جمال القرآن مع حاشیہ ایضاح البیان

جمال القرآن مع حاشیہ ایضاح البیان

 

مصنف : قاری اشرف علی تھانوی

 

صفحات: 99

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ  کتاب “جمال القرآن”محترم مولانا اشرف علی تھانوی  صاحب﷫کی تصنیف ہے،اور اس پر حاشیہ شیخ القراء قاری محمد شریف صاحب﷫ کا رقم کردہ ہے۔جس میں انہوں نے علم تجوید کے ابتدائی مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(تجوید وقراءات)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
دیباچہ از مولف 5
پہلا لمعہ 6
دوسرا لمعہ 7
تیسرا لمعہ 11
چوتھا لمعہ 14
پانچواں لمعہ 25
چھٹا لمعہ 43
ساتواں لمعہ 47
آٹھواں لمعہ 48
نواں لمعہ 55
دسواں لمعہ 58
گیارہواں لمعہ 64
بارہواں لمعہ 75
تیرہواں لمعہ 76
چودہواں لمعہ 85
خاتمہ 94

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like