جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات

جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات

 

مصنف : محمد مستقیم سلفی

 

صفحات: 72

 

انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔ زمانہ نے ترقی کی تو کاغذ او رپریس وجود میں آیا۔ جس کے بعد صحافت نے بے مثال ترقی کی، صحافت سے بگڑی ہوئی زبانیں سدھرتی ہیں، جرائم کی نشان دہی اور بیخ کنی ہوتی ہے، دوریاں قربتوں میں ڈھلتی ہیں، معاشرتی واقعات وحوادثات تاریخ کی شکل میں مرتب ہوتی ہیں۔ بالخصوص نظریاتی اور اسلامی صحافت معاشرہ کی مثبت تشکیل ، فکری استحکام، ملکی ترقی کے فروغ ، ثقافتی ہم آہنگی ، تعلیم وتربیت اصلاح وتبلیغ، رائے عامہ کی تشکیل ، خیر وشر کی تمیز اور حقائق کے انکشاف میں بہت مدد دیتی ہے۔صحافت ایک امانت ہے، اس کے لیے خدا ترسی ، تربیت واہلیت اور فنی قابلیت شرط اول ہے۔ فی زمانہ بدقسمتی سے بہت سے ایسے لوگوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کر لیا ہے جن میں دینی اور اخلاقی اہلیت نہیں، اصول اور کردار کے لحاظ سے وہ قطعاً غیر ذمہ دار اور مغربی یلغار کی حمایت اور لادینی افکار کو نمایاں کرنے میں سر گرم ہیں۔۔حالاں کہ صحافت ایک مقدس اور عظیم الشان پیشہ ہے، جس کے ذریعے ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے۔ اسلامی صحافت قوم کے ذہنوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ان کی فکری راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لاتی ہے، برے کاموں سے روکتی اور اچھے کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔جماعت اہل حدیث نے صحافت کی اس اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور انداز میں اس میں حصہ ڈالا ہے اور بے شمار رسائل وجرائد اور اخبارات کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا عظیم الشان بیڑا اٹھایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “جماعت اہلحدیث کی صحافتی خدمات” محترم مولانا محمد مستقیم سلفی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے ہندوستان میں اہل حدیث کی صحافتی خدمات کو جمع فرما دیاہے۔ اللہ تعالی ان کی ان مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر الف
مقدمہ 3
جماعت اہلحدیث اور صحافت 8
پس منظر 8
قاضی محمد عدیل عباسی ایڈوکیٹ لکھتے ہیں 10
مولانا ثناء اللہ کا ظہور 12
مولانا عبد الماجد رقمطراز ہیں 13
آریہ عالم دھرم پال لکھتے ہیں 15
جماعت اہلحدیث کے اخبارات و رسائل قدیم 18
پہلی قسم ادیان باطلہ کی تردید میں 18
دوسری قسم شرک و بدعت اور تقلید شخصی کی تردید میں 23
تیسری قسم ادب و تاریخ 28
چوتھی قسم ادب و سیاست اور اصلاح اخلاق میں 34
پانچویں قسم دینی، اصلاحی اور اخلاقی 40
چھٹی قسم جہاد فی سبیل اللہ 48
نوٹ 48
جماعت اہلحدیث کے وہ اخبارات و رسائل جو تا ہنوز جاری ہیں 50

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like