جماعت مجاہدین

جماعت مجاہدین

 

مصنف : غلام رسول مہر

 

صفحات: 239

 

مولانا غلام رسول کی شخصیت کسی تعارف کی  محتاج نہیں  انہوں نے ایک صحافی کی حیثیت سے شہرت پائی، لیکن وہ ایک اچھے مؤرخ اور محقق بھی تھے۔ تاریخ و سیرت میں انکا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ اسلام اور دینی علوم کی جانب زیادہ توجہ دی۔ انہوں نے متعدد تصانیف اور تالیفات اپنی یادگار چھوڑی ہیں۔ غالب پر انکی کتاب کو غالبیات میں ایک بڑا اضافہ سمجھا جاتا ہے۔ حضرت سید احمد بریلوی کی سوانح حیات انکا اہم کارنامہ ہے۔ حضرت شہید کے رفیقوں کے حالات بھی سرگزشت مجاہدین کے نام سے لکھے غالب کے خطوط دو جلدوں میں ترتیب دیے۔ بچوں کے لیے بھی انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں اور ترجمے کیے۔زیر نظرکتاب  بھی مولانا غلام رسول مہر کی تصنیف ہے  جس کو انہو ں نے  دو حصوں میں تقسیم کیاہے  پہلے حصہ میں جماعت مجاہدین کی تنظیم وترتیب کے  متعلق  تفصیلات  پیش کی ہیں  او ردوسرے  حصےمیں سید صاحب کے ان مجاہدوں اور رفیقوں کے سوانح حیات درج کیے ہیں کہ جو ان کی زندگی میں ان کے ساتھ شہید ہوئے یا جنہیں خو د سید صاحب نے  دعوت وتبلیغ پرمتعین کیا تھا او رانہیں مشاغل میں زندگی گزار کر  مالک حقیقی سے  جاملے

 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول
پہلا باب سکھ یا انگریز 11
دوسرا باب تنظیم کی بنیاد 17
تیسرا باب عسکری تنظیمات 1 23
چوتھا باب عسکری تنظیمات 2 30
پانچواں باب ادارہ انتظام کا نقشہ 38
چھٹا باب دفتری ترتیبات 46
ساتواں باب خط وکتابت 52
آٹھواں باب دعوت و تبلیغ 57
نواں باب مالی انتظامات 62
دسواں باب جماعت کی اسلامی اور اخلاقی شان 1 67
گیارہواں باب جماعت کی اسلامی اور اخلاقی شان 2 76
بارہواں باب جماعت کی اسلامی اور اخلاقی شان 3 82
تیرہواں باب پیر محمد قاصد کا ایک سفر 91
چودہواں باب منظومات 100
حصہ دوم
پہلا باب مولانا عبد الحی 111
دوسرا باب شاہ اسماعیل 111
تیسرا باب سید صاحب کے بھانجے 119
چوتھا باب مولانا محمد یوسف پھلتی 133
پانچواں باب سید ابو محمد اور سید ابو الحسن 143
چھٹا باب قاضی محمد حبان 147
ساتواں باب مولوی خیر الدین شیر کوٹی 151
آٹھواں باب شیخ بلند بخت 155
نواں باب شیخ علی محمد 161
دسواں باب مولوی مظہر علی عظیم آبادی 166
گیارہواں باب شیخ محمد اسحق گورکھ پوری 170
بارہواں باب ارباب بہرام خاں 174
تیرہواں باب رسالدار عبد الحمید خاں 178
چودہواں باب سید محمد علی رام پوری 182
پندرہواں باب میاں جی محی الدین چشتی 186
سولہواں باب نواب وزیر الدولہ 189
سترہواں باب سید قطب علی اور سید جعفر علی 193
اٹھارہواں باب سفر کی صعوبتیں 197
انیسواں باب پٹیالہ سے سرحد 202
بیسواں باب سفر مراجعت 209
اکیسواں باب اللہ داد خاں پنی 214
بائیسواں باب محمد مقیم ، عبد الوہاب نور احمد 219
تیسواں باب محمدی ، باقر علی 226
چوبیسواں باب احمد اللہ ، خیر آبادی گھرانا 232
پچیسواں باب شہزادہ گدڑی ، انور شاہ 238
چھبیسواں باب اللہ بخش ، امیر اللہ 243
ستائسواں باب حسن علی ، احمد بیگ 247
اٹھائیسواں باب فیض علی ، امجد علی 254
انتسواں باب امام الدین ، اولاد حسن   غلام علی 260
تیسواں باب مختلف اصحاب 1 260
اکتیسواں باب مختلف اصحاب2 273
بتیسواں باب مختلف اصحاب3 279
مختلف اصحاب4 292

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like