جانداروں کا جذبہ قربانی

جانداروں کا جذبہ قربانی

 

مصنف : ہارون یحییٰ

 

صفحات: 153

 

کائنات اللہ تعالیٰ کی قدرت کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ انسان اس پر غور کر کے  اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرسکتا ہے ۔اسی لیے  قرآن کریم  میں اللہ تعالیٰ نےجگہ جگہ انسانوں کو کائنات کی مختلف چیزوں اور مظاہر پر غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ مخلوق کودیکھ کر خالق کی جانب خیال ضرورجاتاہے ۔اس کائنات میں بے جان چیزوں  کےعلاوہ جانداروں کی بلامبالغہ لاکھوں قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ہم ہر وقت مختلف جانداروں کو دیکھتے ہیں ۔ان کی شکلوں ،ان کی  ساخت او ران کے حجم اور ان کےرہن سہن کے طریقوں کےفرق کومحسوس کرتے ہیں مگر اس  سے آگے کسی  چیز پر غور کرنے کے روادار نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتاب’’جانداروں کا جذبۂ قربانی‘  عالمی شہرت یافتہ  مصنف کتب کثیر ہ  ہارون یحیٰ صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے بلا تفریق مذہب تمام انسانوں کی توجہ جانداروں کے رویوں کی جانب مبذول کرانے کی  کوشش کی   ہے۔پرندوں کےگھونسلوں سے لے کر جانوروں کے ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کی خاطرجان نثاری کااس انداز سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ ہر سطر  پر زبان سے بے ساختہ ’’سبحان اللہ‘‘ نکل جاتاہے۔اس کتاب میں چیونٹی جیسےحقیر جاندار کےبارے میں جومعلومات فراہم کی گئی  ہیں وہ یقینا  ً انسان کو اس کے خالق کے بارے میں سوچنے پر محبور کر دیتی  ہیں ۔ یہ کتاب جہاں ایک  جانب نظریہ ارتقاء کی سائنسی انداز سے بیخ کنی کرتی ہے  وہیں دوسری جانب اللہ پر  ایما ن رکھنے والوں کوبھی اس کی مخلوق کے بارے  میں بے شمار معلومات بہم پہچاتی ہے جس سے ان کےایمان میں مزید تقویت آئے گی۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو بے ایمانوں کےایمان اورایمانداروں کےایمان کی تقویت کاسبب بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 5
مقدمہ 8
جانداروں کے رویہ میں منطقیت 11
ریشم کے کیڑے کے مرحلہ وار کام 15
فطری انتخاب کے ذریعے مفید طور طریقوں کے توارث کا وہم 25
جانداروں میں قربانی کا جذبہ 32
نسل کو برقرار رکھنے کا جذبہ 39
ایک خاندان کے لیے جانداروں کی قربانیاں 43
بچوں کے لیے تمام سہولتوں سے آراستہ گھونسلے 47
درزی پرندے 52
جولاہے پرندے 53
ابابیلوں کے گھونسلے 56
سینگ والے پرندے کے گھونسلے 61
جانور اس عمل میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں 66
انڈوں اور بچوں کی شدید حفاظت 70
سمندری گھوڑا بچے دینے والا واحد نر جانور 81
کمان مچھلی کا کنول سے بنا گھونسلہ 83
سلحید مچھلی کی جانب سے بچوں کی دیکھ بھال 85
حشرات کی جانب سے انڈوں کا اہتمام 90
حشرات بھی اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہیں 100
حشرات کی جانب سے بچوں کو خوراک کی فراہمی 113
جانوروں میں باہمی تعاون 119
خطرات کا ایک ساتھ مقابلہ 126
جانداروں کی قربانی کا جذبہ 135
شہد کی مکھیوں کے چھتے میں قربانی کے چند نمونے 141
خاتمہ 146

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like