93 الضحى 389
94 الشرح 390
95 التين 390
96 العلق 391
97 القدر 392
98 البينة 393
99 الزلزلة 393
100 العاديات 394
101 القارعة 395
102 التكاثر 395
103 العصر 396
104 الهمزة 396
105 الفيل 397
106 قريش 397
107 الماعون 397
108 الكوثر 398
109 الكافرون 398
110 النصر 399
111 المسد 399
112 الإخلاص 399
113 الفلق 400
114 الناس 400

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like