جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام

جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام

 

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

 

صفحات: 228

 

گناہوں کی دو قسمیں ہیں :صغیرہ  اور کبیرہ ،پھر کبیرہ گناہوں  میں بعض انتہائی سنگین ہیں ،جن کی بنا پر لوگ شدید اذیت اور مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں ۔ایسے ہی گناہوں میں سے ایک بد ترین گناہ جھوٹ ہے ۔لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں جھوت عام ہو چکا ہے ۔بہت سے لوگ دوسرے لوگوں کے جھوٹ پر رنجیدہ ہونے والے اپنے لیے دروغ گوئی کو عقل و دانش کی علامت سمجھتے ہیں ۔کذب بیانی سے بزعم خود دوسروں کو بے وقوف بنانے کا تذکرہ اپنے لیے باعث افتخار گردانتے ہیں ۔عالم اسلام کے عظیم اسکالر ڈاکٹر فضل الہیٰ نے زیر نظر کتاب میں جھوٹ کی ہلاکت خیزی کو واضح کیا ہے اور جھوٹ کی سنگینی ،جھوٹ چھوڑنے کا عظیم الشان صلہ ،جھوٹ کی اقسام اور جھوٹ بولنے  کی اجازت کے مواقع جیسے اہم مسائل کو قرآن و حدیث اور علمائے سلف کے اقوال کی روشنی میں اجاگر کیا ہے ۔ہر مسلمان کو یہ کتاب لازماً پڑھنی چاہیے تاکہ معاشرے کو جھوٹ جیسے قبیح جرم سے پاک کیا جا سکے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 27
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں 28
خاکہ کتاب 29
شکر و دعا 29
جھوٹ کی سنگینی 31
تمہید 31
جھوٹ کا زمانہ جاہلیت میں معیوب سمجھا جانا 33
قبل از اسلام ابو سفیان کا قول 33
جھوٹ کا ایمان  کے منافی ہونا 37
ارشاد تعالی (انما یفتری الکذب…الآیۃ) 37
جھوٹ اور شرک کا باہمی تعلق 41
ارشاد باری تعالیٰ (فاجتنبوالر جس …الأیۃ) 41
جھوٹ کا منافقوں کی خصلتوں میں سے ہونا 44
ارشاد نبوی ﷺ :آیۃ المنافق ثلاث …الحدیث 44
جھوٹ کا باعث قلق واضطراب ہونا 47
ارشاد نبوی ﷺ :الکذب ریبۃ 47
جھوٹ کا راہ ہدایت میں رکاوٹ ہونا 48
ارشاد باری تعالی(ان اللہ لا یہدی…آلأیۃ ) 48
جھوٹ اور اس کے مطابق عمل قبولیت روزہ میں رکاوٹ 49
ارشاد نبوی ﷺ :من لم یدع قول الزور..الحدیث 49
جھوٹ کا تاجروں کو فاجر بنانے والی چیزوں میں سے ہونا 51
جھوٹ کا گناہوں اور جہنم کی طرف لیجانا 54
کذاب کے لیے  طویل اور شدید عذاب 60
رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کا جھوٹ کے متعلق موقف 63
جھوٹ کا خالی از خیر ہونا 65
مبحث دوم
جھوٹ چھوڑنے کا عظیم الشان صلہ 67
مبحث سوم
جھوٹ کی اقسام 83
اللہ تعالی پر جھوٹ باندھنا 84
نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنا 101
جھوٹا خواب بیان کرنا 123
اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت کرنا 128
بلادئے پالینے کا اظہار کرنا 133
تہمت لگانا 139
جھوٹی گواہی دینا 149
مال کی خاطر جھوٹی قسم کھانا 152
تجارت میں جھوٹ 174
مزاحیہ طور پر جھوٹ بولنا 180
لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا 185
ازراہ تکلف جھوٹ بولنا 187
مخاطب کو حقیر سمجھتے ہوئے جھوٹ بولنا 188
ہرسنی ہوئی بات بیان کرنا 190
مبحث چہارم
جھوٹ بولنے کی اجازت کے مواقع 193
حرف آخر 203
فہرست مصادر و مراجع 219

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like