قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر جنت کا ویزہ پائیے

قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر جنت کا ویزہ پائیے

 

مصنف : سجاد حمید خان

 

صفحات: 115

 

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ اور جہنم بہت ہی بری قیام گاہ،بہت ہی برا مقام اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہےجسے اللہ تعالی نے کافروں،منافقوں،مشرکوں اور فاسقوں وفاجروں کے لئے تیار کر رکھا ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں جنت اور جہنم دونوں کا بار بار تذکرہ فرمایا ہے۔اور جہنم کا تذکرہ نسبتا زیادہ کیا ہے۔اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ انسانوں کی اکثریت ترغیب سے زیادہ ترہیب کو قبول کرتی ہے۔جہنم وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ ہے جس کی ہولناکی کا اندازہ لگانا دنیوی زندگی میں محال ہے۔انسان كو اپنی اس عارضی اور دنیاوی زندگی میں جہنم سے آزادی کا سامان کرنا چاہیے اور جہنم کی طرف لے جانے والے راستوں سے اجنتاب کرنا چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر جنت کا ویزہ پائیے ‘‘ سجاد حمید خان کی مرتب شدہ ہے موصوف نے اس میں جنت کا تعارف ، جنت کی نعمتیں اور انعامات اور دوزخ کا تعارف اور اس کے ہولناک عذابوں کا بڑی دلنشیں انداز میں تعارف کرایا ہے اور اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ انسان كو اپنی اس عارضی اور دنیاوی زندگی میں جہنم سے آزادی کا سامان کرنا چاہیے اور جہنم کی طرف لے جانے والے راستوں سے اجنتاب کرنا چاہیے ۔اور حصول جنت کے لیے اعمال صالحہ کو اختیار کرنا چاہیے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 5
دیباچہ 7
کیا جنت و دوزخ ہے؟ 10
جنت کیا ہے 13
قرآن پاک میں جنت کے نام 15
جنت کی وسعت 20
حوض کوثر کا ذکر 22
جنتیوں کو ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے 23
جنت کی حوریں اور بیویاں 24
اہل جنت کی صفت 29
جنت کا درخت 33
جنت کا مقام 34
جنت کی حقیقت 40
دوزخ کیا ہے 41
دوزخ کی گہرائی 43
دوزخ کی آگ کی گرفت 44
دوزخ میں موت نہیں 45
جہنم میں پینے کا پانی 47
دوزخیوں کا لباس 50
دوزخیوں کا کھانا 51
جنت کے مستحق افراد کی صفت 59

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like