کاروبار میں اولاد کی شرکت

کاروبار میں اولاد کی شرکت

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 202

 

شریعتظ کا مزاج یہ ہے کہ جو بھی معاملہ کیا جائے ،خواہ وہ قریب ترین رشتہ داروں کے درمیان ہو لیکن اسے واضح ہونا چاہیے،اس میں ایسا ابہام نہیں ہونا چاہیے جو آئندہ نزاع کا باعث بن سکتا ہو۔فقہ میں تجارت کے بہت سے احکام اسی اصول پر مبنی ہیں کہ جو معاملات کسی پہلو میں ابہام کی وجہ سے آئندہ نزاع کا سبب بن سکتے ہیں وہ درست نہیں ہوں گے ۔کاروباری اور تجارت کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ کاروبار میں میں اولاد کی شرکت کا ہے کہ کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کس حیثیت سے ہے ؟ کیا وہ اس میں پارٹنر ہیں ؟ یا ان کی حیثت ملازم کی ہے ؟یا وہ محض اپنے والد کے معاون و مددگار ہیں ۔ زیر نظرکتاب” کاروبار میں اولاد کی شرکت” معاشرے میں پائے جانے والے مذکورہ کاروباری معاملات ومسائل کے حوالے ایک اہم کتاب ہے ۔جوکہ اسلامک فقہ اکیڈمی کے زیر اہتمام انیسویں فقہی سیمنیار منعقدہ فروری 2010ءمیں پیش کئے گئے علمی،فقہی اورتحقیقی مقالات ومقاقشات کا مجموعہ ہے جس میں تقرییا 31 ممتاز اہل علم او رارباب افتاء نے اس موضوع پراپنے مقالات پیش کئے ۔ سیمینار میں ان مقالات پر کیے جانے والے مناقشات او رتجاویز وغیر ہ اور ان مقالات کاجامع خلاصہ بھی اس کتاب میں شامل اشاعت ہے۔ اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کااردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پرجدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ کا کلّی اتفاق ضروری نہیں۔

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
باب اول تمہیدی امور 11۔46
سوالنامہ 13
اکیڈمی کا فیصلہ 15
تلخیص 17
عرض مسئلہ 33
باب دوم تفصیلی مقالات 47۔124
کاروباری دنیا میں والد کے ساتھ اولاد کا تعاون 49
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 70
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل 75
مسائل کاروبار 81
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کی مختلف نوعیتیں 89
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت وتعاون 94
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 99
اولاد کی کمائی سے متعلق خلاصہ 104
والد کی کمائی میں اولاد کی شرکت 112
مسائل شرکت 117
باب سوم مختصر تحریریں 125۔196
والد کے کاروبار میں بچوں کی شرکت کا ایک تجزیاتی مطالعہ 127
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 130
اولاد کی والد کے ساتھ تجارت میں شرکت کے مسائل 134
کاروباری معاملات میں والد اور اولاد کی شرکت کا اسلامی نقطہ نظر 136
کاروباری لین دین میں والد اور اولاد کی شرکت 140
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 144
بزنس میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 158
کاروبار میں تعاون اور شرکت کی مختلف صورتیں 166
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل 174
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 182
کاروباری معاملات میں باپ اور بیٹوں کی شرکت کا تعین 184
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت اسلامی نقطہ نظر 186
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت 188
مسائل شرکت فقہی نقطہ نظر سے 192
مناقشہ 197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like