جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟

جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟

 

مصنف : ڈاکٹر مصطفی مراد

 

صفحات: 167

 

جہنم سے آزادی اور جنت کا حصول شریعت کا مقصود و منشا رہا ہے۔شریعت اسلامی میں دیگر تعلیمات سماویہ کی طرح شریعت اسلامی نے بھی فلاح وکامرانی کے راستوں پر گامزن ہونے کے احکام ومسائل اور ذلت ورسوائی سے بچنے کی تراکیب ومنہاج کما حقہ بیان فرما دیےہیں۔اسلام تمام بنی نوع انسان کو عموما اور اپنے نام لیواؤں کو خصوصا اللہ کے عتاب وعذاب سے بچنے کی تلقین کرتا ہے، اور ان اعمال کی نشاندہی کرتا ہے جو عقائد سے متعلقہ  اور قبیح افعال پر مشتمل ہیں اور جن کی وجہ سے لوگ اللہ کے غیض وغضب کا نشانہ بن جائیں گے۔ جہنم کے عذاب  سےچھٹکارا از بس ضرور ی ہے ۔فرمان باری تعالیٰ ہے
’’اے ایمان والو!اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ‘‘(التحریم:6)
زیر نظر کتاب  مصر کے معروف عالم اور جامعہ ازہر کے استاد الشیخ الدکتور مصطفیٰ مراد کی کتاب (نساء أہل النار )کا ترجمہ ہے جسے شیخ سلیم اللہ زماں نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اردو ترجمہ سہل اور سلیس ہے کتاب میں احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی ہے ۔اگر حدیث کی صحت وضعف کی نشاندہی  کر دی جاتی تو عامۃ الناس کے لیے مزید سہولت میسر ہو جاتی ۔ بہر کیف اس کتاب کو  عورتوں سے متعلقہ ہونے کی وجہ سے ہر گھر کی زینت ہونا چاہیے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟ 9
مقدمہ 11
دوزخ میں عورتوں کی کثرت
عورتیں اکثر دوزخی 17
جہنم کی آگ تیار ہو چکی! 20
آگ کے عذاب کی ابتداء 22
آگ کے دروازے
آگ کے دروازے 41
پہلا دروازہ تاساتواں دروازہ 41۔44
اہل دوزخ کا لباس اور کھانا پینا
اہل دوزخ کا لباس 53
اہل دوزخ کا کھانا 54
اہل دوزخ کا مشروب 59
اہل دوزخ میں سب سے ہلکے عذاب والا شخص 65
جہنمیوں کا کھانا 66
ستر ہزار لگامیں اور باگیں 71
جہنم  کے داروغے 72
آتش جہنم آتش دنیا سے ستر گنا تیز ہوگی 74
دوزخ کی زنجیریں 77
آگ کا ایندھن
آگ کا ایندھن 81
جہنم اور زیادہ کا مطالبہ کرے گی 83
آگ کی ایسی کنجیاں جو عورتوں کے درمیان عام ہیں
شرک 91
جادو 92
ترک نماز 94
زیورات کی زکوۃ نہ دینا 101
زکوۃ ادا نہ کرنے والا آتش قبر میں 103
مردوں سے مشابہت 105
بے پردگی 107
بے پردگی اور اس کے نقصانات 107
بے پردگی کے چند خطرناک اور بھیانک نتائج 129
جوڑا اور وگ لگانا 132
چغلی کھانا 133
چغل خوری اور قتل 138
چغلی پر تجھے کیا کرنا چاہیے؟ 139
نافرمانی اور خاوند سے جھگڑا 140
کثرت کلام 143
چہرہ پیٹنا اور نوحہ خوانی کرنا 144
غیبت 146
لواطت صغریٰ 148
باہمی چپقلش اور مسلمان خواتین سے ترک تعلق 149
مسلمان خاتون کو کافرہ کہنا 150
ہمسائی کو اذیت پہنچانا 151
حلالہ کرنے اور حلالہ کروانے والی عورت 152
بیوی کو خاوند کے خلاف اکسانا 153
عورت کا طلاق کا مطالبہ کرنا 154
آگ کی ایسی کنجیاں جو عورتوں اور مردوں کے مابین مشترک ہیں
کبائر 155
صغائر 158
آخر کی چند اصلاحی اشعار 160

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like