کارنامہ اسلام
کارنامہ اسلام
مصنف : میاں بشیر احمد
صفحات: 224
اسلام مذاہب میں سب سے آخری مذہب ہے۔ اسلام کا عروج سب معجزوں سے بڑا معجزہ ہے۔ اسلام کی حیرت انگیز کامیابی زیادہ تر اس کے انقلابی مفہوم کی وجہ سے تھی نیز اس وجہ سے کہ اس نے عوام الناس کو اُس ناگفتہ بہ حالت سے رہائی دلائی جو قدیم تہذیبوں کے زوال وتخریب سے پیدا ہو گئی تھی۔اسلام کے انقلاب نے نوع انسان کو بچا لیا ۔ دنیا کی تاریخ میں کسی شخص نے نوعِ انسان پر اتنا گہرا اثر نہیں ڈالا جتنا بانئ اسلام نے۔ یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ اسلام ایک انقلابی تحریک تھی جس نے دنیا کی کایا پلٹ دی۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسلام کے کارناموں کے حوالے سے ہے جس میں سب سے پہلے انسانی تاریخ کا مختصر نقشہ کھینچا گیا ہے اور نبیﷺ کے سوانح حیات : اسلامی فتوحات، عہد حاضر میں اسلامی دنیا کی بیداری،ہند میں اسلامی تاریخ، اسلامی تمدن ، نقشۂ پاکستان، اور قائد اعظم وعلامہ اقبال کے ارشادات وغیرہ ذکر کیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ کارنامۂ اسلام ‘‘میاں بشیر احمد کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تمہید | 9 |
نقشہ تاریخ اسلام | 10 |
کارنامہ اسلام | 13 |
نقشہ عرب | 15 |
پیغمبر اسلام | 22 |
سوانح حیات آنحضرتؐ | 25 |
اسلامی تاریخ کےدور اورفرماں روایان اسلام | 30 |
اسلامی تاریخ پر ایک نظر | 36 |
اسلامی تاریخ کے اہم واقعات 571 تا1940 | 43 |
اسلامی فتوحات | 69 |
عہدہ حاضر میں اسلامی دنیا کی بیداری | 74 |
نقشہ عالم اسلام | 87 |
دنیا کی مسلم آبادی | 88 |
ہند میں اسلامی حکومت کی تاریخ | 95 |
ہند میں اسلامی تمدن | 102 |
جدید ہند کی تاریخ کےاہم واقعات | 111 |
آل انڈیا مسلم لیگ (اہم واقعا) | 125 |
نقشہ پاکستان | 127 |
اسلامی ہند کی بیداری آور تشکیل پاکستان | 139 |
قائداعظم کی داستان حیات | 153 |
محمد علی جناح | 172 |
قائداعظم کے ارشادات | 179 |
اقبال کاپیغام قوم کےنام | 202 |