جہیز جوڑے کی رسم

جہیز جوڑے کی رسم

 

مصنف : کے۔رفیق احمد

 

صفحات: 66

 

دین  اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،جو اہل اسلام کی عقائد ونظریات،عبادات  و معاملات سمیت ہر شعبہ زندگی میں مکمل راہنمائی کرتا  ہے،لیکن یہ اہل اسلام کا المیہ ہے کہ دین حنیف سے انحراف کے سبب امت اصل دین سے بہت دور اور رحمت ایزدی سے محروم ہے۔کفریہ عقائد و بدعات اور رسوم ورواج نے اسلام کا روشن چہرہ مسخ کردیاہے اور تہذیب وثقافت کے نام پر بدعات اور خلاف شریعت  رسوم کا عام چلن ہے۔ضرورت اس امر کی ہےکہ ہم اسلام  کی روح کو سمجھیں اوراصل اسلام پر عمل پیرا ہوں ، اسی میں عظمت ورفعت اور اخروی فلاح ممکن ہے –مروجہ رسوم میں سے انتہائی مہلک رسم جہیز ہے جس کی وجہ سے بے شمار نوجوان لڑکیاں شادی کی عمر عبورکر جاتی ہیں اور کتنے ہی خاندان قرضوں کے بوجھ تلے سسکتے بدحالی  کی زندگی گزار تے ہیں-جہیز ایک جابرانہ رسم ہے ،جس کی بے شمار قباحتیں ہیں ، زیر تبصرہ کتاب جہیز کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے متعلق ایک اچھی کتاب ہے ، جس کا مطالعہ قارئین کے لیے بے حد مفید ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تصدیر وتہذیب 3
عرض ناشر 7
مقدمہ 11
شادی میں دلہن کو جہیز دینے کی شرعی حیثیت 11
پیش لفظ مؤلف 14
جہیز جوڑے کی رسم 17
جہیز’’حج وزکوۃ سے روگردانی کاباعث‘‘ 25
اس رواج کے برے اثرات 28
مہر کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت 30
چند اہم نکات 41
مسئلہ کا حل اور اس مذموم رسم سے نجات کی راہ 43
نماز کا مسئلہ 45
قارئین کرام سے گزارش 60
اسلامی بہنوں سے اپیل 62
نوجوانوں اور والدین کی خدمت میں! 63

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like