جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد سوم

جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد سوم

 

مصنف : ڈاکٹر اطہر محمد اشرف

 

صفحات: 611

 

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع  اشاریہ  مضامین ِ قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس اہم کتاب کو  ڈاکٹر اطہر محمد اشرف نے  بڑی محنت شاقہ اور عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔موصوف نے  پورے قرآن  کا ایک  جامع اشاریہ مرتب فرماکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کےلیے ایک مشعل کا کام دے گا۔محترم ڈاکٹر صاحب نےہر لفظِ قرآن کے ماخذکےلیے  سخت محنت شاقہ سے کام لیا ہے اوراس کے پیش نظر تمام مشکلات اور فہم کی دشواریاں دور کردی ہے  ہیں ۔ قرآن مجید میں بکھرے ہوئے احکامات اورہدایات کویکجا کر کے  ایک نوع کے تمام مضامین کومربوط اورمنضبط کر کے قاری کےلیے قرآن مجید کوسمجھنا اوراس پرعمل کرنا سہل کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور حامل قرآن کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
باب ( ز)
زاد راہ 1401
زبردستی 1401
زرہ 1402
زلزلہ 1406
زمین کی حد سے نکلنا 1417
زنا نے نام
زندگی اور موت 1402
زندہ و قائم 1430
زور 1431
زیادتی 1434
زینت 1436
زیور 1437
باب(س)
سامری 1438
سانپ 1438
سبزیاں ، اناج ، پھل اورمیوے 1440
اناج 1441
پھل 1441
میوے 1442
سبقت 1443
ستارے 1444
سجدہ 1445
سخت 1460
سختی 1466
سردار 1471
سزا 1475
سستی کاہلی 1479
سفارش 1480
سقر 1482
سلامتی 1484
سمجھ 1486
سمعنا واطعنا 1498
سوار 1499
سواری 1501
سود 1514
سورۃ الفاتحہ 1515
سوئی کا ناکہ 1516
سیلاب 1518
باب (ش)
شاعر 1519
شب قدر 1520
شراب 1521
شراکت 1523
شرک 1523
شریعت 1529
شریک 1530
شعائر اللہ 1535
شفا 1536
شق القمر 1536
شکار کا کفارہ 1537
شکست 1544
شک وشبہ 1544
شہد 1549
شہر : 1550شہروں کے نام 1557۔1557
شیشہ 1558

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like