جرنیل صحابہ ؓ
مصنف : محمود احمد غضنفر
صفحات: 488
صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے ان صحابہ کرام میں سے بعض صحابہ کرام ایسے بھی ہیں جن کی جرات وپامردی،عزم واستقلال اوراستقامت نے میدان جہاد میں جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں،اور اپنے خون کی سرخی سے اسلام کے پودے کو تناور درخت بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب “جرنیل صحابہ” جماعت اہلحدیث کے نامور صاحب قلم اور ادیب محترم مولانا محمود احمد غضنفر کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے پچیس صاحب عزیمت اور جرنیل صحابہ کی سیرت اور حالات زندگی کو قلمبند کر دیا ہے۔مولانا محمود احمد غضنفر صاحب ایک معروف مصنف اور مولف ہیں ۔ان کے قلم سے اب تک متعدد تحریریں شائع ہو کر درجہ قبولیت حاصل کر چکی ہیں۔جن میں سے ایک” حیات صحابہ کے درخشاں پہلو”اور دوسری “حیات تابعین کے درخشاں پہلو” زیادہ مقبول ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 5 | |
حرفے چند | 7 | |
آغاز کلام | 11 | |
مسلم جرنیل کے اوصاف | 17 | |
حضرت خالد بن ولید ؓ | 31 | |
حضرت ابو عبیدہ بن جراح ؓ | 75 | |
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ | 95 | |
حضرت عمرو بن عاص ؓ | 125 | |
حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ | 163 | |
حضرت اسامہ بن زید ؓ | 177 | |
حضرت عکرمہ بن ابی ہشام ؓ | 197 | |
حضرت مثنی بن حارثہ ؓ | 213 | |
حضرت نعمان بن مقرن ؓ | 237 | |
حضرت تعقاع بن عمرو ؓ | 253 | |
حضرت شرحیل بن حسنہ ؓ | 279 | |
حضرت سلمہ بن قیس ؓ | 299 | |
حضرت عتبہ بن غزوان ؓ | 301 | |
حضرت عاصم بن ثابت ؓ | 321 | |
حضرت زید بن حارثہ ؓ | 331 | |
حضرت جریر بن عبد اللہ بن جابر ؓ | 343 | |
حضرت جعفر ؓبن ابی طالب | 357 | |
حضرت حذیفہ بن یمان ؓ | 381 | |
حضرت ضرار بن ازور اسدی ؓ | 395 | |
حضرت سعید بن العاص ؓ | 409 | |
حضرت عکاشہ بن محصن ؓ | 421 | |
حضرت عبد اللہ بن جحش ؓ | 429 | |
حضرت عبد اللہ بن حذافہ ؓ | 439 | |
حضرت عبد اللہ بن رواحہ ؓ | 455 | |
حضرت عبادہ بن صامت ؓ | 469 | |
مراجع و مصادر | 485 |