جمال مصطفٰی ﷺ

جمال مصطفٰی ﷺ

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 546

 

دینِ اسلام کاابلاغ او راس کی نشر واشاعت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہذا اس انعام الٰہی کی وجہ سےایک عام مسلمان کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں کہ اصلاحِ انسانیت کےلیے  اللہ تعالیٰ نےامت مسلمہ کو ہی منتخب فرمایا ۔اور ہر دور میں مسلمانوں نےاپنی ذمہ داریوں کومحسوس کیا اور دین کی نشر واشاعت میں گرانقدر  خدمات انجام دیں۔دور  ِحاضر میں  ہر محاذ پر ملت  کفر  مسلمانوں پر حملہ آور ہے  او راسلام اور مسلمانوں  کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز رویہ اپنائے ہوئےہیں او ر  آئے دن نعوذ باللہ  پیغمبر اسلام کی ذات  کوہدف تنقید کا نشانہ بنا کر انٹرنیشنل میڈیا کے  ذریعے  اس کی  خوب تشہیر کی جاتی ہے۔  تو یقینا ایسی صورت حال میں  رحمت کائناتﷺ کےاخلاقِ عالیہ اور آپﷺ کےپاکیزہ کردار اور سیرت کے روشن ،چمکتے اور دمکتے  واقعات کو دنیا میں عام  کرنے کی شدید ضرورت ہے  تاکہ  اسے پڑھ کر  امت مسلمہ اپنے پیارے  نبیﷺ کے اخلاق  حسنہ اور اوصاف حمیدہ سے  آگا ہ ہوسکے  اور آپ کی سیرت وکردارکوروشنی میں اپنی آنے والی نسل کی تربیت کر سکے ۔ زیر نظر کتاب ’’جمال مصطفیٰ‘‘ مولانا  محمد صادق سیالکوٹی ﷫ کی  تصنیف ہے جس میں انہوں نے  نبی کریم ﷺ کی صفات، خوبیوں ،فضائل ومناقب،  اوصاف   اور آپ کی سیرت صورت کو  بڑے  عمدہ انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ  تعالی ٰ مولانا  کی  تبلیغی و تصنیفی خدمات کو قبول  فرمائے اورانہیں جنت الفردوس  میں  اعلیٰ وارفع مقام عطا  کرے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 5
خطبہ رحمت للعالمین 17
سیمائے افق 19
مرسلوں کو سربراہ مرسلاں درکار تھا 36
تمام پیغمبروں سےعہد لیا گیا 37
رحمت عالم تمام نبیوں کےامام ہیں 37
سرور کائنات کا چہرہ متغیر ہو گیا 38
صاحب قاب قوسین اوادنیٰ کا مقام 39
حضرت موسیٰؑ کااتباع گمراہی ہے ؟ 40
میری امت نے قرآن چھوڑ دیا تھا 42
حضرت موسیٰ﷤میری ہی پیروی کرتے 43
جمال و جلال کےمہر نیمروز 44
خاتم دوران کا درخشندہ نگیں 46
اندھیروں کو اجالے بنانے والے رسول 47
فرقہ بندی کے مے گساروں کے نام 47
حضرت عمرؓ کی معذرت 49
رحمت عالم کی افضلیت پر جبریل ؑ کی گواہی 52
سرور کائنات سے افضل کوئی سوار نہیں 53
سرور عالم ؐ عرش کے دائیں طرف کھڑے ہونگے 54
محمد اور احمد ﷺ 55
محمد مصطفی خیر البشر محبوب داور ہے 55
محمدؐ نام ہی طغرائے روح مدحت ہے 56
گربیانے کہ من دارم 63
خواجہ ابو طالب بن عبدالمطلب 65
حضرت حمزہ بن عبد المطلب بن ہاشم 66
حضرت فاطمۃ الزاہر 67
ابوسفیان بن حارث 68
شرف الدین بوصیری 70
حافظ شیرازی 72
میر زا غالب 72
میر فیض الدین علی خاں 73
عزیز لکھنوی 74
جوش ملیح آبادی 75
اسم محمد کا معنوی اعجاز 76
اسم احمد کا جمال 79
احمدﷺکی حمد سرائی 80
ام ماحی کا حسن 83
حاشر رسول 84
عاقب نبی 84
مقفی نبی ؐ 85
حضور نبی التوبہ ہیں 88
نبی الرحمت 93
عیسائی راہب کی شہادت 97
عالمگیر قحط اور غرق 99
ایک اعتراض اور اس کا جواب 103
حنین کی رحمت للعالمینی کی پناہ میں 107
حضور آئےتوعالم پر بہار آئی نکھار آیا 111
اسلام کی تکمیل ہو گئی 111
تکمیل دین پر دوعیدیں 113
پھر ہوا نور سحر پیدا 114
شاہد رسول 116
اللہ کے بے داغ گواہ 118
مبشر ونذیر رسول 125
داعی الی اللہ 126
نور کا بجلی گھر 131
صوری نور کا ظہور 132
پسینے سےنور نکلنے لگا 132
رحمت عالم سے بڑھ کر کوئی چیز خوبصورت نیہں 136
حضرت یوسف کونصف حسن عطا ہوا 137
شیطان حضور کی صورت نہیں بن سکتا 139
آفتاب نکلا ہوا 146
دانتوں سےنور کااخراج 143
حضور نور ہدایت تھے 144
پسینہ مبارک معطر تھا 145
معجزے نبوت کی دلیل ہیں 146
حضورؐ کی نعت وصفت تورات میں 149
رحمت للعالمین کے فضائل 151
نبی آدم کے بہترین طبقوں 151
رحمت عالم نبی ہاشم سےچنے گئے 156
حضور کانسب نامہ 157
نسب نامہ بتانے کی وجہ 157
سرور کائنات بہترین گھرانہ تھے 159
تقدیم نبوت 163
عقیدہ فاسدہ سےحذر کریں 163
رحمت عالم کی والدہ کاخواب 166
حسن بھی ایک نور ہے 167
سیدولد آدم مزکی عالم انسان ہیں 173
رسول کےمعنے 175
محمد اللہ کے رسول ہیں 176
اللہ کے رسول کا ادب اور اس اطاعت 176
مسجد نبوی میں آوازیں بلند نہ کرو 178
ثابت بن قیس دھاڑیں مار مار کر روتےتھے 180
پست آوازوں والے 182
حضور کا نام لے کر نہ پکارا جائے 183
رحمت عالم میلاد سے مستغنی ہیں 188
بلندی ذکر کے طریقے وضع کرنا 189
اللہ تعالیٰ نے حضور کا ذکر بلند کردیا 190
حضورؐ کے دشمن بے نشان ہو گئے 192
حضور کا ذکر قیامت تک بلند رہے گا 195
حضرت رسالت مآب پر درود شریف کی بارش 199
اللہ کا درود بھیجنا 200
فرشتوں کا درود بھیجنا 201
نماز کےاندر درود پڑھنا فرض ہے 202
درود شریف کے فضائل 203
ذلیل بدبخت 204
فرشتے درود پہنچاتے ہیں 207
ایھا النبی سےمغالطہ 208
ایھا النبی میں ندا کا مفہوم 210
ندائے ایھا النبی حکایت ہے 213
التحیات کا گلدستہ 214
شفاعت واجب ہو گئی 216
قبولیت دعا درود پر موقوف ہے 217
جان بہاراں 218
اسلام کا آفتاب چمکا 219
تبدیلی کعبہ بہ دعائے خاتم النبین 221
سرور کائنات کا مقام محمود 226
رحمت عالم مقام محمود پر 229
اہل محشر کا حال 230
حضور شفاعت کریں گے 231
کلی فضیلت حضور کےلیے ہے 234
بیٹی اور پھوپھی کو انتباہ 239
جنت میں جانے کی شرط 240
حوض کوثر 241
سید الکونین تمام امت سے بھاری ہیں 246
رحمت عالم کی پانچ خصوصیتیں 248
سردار اولاد آدم 251
امت خیر الوری کی کثرت 253
سب سے پہلے حضور قبر سےاٹھیں گے 254
لوائےحمد حضور کےہاتھ میں 255
ترازو میں سنت اور حدیث کا وزن 259
جمال مصطفی سےبے گانگی 262
رحمت عالم ؐ کا اخلاقی نور 263
رحمت عالم کا فکل پیما اخلاق 265
تورات میں حضور کی صفات 270
حسن حدیث کی شعائیں 271
اللہ ہی متصرف الامور ہے 273
رحمت عالم کی سادہ زندگی 276
نبوت اور بشریت منافی نہیں 277
نبوت کے محل کی خشت آخریں 281
نرفت کلمہ لا برزبان محمد 285
ارحم بالعیال 288
حضور کے بیٹے کی وفات 289
ترتیل اور ترسیل کا منبع 290
حضرت خاتم النبین کے معجزات 292
معجزہ کی تعریف 292
معجزہ غار ثور 293
سراقہ بن مالک کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا 295
عبد اللہ بن سلام کا مسلمان ہونا 298
سارے گلوب میں اسلام موجود ہے 302
کافروں کی نعشوں کی جگہوں کا تعین 303
حضور نے بدر میں بہت دعائیں کیں 308
جبریل ہتھیار پہن کر آیا 309
ٹوٹی ہوئی پنڈلی درست ہو گئی 311
پنڈلی کا زخم پھونک مارنے سے اچھا ہو گیا 313
دو درختوں کا معجزہ 315
مشت خاک میں حنین فتح ہوا 318
یہ شخص دوزخی ہے 319
معجزہ ام ابی ہریرہؓ 321
معجزہ ستون مسجد 330
خشک کنواں پانی سے بھر گیا 335

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like