جاوید غامدی اور انکار حدیث
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 172
اسلام کی بنیاد قرآن مجید اور رسول اکرم ﷺ کی حدیث وسنت پر ہے اور اس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔لیکن افسوس ہے کہ متجددین نے اس متفقہ مسلک سے انحراف کر کے خودساختہ نظریات کی بنیاد پر حدیث کا حقیقی مقام ماننے سے انکار کر دیا ہے۔عصر حاضر کے ایک معروف ٹی وی اسکالر جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے یہ عجیب نظریہ پیش کیا ہے کہ ’حدیث‘دین کا ماخذ نہیں ہے اور اس سے دین ثابت نہیں ہوتا۔انہوں نے ’سنت‘اور’حدیث‘ میں بھی ایک خودساختہ فرق پیش کیا ہے اور اس طرح حدیث کی تشریعی حیثیت کو صدمہ پہنچایا ہے۔محترم جناب رفیق چودھری صاحب نے غامدی صاحب کے اس طرز عمل کو ’انکار حدیث‘سے تعبیر کیا ہے جو کچھ ایسا بے جا بھی نہیں۔چودھری صاحب نے غامدی صاحب کے ’نظریہ حدیث‘کا تفصیلی ناقدانہ جائزہ لیا ہے جس سے اس کی کمزوری واضح ہو جاتی ہے۔بعض مقامات پر کچھ سختی دکھائی دیتی ہے ،تاہم مجموعی طور پر یہ انتہائی مفید کاوش ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 9 | |
باب1:سنت کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟ | 19 | |
اصل بحث | 23 | |
باب 2:کیا سنت کا تعلق صرف عمل سے ہے؟ | 32 | |
کیا سنت صرف اعمال کا نام ہے؟ | 35 | |
سنت سے کیا مراد ہے؟ | 38 | |
باب 3:کیا سنت کے ثبوت کے لیے اجماع اور تواتر شرط ہے؟ | 41 | |
کیا سنت خبر واحد سے ثابت نہین ہوتی؟ | 43 | |
کیا قرآن کریم اور سنت کے ثبوت میں کوئی فرق نہین ؟ | 46 | |
سنت کے بارہ میں غامدی صاحب کی فکری تضاد بیانی | 47 | |
دینی اصطلاحات کے ساتھ مذاق کا رویہ | 48 | |
باب4:کیا احادیث کی حفاظت اورتبلیغ وشاعت کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ | 51 | |
مغالطہ انگیزی اور فریب دہی | 52 | |
نبی ﷺ اور حفاظت حدیث | 55 | |
صحابہ کرام ؓ اور حفاظت حدیث | 58 | |
کیا اخبار آحاد دین کا حصہ نہیں؟ | 59 | |
کیا حدیث سے علم یقین حاصل نہیں ہوتا؟ | 60 | |
باب5:کیا حدیث دین کا حصہ نہیں ہے؟ | 64 | |
کیا حدیث صرف اخبار آحاد کا نام ہے؟ | 65 | |
کیا حدیث اور دین دو الگ الگ چیزیں ہیں؟ | 65 | |
کیا حدیث سے دین کا کوئی عقیدہ ثابت نہیں ہوتا؟ | 66 | |
کیا حدیث سے دین کا کوئی عمل ثابت نہیں ہوتا؟ | 68 | |
باب 6:کیا حدیث کو قرآن کی روشنی میں سمجھا جائے گا | 72 | |
کیا حدیث کو قرآن کی روشنی میں سمجھا جائے گا | 73 | |
کیا نبی ﷺ کے پیغمبرانہ کام کا قطعی ماخذ صرف قرآن ہے؟ | 77 | |
کیا عہد رسالت کے بعض احکام امت کے لیے الجھن کا باعث بن گئے؟ | 78 | |
کیا حدیث کو سمجھنے میں اب تک غلطیاں ہوئی ہیں؟ | 81 | |
باب7:کیا حدیث سے قرآن کے کسی عام کی تخصیص یا تحدید ہوسکتی ہے؟ | 83 | |
کیا دین میں ہر چیز کے ردوقبول کا فیصلہ صرف قرآن کی روشنی میں ہو گا؟ | 84 | |
حدث سے قرآنی حکم کی تحدید کی مثالیں | 86 | |
کیا حدیث سے قرآن کے کسی حکم عام کی تحدید یا تخصیص ہونے سے قرآن کامیزان اور فرقان ہونا مشتبہ ہو جاتا ہے؟ | 90 | |
باب8:کیا اسلام میں مرتد کے لیے قتل کی سزا نہیں ہے؟ | 92 | |
صحیح احادیث | 92 | |
اجماع امت | 95 | |
مرتد کےلیے سزا ئے قتل کے عقلی دلائل | 96 | |
مرتد کی سزا کے بارے میں غامدی صاحب کے موقف کا جائزہ | 101 | |
کیا مذکورہ حدیث کا حکم عام نہیں | 103 | |
کیا مرتد کی سزا کا مبنیٰ صرف ایک ہی حدیث ہے؟ | 104 | |
مذکورہ حدیث کا قرآن سے ربط | 105 | |
کیا مرتد کے لیے قتل اسلامی سزا نہیں ؟ | 107 | |
باب9:کیا شادی شدہ زانی کے لیے رجم یعنی سنگساری کی حد(سزا)نہیں؟ | 109 | |
قرآن میں جرم زنا کی سزا | 110 | |
سنت اور سزائے رجم | 112 | |
اجماع امت اور سزائے رجم | 119 | |
بائبل کا حوالہ | 121 | |
مولانا شبلی نعمانی ؒ کی رائے | 121 | |
ایک عقلی دلیل | 121 | |
باب10:قتل خطا میں دیت کا مسئلہ | 124 | |
قرآن اور دیت | 125 | |
سنت اور دیت | 125 | |
اجماع امت اور دیت | 126 | |
باب11:رویت ہلال کا مسئلہ | 128 | |
باب12:حدیث وسنت سے متعلق غامدی صاحب کے فکری تضادات اور ذہنی قلابازیاں | 132 | |
قربانی کے بارے میں تضادبیانی | 132 | |
حدیث سے قرآنی حکم کی تحدید ہونے میں تضاد | 133 | |
حدیث پر غور کرنے میں تضاد | 135 | |
سنتوں کی تعداد میں تضاد | 138 | |
فرض اور سنت کی اصطلاح کا تضاد | 147 | |
کیا امام ابن شہاب زہری ؒ معتبر راوی ہیں یا غیر معتبر؟ | 152 | |
ضمیمہ: | 154 | |
باب14:غامدیات(غامدی صاحب کا منظوم تعارف) | 162 | |
غامدی نامہ | 162 | |
غزل | 164 | |
صاحب اشراق کے اسرار و رموز | 166 |