جہنم میں لے جانے والی مجلسیں

جہنم میں لے جانے والی مجلسیں

 

مصنف : عدنان طرشہ

 

صفحات: 221

 

انسان  شروع سےہی  اس  دنیا میں تمدنی  او رمجلسی زندگی  گزارتا آیا ہے پیدا ہونے سے لے کر  مرنے تک اسے  زندگی  میں  ہر دم مختلف مجلسوں سے واسطہ پڑتا  ہے  خاندان ،برادری  اور معاشرے کی یہ مجالس جہاں ا س کے  اقبال میں بلندی ،عزت وشہرت میں اضافے  او ر نیک نامی  کا باغث بنتی ہیں وہیں اس کی  بدنامی  ،ذلت اور بے عزتی  کاباعث بنتی ہیں  انسان کو  ان  مجلسوں میں شریک ہو کر کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے کہ جو اسے  لوگوں کی نظروں میں ایسا وقار اور عزت وتکریم والا مقام بخش دے  کہ لوگ  اس کے مرنے کے  بعد بھی اسے یاد   رکھیں ۔ زیر نظر کتاب جوکہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے  اس میں ایسی  ہی باتوں او ر امور قبیحہ کی  نشاندہی  کی  گئی ہے کہ جو  روزمرہ  کی  یاروں ،دوستوں ، عزیزوں، رشتہ داروں ،کاروباری شراکت داروں  وغیرہ کے ساتھ  مل  بیٹھ کر  گفتگو کرنے کی مجلسوں میں سرانجام دئیے  جاتے ہیں  فاضل مصنف   نے بہت ہی خوبصورت انداز میں  آداب ِمجالس کو  شرعی  دلائل کے ساتھ  پیش کیا  ہے  اس کتاب میں  مذکور موضوعات  اتنے عمدہ او رمفید   ہیں کہ ہر مجلس ومحفل میں پیش  کئے جانےکے قابل ہیں  ہر مربی  ومعلم  ان کی روشنی میں  اپنےزیر تربیت حلقہ کے افراد کی  تربیت  کرسکتاہے  اللہ سےدعا ہے کہ  قرآن وسنت کی  روشنی میں  غیر موزوں مجالس  کی نشاندہی کرنےوالی اس  مفید کتاب سےراہنمائی حاصل کرکے   اہل اسلام  کو اس  پر عمل کرنے کی  توفیق بخشے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 14
تقریظ 17
مقدمہ 19
مینار نبوت اور مجالس انسانیت 20
چند آداب مجلس 20
مجلس سے اٹھتے وقت 22
ہم نشین کیسا ہو؟ 23
رفقاء کی انواع و اقسام 24
بہترین مجالس 25
اللہ کریم کی اپنے بندوں کے متعلق پیار بھری باتیں 26
پیغمبر کی تڑپ 28
مقصد تالیف 29
فصل اول زبان ، نعمت رحمان 31
فصل دوم غیبت ایک قباحت 45
فصل سوم غیبت قلب 68
فصل چہارم غیبت اور تلبیس ابلیس 76
فصل پنجم فضول باتوں والی مجلسیں 114
فصل ششم مجالس استہزاء 122
فصل ہفتم بہتان تراشی والی مجالس 135
فصل ہشتم مجالس لعن طعن 150
فصل نہم خاتمہ مجالس 185
فصل دہم خاتمہ عمدہ فوائد 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like