کاروان ادب
مصنف : ڈاکٹر اے وحید
صفحات: 548
اردو کی بنیاددکن کے قدیم صوفی شعراء اور مذہبی مبلغین نے رکھی ۔ اردو ابتدائی لڑیچر تمام تر مذہبی ہے اور 1350ء سے لے کر 1590ء تک ڈھائی سوسال کے دوران دکن میں اردو کےبے شمار مذہبی رسالے لکھے گئے ۔دکن میں اردو ادب کا پہلا دور 1590ء میں شروع ہوا ۔ 1590ء سے 1730ء تک دکن میں کئی اچھے شاعر اور نثر نگار پیدا ہوئے سچ پوچھیئے تو باقاعدہ اردو ادب کی بنیاد اسی زمانہ میں رکھی گئی۔اس دور کی سب سےا ہم اور مشہور شخصیت شمس الدین ولی اللہ تھے اسے بابائے ریختہ اور اردو شاعری کاباوا آدم کہا جاتا ہے۔اردو ادب کی تاریخ او رارتقاء کےمتعلق متعدد کتب موجود ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’کاروان ادب ‘‘ ڈاکٹر اے وحیدکی تصنیف ہے ۔ اس کتاب کی ترتیب میں نہایت جانفشانی سلیقے اور خوش ذوقی سے کام لیا گیا ہے فورٹ ولیم کے نثر نگاروں سے لے کر کتاب کے تصنیف تک کے تمام ادیبوں کا تذکرہ اس کتاب میں موجود ہے باب اول ادب او ر اس کے اصناف کے متعلق ہے جس میں جملہ ادبی مسائل پر تفصیل سےعالمانہ بحث کی گئی ہے۔اس کے بعد اصل کتاب شروع ہوتی ہے۔کتاب کے حصہ اول میں انیسویں صدی کے انشاء پر داز سر سید اور ان کےرفقا شبلی ، حالی، آزاد اور مہدی کےکارناموں کا مختصر تذکرہ واقتباسات شامل ہیں ۔ دوسرا حصہ اردو افسانہ ؍ناول اور ڈرامے پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب اردو میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے ۔جس میں اردو ادب کےارتقاء کی تاریخی داستان موجو د ہے ۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1943ء میں شائع ہوا اور دوسرا ایڈیشن ترمیم نو کےساتھ 1969ء میں شائع ہوا ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تعارف | 1 |
دیباچہ | 4 |
ادب اور اس کامطالعہ | 7 |
ہماری زبان وادب اوراس کا ارتقاء | 36 |
انیسویں صدی میں فورٹ ولیم کالج کے ارباب نثر | 43 |
باغ وبہار | 51 |
گل بکاؤلی | 65 |
سروروغالب اور معاصرین | 77 |
فسانہ عجائبل | 85 |
خطوط غالب | 95 |
اردونثر کے ارکان خمسہ | 109 |
خطبات احمدیہ | 117 |
نیرنگ خیال | 129 |
حیات سعدی | 139 |
الفاروقؓ | 153 |
افادات مہدی | 175 |
بیسویں صدی کاجدید تنقیدی ادب | 187 |
نئی اورپرانی قدریں | 193 |
حقیقت اور فنی حقیقت | 203 |
غالب اپنی نظر میں | 211 |
افسانوی ادب | 219 |
توبۃ النصوح | 245 |
فسانہ ءآزاد | 255 |
فردوس بریں | 267 |
امراؤ ہمابن اوا | 283 |
طوفان حیات | 299 |
میدان عمل | 309 |
جدید مختصر افسانہ | 323 |
چوتھی کاجوڑ | 331 |
صفدر ٹھیلا | 347 |
سایہ | 359 |
ڈراما | 375 |
اندرسبھا | 415 |
ڈراما اکبر | 427 |
خواب ہستی | 441 |
رستم وسہراب | 455 |
جدید ڈراما | 467 |
انارکلی | 470 |
ایکانکی ناٹک | 477 |
لہواورقالین | 480 |
ریڈیو ڈراما | 491 |
ہیلو | 496 |
طنزومزاح | 511 |
میں ایک میاں ہوں | 515 |
دوسری شادی | 523 |
ڈرپوک | 533 |