خیرالبشر کے چالیس جانثار
مصنف : طالب ہاشمی
صفحات: 428
صحابہ کرام ؓ اجمعین وہ نفوس قدسی ہیں جن کو خاتم الانبیاﷺکےجمال جہاں آراسے اپنی آنکھیں روشن کرنے اور آپ کی مجلس نشینی کی سعادت نصیب ہوئی۔محسن انسانیت کے فیض صحبت نے ان کے شرف انسانیت کو جیتی جاگتی تصویر بنادیا۔ ان کاہر فرد خشیت الہی ،حق گوئی،ایثار،قربانی ،تقوی ،دیانت ،عدل اوراحسان کاپیکرجمیل تھا۔تمام علمائے حق کا اس بات پرکامل اتفاق ہےکہ صحبت رسول ﷺسے بڑھ کرکوئی شرف اور بزرگی نہیں۔اس صحبت سےمتمتع ہونےوالےپاک نفس ہستیوں کی عظمت اور حسن کردار پراللہ تعالی نے قرآن حکیم میں جابجامہر ثبت فرمائی ہے۔ان عظیم ہستیوں کی سیرت کا ایک بہترین مرقع تیار کرکے جناب طالب ہاشمی صاحب نے ہمارے ہاتھوں میں تھمادیاہے۔تاکہ ہم اس ان نقوش سے راہ ہدایت پاسکیں۔اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکیں۔اس سلسلے میں واضح رہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی سیرت کے حوالے سے ایک نہایت اہم باب مشاجرات صحابہ ہے جوکہ ایک انتہائی نازک باب ہے ہاشمی صاحب نےاس میں اہل سنت کےطریقےپرچلتےہوئے کف لسان کامؤقف اختیار کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
دیباچہ | 15 | |
جانثاران خیرالبشر | 20 | |
سیدالشہداء حضرت حمزہ بن عبدالمطلب | 21 | |
حضرت بلال بن رباح | 43 | |
حضرت سعید بن زید | 59 | |
حضرت شرحبیل بن حسنہ | 77 | |
حضرت عبداللہ بن جحش | 97 | |
حضرت ابوسلمہ بن عبدالاسد | 107 | |
حضرت ابن ام مکتوم | 117 | |
حضرت ارقم بن ابی ارقم | 125 | |
حضرت عبیدہ بن حارث | 133 | |
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ | 141 | |
حضرت عکاشہ بن محصن | 155 | |
حضرت عبداللہ بن مخرمہ | 163 | |
حضرت ثمامہ بن اثال | 169 | |
حضرت سلمہ بن اکوع | 177 | |
حضرت عمرو بن عبسہ | 197 | |
حضرت عبداللہ بن ابی بکر | 207 | |
حضرت ابورہم غفاری | 213 | |
حضرت ضمام بن ثعلبہ | 217 | |
حضرت کعب بن مالک انصاری | 225 | |
حضرت ابی بن کعب انصاری | 239 | |
حضرت زید بن ارقم انصاری | 255 | |
حضرت براء بن مالک انصاری | 265 | |
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام | 277 | |
حضرت سماک بن خرشہ | 289 | |
حضرت عبداللہ بن رواحہ انصاری | 297 | |
حضرت عمر و بن جموح | 321 | |
حضرت معاذ بن جبل انصاری | 331 | |
حضرت قتادہ بن نعمان انصاری | 365 | |
حضرت ابولبابہ رفاعہ بن عبدالمنذر انصاری | 373 | |
حضرت عبداللہ بن سلام | 381 | |
حضرت سعد بن ربیع انصاری | 395 | |
حضرت حبیب بن زید انصاری | 403 | |
حضرت بشیر بن سعد انصاری | 407 | |
حضرت خزیمہ بن ثابت خطمی | 415 | |
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق | 421 | |
حضرت ضحاک بن سفیان | 435 | |
حضرت عتاب بن اسید | 441 | |
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ | 449 | |
حضرت قیس بن عاصم منقری | 461 | |
حضرت تمیم بن اوس داری | 469 | |
کتابیات | 477 |