کہیں دیر نہ ہو جائے

کہیں دیر نہ ہو جائے

 

مصنف : شاہین فردوس

 

صفحات: 147

 

ہمارے معاشرے میں بہت سی برائیوں نے جڑ پکڑی ہوئی اور ہر شخص پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ یہ سب کیا ہے نہ والدین اپنے فرائض کو پوری طرح اداکر پا رہے ہیں اور نہ ہی اولاد فرمانبردار ہے اور اپنے فرائض بھی انجام دینے میں کوتاہی کرتے ہیں اور ہر گھر میں والدین اور اولاد کے درمیان ایک عجیب کشمکش پیدا ہو چکی ہے اور ہر گھر کی طرح پورا معاشرہ کشمکش کا شکار ہے اور ہزاروں برائیوں سے بھراہوا ہے‘’انسان‘ جسے کسی وقت صرف فکرِ معاش نے بے چین کر رکھا تھا اب بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’کہیں دیر نہ ہو جائے‘‘کی مصنفہ نے اس کتاب کو تصنیف بھی انہیں تمام مسائل کے حل کے لیے کیا ہے اور ان مسائل کا ادراک کر کےاسلامی تعلیمات کے مطابق ان کا بخوبی حل بھی بتایا ہے ۔یہ کتاب ہر عمر کے شخص‘خواتین اور بچوں کے لیےبشرط یہ کہ توجہ سے پڑھا جائے تو انتہا مفید اور آسان فہم ہے ۔اور مصنفہ ایک دینی مبلغہ ہیں جن کا مشن اصلاح معاشرہ ہے اور معاشرے کی اصلاح اسوۂ رسولﷺ کی پیروی کے بغیر ناممکن ہے اس لیے مصنفہ نے بڑے سلیس اور پُر اثر انداز میں کتاب مرتب کی ہے اور دلوں پر نیکی کی ایک دستک ہے۔اور معاشرے میں موجود بیماریوں کا تدارک کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اور انسانی مقصد حیات اورطرز ِ حیات سے واقفیت کروانے کی کوشش کی گئی ہے اور انسان کو اس کے فرائض سے آگاہی کروائی گئی ہے کہ معاشرے کی اصلاح ہو سکے۔۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کےعلم وعمل میں برکت دےاور اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تحریک کو میری پڑھیے گا فقرہ تول تول کر۔۔۔۔ شاہین فردوس 5
مبلغہ شاہین فردوس 7
انسان اور آدمی۔۔ 8
پیاری بہنو اور بیٹیو 10
قرآن پاک کا تقاضہ 23
مقصد حیات 30
خواہش 35
المیہ 42
صبر و شکر 47
گھر کی دیوار 54
پیارا بیٹا 59
انسان 67
شادی مبارک 76
بے حسی 86
ان للہ وانا الیہ راجعون 89
خوش اخلاقی 96
والدین کے ساتھ سلوک 102
قوم کا مستقبل 112
ہزار کا نوٹ 120
اساتذہ کرام 128
ماخوذ اقوال 138
منتخب اشعار 142

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like