جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد دوم

جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد دوم

 

مصنف : ڈاکٹر اطہر محمد اشرف

 

صفحات: 523

 

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع  اشاریہ  مضامین ِ قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس اہم کتاب کو  ڈاکٹر اطہر محمد اشرف نے  بڑی محنت شاقہ اور عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔موصوف نے  پورے قرآن  کا ایک  جامع اشاریہ مرتب فرماکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کےلیے ایک مشعل کا کام دے گا۔محترم ڈاکٹر صاحب نےہر لفظِ قرآن کے ماخذکےلیے  سخت محنت شاقہ سے کام لیا ہے اوراس کے پیش نظر تمام مشکلات اور فہم کی دشواریاں دور کردی ہے  ہیں ۔ قرآن مجید میں بکھرے ہوئے احکامات اورہدایات کویکجا کر کے  ایک نوع کے تمام مضامین کومربوط اورمنضبط کر کے قاری کےلیے قرآن مجید کوسمجھنا اوراس پرعمل کرنا سہل کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور حامل قرآن کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
باب ( ب)
باآبرو ( دیکھیے : آبرو
باب دادا او ربڑے بوڑھے 693
بادشاہت
بادشاہ اور بادشاہی 697
بادشاہت کی نشانی 698
بادل 699
بارش 700
باطل 704
باغات 706
بالا خانے 709
بت 710
بت پرستی 711
بجلی اور بجلی کی کڑک 714
بچپن 715
بچھڑا 716
بخل 717
بخل اور اسراف 719
بدفعلی 719
بدلہ 720
برابر 733
برا بھلا کہنا 738
برتن 744
برزخ 744
برے نام 747
بستر 749
بستیاں الٹی ہوئیں 749
بشارت 750
بشیرونذیر 759
بندر 761
بندگی 761
بن آدم 762
بوجھ 763
بھائی 766
بھائی بھائی 771
بہترین امت 772
بہکانا اور بہکنا 773
بھلائی یا برائی 775
بہن 780
بے حیائی 781
بیری 782
بیعت 783
بیوہ
بیوہ 783
بیوہ کی عدت 784
بیویاں 784
بے ہودگی 784
بےہوشی 785
باب ( پ)
پاک اور ناپاک 786
پاک مٹی 789
پاکیزہ لڑکا 791
پانسے 792
پتھر 795
پتھروں سے زیادہ سخت 797
پچھتاوا 797
پردہ 798
پردے (دیکھئ: عمارت او رعمارت کےحصے ) 800
پروردگار ( پالنےوالا) 801
پرورش 819
پریشان 825
پناہ 826
پنڈلی 827
پہاڑ 829
پہاڑ جیسے جہاز 832
پھول 833
پیارے 834
پیروی 835
پیشنگوئی 841
پیشے 842
پیغمبر 843
پیغمبروں کا پیغام 854
پیغمبروں کا فرض منصبی 858
پیغمبروں کو جھٹلانا 860

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like