جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط

جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط

 

مصنف : ابن بشیر الحسینوی

 

صفحات: 136

 

رواۃِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ران  کی روایت کردہ  حدیث  ردّ کر جاتی  ہے۔   تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔   زیر نظر کتاب ’’ جرح وتعدیل  کےاصول وضوابط‘‘  فاضل  نوجوان مولانا  محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی ﷾  ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،مرکز التربیۃ الاسلامیہ ،فیصل آباد ،رئیس ابن حنبل اوپن یونیورسٹی،مدیر دار ابن بشیر للنشر واالتوزیع) کی علمی کاوش ہے  جوکہ اصول  جرح وتعدیل کے موضو ع  پر اردو زبان میں ایک اہم کتاب ہے اور  طالبانِ علوم نبوت کے لیےگراں قد ر  تحفہ ہے  فاضل مصنف  نے اس کتاب میں   جرح وتعدیل کے اصول ،ائمہ جرح   وتعدیل اور ان کی خاص اصطلات ائمہ جرح وتعدیل کےحالات او رکتب جرح وتعدیل کےمنہج کو آسان فہم اورعالمانہ انداز میں پیش کیا ہے ۔کتاب  ہذا کے فاضل مصنف نےکم مری   میں ہی  علوم حدیث میں مہارت حاصل کر تھی اور تحقیق   وتصنیف کا ذوق رکھتے  تھے  یہی وجہ اب وہ  دسیوں کتب کے مصنف  ،محقق،مترجم    کے  علاوہ ناشر بھی ہیں ۔بالخصوص جرح وتعدیل کے فن پر کئی کتب کے مصنف ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی   تحقیقی وتصنیفی ،تدریسی ودعوتی  جہود کو شرف قبولیت  سے نوازے اور اس میں مزید خیر وبرکت فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 9
مقدمہ 11
کتب جرح وتعدیل کا وجود اللہ کا احسان عظیم ہے 12
سند کا وجود اوراس کی اہمیت پر سلف کے اقوال 12
بے بنیاد روایات کی تعداد 13
پہلا باب : جرح و تعدیل کے اصول
جرح وتعدیل کی اہمیت 21
جرح کرناغیبت نہیں 21
موجودہ علماء پرجرح کرناجائز نہیں 23
شروط جارح ومعدل 24
جرح و تعدیل میں تعارض اور اس کا حل 25
مراتب جرح و تعدیل 27
رواۃ حدیث کی تحقیق کے متعلق اصول 32
راوی کی تحقیق کرنے کا طریقہ 32
اصول تحقیق رواۃ پر جرح و تعدیل اورمتاخرین و متقدمین محدثین کے درمیان فرق 35
کیا حافظ ابن حجر کی کتاب طبقات المدلسین فضول ہے ؟ 37
آئمہ متقدمین و متاخرین کا شوشہ، اورآئمہ متاخرین کے اصولوں کی حجیت 38
کیا حسن لغیرہ حدیث متقدمین سے ثابت نہیں ؟ 41
امام ترمذی﷫ائمہ متقدمین میں سے ہیں 42
سند میں سفیان سے مراد ؟ 43
راوی کا بدعتی ہونا عدالت کے منافی نہیں 44
الزام کی تحقیق کرنا 44
جرح وتعدیل لکھنے کا طریقہ 45
ابو الرجال لقب کی وجہ 46
رواۃ کے متعلق بعض اہم قواعد 46
تقریب التہذیب کو زبانی یاد کرنے کا طریقہ 46
بعض نسبتوں کا بیان 49
دیگر ناموں کا بیان 49
دوسرا باب: ائمہ جرح و تعدیل اوران کی خاص اصطلاحات
پہلی صدی ہجری کے بعض ائمہ جرح وتعدیل 58
دوسری  صدی ہجری کے مشہور ائمہ جرح و تعدیل 58
تیسری  صدی ہجری کے مشہور ائمہ جرح و تعدیل 59
چوتھی  صدی ہجری کے بعض ائمہ جرح و تعدیل 59
ائمہ جرح وتعدیل کی اقسام 60
بعض ائمہ جرح وتعدیل کی خاص اصطلاحات 61
امام ابو حاتم الرازی کی خاص اصطلاحات 61
امام ابن معین کی خاص اصطلاحات 62
امام بخاری کی خاص اصطلاحات 63
کسی راوی پر سکوت 65
امام بخاری کی اخطاء و اوہام پر تنقید 66
امام ابن عدی کی خاص اصطلاحات 67
تیسرا باب : ائمہ جرح وتعدیل کے حالات اورکتب جرح وتعدیل کامنہج
امام یحیی بن معین 68
امام ابن معین ﷫ کی کتب جرح و تعدیل کا منہج 70
کتب سوالات کی اہمیت 74
امام احمد بن حنبل﷫ کے حالات 76
امام احمد بن حنبل کی کتب جرح وتعدیل کا منہج 81
امام محمد بن اسماعیل البخاری ﷫ 84
امام ابن شاہین 86
التاریخ الکبیر للبخاری کا منہج 88
امام بخاری کےجرح و تعدیل کےبعض حکموں پر تنقید 92
الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم کا منہج 92
الجرح والتعدیل کی جلد 2 تا 9 تک کا منہج 93
امام دار قطنی﷫ کے حالات اوران کی کتب کا منہج 94
امام دار قطنی امام الجرح والتعدیل تھے 96
سنن الدار قطنی 99
رؤیۃ اللہ 101
کتاب العلل 102
کتاب الصفات 104
فضائل الصحابہ 104
امام دار قطنی کی کتب جرح و تعدیل کا منہج 105
مؤسوعۃ اقوال الدار قطنی 106
امام دار قطنی کی دیگر کتب جرح و تعدیل 107
امام ابن حبان﷫ کی کتب رجال کا منہج 107
فن رجال پر کتب 108
الثقات لابن حبان کا منہج 109
کیا امام ابن حبان جرح میں متشدد اور توثیق میں متساہل ہیں ؟ 111
تساہل کی وجوہات 114
کتاب المجروحین 116
تاریخ بغداد کا منہج 116
سوالات الآجری 118
امام ابوالبشر  الدولابی﷫ 118
الکنی والاسماء للدولابی 119
سیر اعلام النبلاء للذہبی کا منہج 119
حافظ ابن حجر ﷫کی کتب رجال کا منہج 119
حافظ ابن حجر کی فن رجال پر کتب 120
ہدی الساری میں رجال کی بحوث 122
حافظ ابن حجر کی کتب تخریج 122
لسان المیزان کا منہج 122
تہذیب التہذیب کا منج 124
تقریب  التہذیب لابن حجر کا منہج 126
کیا حافظ ابن حجر کے تقریب میں تمام رواۃ پر حکموں سے اتفاق ہے ؟ 128
کتب ستہ کے رجال پر کتب 128
عام کتب حدیث کے رجال 129
ائمہ اربعہ کی کتب کے رجال 129
ثقہ رواۃ پر کتب 129
کیا امام عجلی نے صرف ثقہ رواۃ پر یہ کتاب لکھی ہے ؟ 129
چند مثالیں 130
ضعیف رواۃ پر کتب 130
امام ابن عدی کا منہج 131
کتاب الضعفاء والمتروکین للدولابی 132
طبقات رجال پر کتب 132
طبقات پر لکھی گئی کتب 133
دیگر فنون کے ماہرین کے طبقات پر کتب 134
حروف تہجی کےاعتبار سےکتب جرح وتعدیل 134
جامع السؤالات الحدیثیۃ 134
علمائے احناف اور جرح و تعدیل 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like