جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ

جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ

 

مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار

 

صفحات: 405

 

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے  یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے  اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں  وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں   جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی  انہی مشکلات کے حل ،جادو  اور کہانت کے توڑ کےلیے  تحریرکی  گئی  ہے یہ   کتاب  میں بازار میں  موجود دیگر کتب کی نسبت  درج ذیل امتیازی  خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت  شیخ ابن باز ﷫ کی خواہش اور ایما پر لکھی  گئی ہے جس  کی وجہ سے اسے  استناد کا  بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے  انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں  ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے  مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے  ان  سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع  کی جامع ترین کتاب ہے  اللہ  تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور  اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف  قبولیت بخشے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا 21
عرض مترجم 26
تقریظ 29
تقریظ ابو الحسن مبشر احمد ربانی 31
یہ کتاب کیوں اور کیسے لکھی گئی ہے؟ 33
باب اول ایمان اور علاج کا تعلق 46
شر انگیزیوں سے پہلے اور بعد میں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے 74
باب دوم جنات و شیاطین کو بھگانے کے لیے مومن کے ہتھیار 89
تیر بہدف مسنون اذکار اور قرآنی دعائیں 89
باب سوم جنات انسان کو کیوں اور کیسے چمٹتے ہیں؟ 101
باب چہارم مرگی لگانے والے جنات اور مرگی کے جناتی دورے 113
باب پنجم جن اور سحر زدہ کا شافی علاج کیسے کریں؟ 135
جنات ، جادو اور شیاطین کی شرارتوں سے نجات کے لیے راہنما اصول و قواعد 135
دم میں بعض خطرناک امور اور ان سے بچاؤ کا طریقہ کار 163
باب ششم سحر و جادو کی حقیقت 241
جادو کا حکم ، خطرات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر و طریقہ کار 241
باب ہفتم العین یعنی نظر بد لگنا 268
باب ہشتم حسد ، جادو ، علاج اور دفاع 299
جن جادو اور نظر بد سے متعلقہ چند واقعات 308
باب نہم عرب علماء کے فیصلے اور فتوے 325
باب دہم جن کا انسان میں داخل ہونا 376
اختتامیہ 396

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like