جہاد(مطالعہ حدیث کورس)

جہاد(مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 39

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا دسواں یونٹ ہے۔ اس یونٹ میں جہاد کا مفہوم، اقسام، اہمیت، ضرورت اور احکام و آداب پر احادیث کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
تعارف 7
آیات قرآنی 8
احادیث نبوی 10
جہاد کی فضیلت 10
وعدہ جنت 11
اللہ تعالیٰ کی ضمانت 11
جامع اور غیر منقطع عبادت 12
غبار راہ جہاد 13
جہاد اور صحبت رسول ﷺ 13
جنت تلواروں کے سایہ تلے ہے 14
اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل 15
مومن کامل 16
اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے جہاد 18
جہاد کی اولین شرط اسلام 19
منافق کا جہاد غیر مقبول ہے 20
دنیوی فائدوں سے اجتناب 20
والدین کی اجازت 21
کرائے کے جہاد کی حقیقت 22
اپنے خرچ پر جہاد کروانا 24
ہرنیک وبد امیر کے تحت جہاد کرو 24
جہاد قیامت تک جاری رہے گا 25
جہاد میں ہر ممکن حصہ لو 26
جہاد ترک کرنے کا انجام 27
جنگ سے فرار اختیار کرنے کی بیعت 28
جہاد کے تین محاذ 28
غازی کے اہل وعیال کی نگرانی 29
باربار شہید ہونے کی تمنا 29
صلہ شہید 30
دشمن کی جاسوسی کرنا 31
دشمن کے مخبر کو قتل کرنا 31
جنگ ایک چال ہے 32
حالت غفلت میں دشمن پر حملے کی ممانعت 33
جہاد فی سبیل اللہ کا مفہوم اور مقاصد 34
جہاد کے اہم مقاصد 34
فہرست مراجع 38

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like