جنت اور اہل جنت
جنت اور اہل جنت
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 426
قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔
زیر تبصرہ کتاب ’’ جنت اور اہل جنت کتاب و سنت کی روشنی میں‘‘ اصل میں علامہ ابن قیم الجوزی (متوفیٰ 751ھ) کی ’’حادی الاوراح الی بلاد الافراح‘‘ کا ترجمہ ہے۔جس میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں جنت اور اہل جنت سے متعلق تفضیلی معلومات پر مشتمل دلوں میں جنت کا شوق اور اس کے حصول کے لئے عملی جدو جہد کا ولولہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کو اردو قالب میں مولانا خورشید انور ندوی مدنی نے ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کواہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور ہر مومن موحدکو جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ نصیب فرمائے ۔ آمین۔
صفحہ نمبر |
11 |
18 |
26 |
33 |
42 |
58 |
63 |
74 |
85 |
91 |
97 |
101 |
105 |
109 |
112 |
121 |
125 |
129 |
132 |
137 |
141 |
148 |
150 |
155 |
157 |
159 |
161 |
166 |
169 |
178 |
180 |
185 |
190 |
193 |
197 |
199 |
204 |
206 |
209 |
212 |
216 |
222 |
225 |
229 |
235 |
240 |
241 |
249 |
253 |
256 |
263 |
268 |
270 |
281 |
284 |
288 |
295 |
299 |
301 |
303 |
308 |
311 |
316 |
318 |
321 |
324 |
345 |
347 |
390 |
399 |
400 |
402 |
404 |
405 |
406 |
411 |
412 |
414 |
417 |
418 |
420 |