جنتی عورت

جنتی عورت

 

مصنف : ناہید بنت الیقین

 

صفحات: 46

 

اسلام  نے تقسیم کاری کے  اصول  پر مرد اورعورت کا دائرہ عمل الگ الگ کردیا ہے ۔عورت کا فرض ہےکہ  وہ گھر میں رہتے ہوئے  اولاد کی سیرت سازی کے کام کو پوری یکسوئی اور سکونِ قلب کے ساتھ انجام دے۔ او ر مرد کافرض  ہے کہ وہ  معاشی ذمہ داریوں کابار اپنے کندھوں پر اٹھائے۔مسلمان عورت کے لیے  یہ جاننا از بس ضروری ہے  کہ  اس کے لیے  تمام لوگوں سے خواں ماں باپ یا  اولاد ،شوہر  کامقام ان  سے افضل ہے  او ر وہی  اس کی  سب سے زیادہ توجہ کا حق دار ہے۔  بیوی کو شوہر کی اطاعت گزار ہونا چاہیے ۔یہاں یہ  امر اچھی طر ح سمجھ لینا چاہیے کہ عورت پر اپنے  شوہر کی اطاعت سے اہم  او رمقدم اپنے خالق کی اطاعت ہے لہذا اگر کوئی شوہر اللہ تعالی کی  معصیت کا حکم دے یا  اللہ کے عائد کئے ہوئے کسی فرض سےباز رکھنے کی کوشش کرے تو اس کی اطاعت  سے  انکار کردینا عورت پر فرض ہے۔زیر نظر کتاب’’جنتی عورت ‘‘تنظیم اسلامی حلقہ  خواتین ،کراچی  کی  نائب ناظمہ محترمہ ناہید بنت الیقین صاحبہ کی  کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں ایک صالحہ  عورت کے اوصاف وخصائص کو  بڑے عام فہم آسان  انداز میں بیان کیا  ہے  ۔اللہ تعالی مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور خواتینِ اسلام کے لیے  نفع بخش بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 3
ابتدائیہ 4
طرز معاشرت 8
خاندان کی مضبوطی میں نکاح کی اہمیت 10
اللہ کو اپنا رب ، اسلام کو اپنا دین ، اور محمد ﷺ کو اپنا نبی مانیں 14

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like