جادو ٹونے مرگی اور نظر بد کا علاج

جادو ٹونے مرگی اور نظر بد کا علاج

 

مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار

 

صفحات: 350

جادو اور جنات سےمتعلق موضوع نہایت حساس ہے۔ آج اس بنیاد پر بے شمار لوگوں نےاپنی مسندیں سجا رکھی ہیں۔ جادو کا توڑ کرنے اور جن نکالنے کے نام پر وہ سادہ عوام کا دین، عزت، مال سب کچھ لوٹ رہے ہیں ۔ بڑے بڑے نیکوکار لوگ بھی اس دھندے میں پڑ چکے ہیں۔جادو کرنا او رکالے علم کے ذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سے محض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے۔ جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہاد جادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جادو ٹونے، مرگی اور نظر بد کاعلاج ‘‘ عالم عرب کےممتاز علماء ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن احمد الطیار﷾ اورالشیخ سامی بن سلمان المبارک﷾ کی مرتب شدہ کتاب ’’ فتح الحق المبين في الصرع و السحر والعين‘‘ کا اردو ترجمہ واختصار ہے۔ یہ کتاب شیخین نے شیخ ابن باز﷫ کے ایما اوران کی نگرانی میں مرتب کی ہے۔ جوکہ اپنے موضوع پر نہایت جامع کتاب ہے جس میں موضو ع سے متعلق تمام امور کا شریعت کی روشنی میں احاطہ کیا گیا ہے۔اس کتاب پر مفسر قرآن حافظ عبدالسلام بن محمد ﷾ کی نظرثانی سے اس کی ثقاہت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتا ب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مصنفین ،مترجم وناشرین کی مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
 عرض ناشر 19
 مقدمہ  21
 تمہید 31
 تقریظ 37
 باب اول  : جنات کی حقیقت
جنات کی حقیقت 41
 جنوں کا انسانوں سےکم ترہونا 42
 جنات کی تخلیق کب ہوئی  45
 جنات  کی تخلیق کس سے ہوئی 45
 جنات کی اقسام 46
 کیا جنات کی شریعت مطہر کی اتباع کےپابند ہیں 47
جنات کی وجود کاثبوت  49
 قرآن کریم سےدلائل 49
 احادیث سےدلائل 51
 عقلی دلیل 53
 جنات کی قیام گاہیں اوران کی محبوب جگہیں 54
 زمین پرجنات کےپھیلنے کے اوقات  58
 مصائب سےبچاؤ کا طریقہ 61
جناتی وشیطانی شرسے بچاؤ  کےاسباب  64
 اللہ تعالیٰ کےلیےخالص توحید کااقرار واظہار 64
 توحید ربوبیت  64
 توحید الوہیت 65
 توحید اسماء وصفات  66
 2 ۔ کتاب وسنت کومضبوطی سےتھامنا 67
 3۔ اللہ تعالیٰ کاتقویٰ اختیار کرنا 69
 4۔ اللہ  تعالیٰ پربھروسا رکرنا  70
 5۔ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا 71
 6۔ اللہ تعالیٰ  کی حفاظت ورعایت 72
 7۔ نیک عمل کرنااور اسے اللہ کی طرف وسیلہ بنانا  73
 8۔دین اسلام پر استقامت اختیار کرنا  74
 9۔ تمام نمازوں کی حفاظت خصوصاً  نماز فجر کی  75
 10۔ صدقات وخیرات اورنیک  کام کرنا اورلوگوں کےکام آنا  76
 11۔ گھر کوتصاویر سےپاک  رکھنا 79
 12۔ بعض قرآنی سورتوں اورمسنون اذکار کااہتمام کرنا  79
 جنوں سے محفوظ  رکھنے والی آیات اوردعاؤں کا بیان  81
 1۔  سورہ بقرہ کی تلاوت  81
 2۔ سوتے وقت آیت الکرسی  پڑھنے کی فضلیت 82
3۔  سورۃ البقرہ کی  آخری دو آیات کےفوائد  84
4۔ معوذتین اور سورہ اخلاص کافائدہ 85
 5۔ صبح شام کا خصوصی وظیفہ 86
6۔ہرکام کاابتداء میں بسم اللہ کہنا 86
جنوں سےمحفوظ رکھنے والی آیات اوردعاؤں کا بیان 81
1۔ سورہ بقرہ کی تلاوت 81
 2۔ سوتے وقت آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت 82
 3۔ سورہ بقرہ کی آخری دوآیات کےفوائد 84
 4۔ معوذتین اورسورہ اخلاص کافائدہ 84
 5۔ صبح شام کاخصوصی وظیفہ 86
 6۔ ہر کام کی ابتداء میں بسم اللہ کہنا 86
 جنات وشیاطین سےبچنے کےخاص طریقے 89
 1۔ شیطان سےاللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا 89
 2۔ کسی جگہ قیام کےوقت اللہ پناہ طلب کرنا 90
 3۔ جزع وفزع اورخوف کےوقت   اللہ کی پناہ طلب کرنا 91
 4۔ انسان کا ایک دن میں سوباریہ پڑھنا 92
 5۔ گھر میں داخل ہوتےوقت شیطان کوبھگانے کاطریقہ 93
 6۔ گھر سےنکلتے وقت شیطان کوبھگانے کاطریقہ 93
 7۔ بیوی سے ہم بستری کےوقت شیطان کوبھگانے کا طریقہ 94
 8۔ بیت الخلاء میں داخل ہوتےوقت شیطان سےبچاؤ کاطریقہ 95
 9۔ سوراخوں اوربلوں سےپیشاب نہ کرنا 95
 10۔ غصے کےوقت شیطان کوبھگان کاطریقہ 96
باب دوم
 جنات کا انسان کوچمٹنا
 مس کالغوی واصطلاحی مفہوم  97
 جنات کےچمٹنے کی مختلف شکلیں 97
 مرض کی غلط تشخیص 98
 مرض کی تشخیص میں بلا علم حکم لگانے کےاسباب 101
 1۔ اللہ کاتقویٰ نہ ہونا 101
 2۔ حالت بیداری سےمتعلق علامات  108
3۔ حالت نیند سےمتعلق علامات  108
وہ حالات جن میں جنات انسان کوچمٹے ہیں  109
باب سوم
مرگی کا بیان
  مرگی کالغوی اواصطلاحی مفہوم  111
 مرگی کااقسام  112
 مرگی کا کتاب وسنت سےثبوت  113
 1۔ کتاب  اللہ  سےدلائل  113
 2۔ احادیث سے دلائل  114
 3۔ سلف سےمرگی کاثبوت  117
 مرگی کےاسباب 117
 1۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سےازمائش 118
 2۔ اللہ  تعالیٰ کی طرف سے آزمائش  118
 3۔ جنات کاانسانوں پرعاشق ہوجانا  120
 4۔ بدلہ اورانتقام  120
 5۔ جنات کابلا وجہ تنگ کرنا 121
6۔  جادو 122
 ایک شبہ اورا س کا رد 122
 علاج کاشرعی حکم  127
 علاج میں قرآن کی تاثیر 132
 علاج کی اقسام  141
 1۔ ا لہٰی دعائیں 141
 رقیہ (دم) کی تعریف 141
 دم کی قسمیں 142
 1۔ شرعی دم اوراس کی شرائط 142
 شرعی دم کےلیے چند ہدایات  145
 1۔ حسن اعتقاد 145
 2۔ نیت کاخالص اورمقصد کااچھا ہونا  146
 3۔ اچھے کاموں کی حرص اور برے کاموں سےنفرت 148
 4۔ حرام اورمشکوک کاموں سےاجتناب کرنا  148
 5۔ اللہ کی طرف سے دعوت دینا  149
 6۔ مریض کےراز کی پردہ پوشی 150
 7۔  مریض کےحالات سےواقفیت 151
8۔ جنات کی حقیقت اوراحوال کی معرفت 152
 9۔  مریض  اوراس کے اہل وعیال کوتسلی دینا  154
  مریض کےلیے چند ہدایات  155
 1۔ اللہ تعالیٰ پرپختہ یقین 155
 2۔ صبر کرنا 156
کیا دم سےعلاج کرنا توکل کےمنافی  ہے؟ 157
 دم کرنے پراجرت لینا 162
  دم سے متعلق  بعض خطرناک چیزیں 165
 2۔ شرکیہ دم 165
 تعویذ اوراس کاحکم 167
  تعویذ کالغوی واصطلاحی مفہوم  167
 تعویذ کی  اقسام  167
 1۔ قرآنی تعویذ اوراس کاحکم  168
2۔ غیرقرآنی تعویذ اوراس کاحکم 169
 ایک سوال اوراس کاجواب 169
 محبت کا تعویذ  180
 کہانت اورعلم نجوم  181
 کاہن کی تعریف 181
  نجومی کی تعریف وحکم 182
 کاہن  و نجومی کےپاس علاج کےلیے جانے کاحکم  183
 شعبدہ بازوں اوردجالوں  سےہوشیار  187
 اچھے اور برے عامل کی پہچان کےطریقے  188
 آسیب زدہ کودم کرنے کا طریقہ 191
دم کی دعائیں 191
 قدرتی دوائیں 204
 1۔ شرعی اسباب 204
 2۔ حسی اسباب 205
1۔ شہد 206
  بذریعہ شہد مرگی کےعلاج کا طریقہ 207
 2۔ کلونجی تمام امراض کےلیے 207
 3۔ زیتون کاتیل 207
 زیتون احادیث کی روشنی میں 209
 روغن زیتون کےفوائد  210
 4۔ آب زمزم اوربارش کاپانی 211
 5۔ غسل ، صفائی اورخوشبو کااستعمال 212
 خوشبو  212
 عمدہ اور نفع  مند خوشبوئیں 215
 قرآن اورشہد کوملا کر علاج کرنا  217
 چند ضروری باتیں 219
 1۔ نماز کی پابندی کرنا  219
 2۔  اللہ تعالیٰ سےدعا کرنا  221
 چند مفید دعائیں 222
 3۔ صبرکرنا  225
 صبر کاطریقہ  227
 4۔ مریض کی عیادت اوراس کےلیے دعا  229
 5۔ صدقہ وخیرات 231
باب چہارم
جادو کا بیان
 جادو کی لغوی واصطلاحی تعریف 233
 جادو کےواقع ہونے کاثبوت  235
 1۔ کتاب الہٰی سےدلائل  235
 2۔ سنت نبوی ﷺ سےدلائل 238
 3۔ اجماع سےثبوت  240
 کیاجادو کی کوئی حقیقت ہے؟ 240
 جادو سیکھنے کاحکم 241
 جادو گر کی سزا 243
 جادو گر کی توبہ کاحکم  244
 جادو سےبچاؤ کےطریقے  245
 اذکار اورتعوذات 245
 عجوہ کھجور  246
 جادو کاعلاج  248
 1۔ حرام طریقہ 248
 2۔ سینگی کےذریعے 249
 سینگی کی تعریف 2500
 سینگی کا مفید وقت 250
 3۔ شرعی  دام (نشرہ ) سےجادو کاعلاج  251
 نشرہ کےاقسام اور اس کا حکم  252
 جادو کےلیے جائز دم 253
باب پنجم
نظربد کابیان
 نظربد کی تعریف 259
 نظر بد کی اصطلاحی تعریف 259
 نظر بد کا ثبوت اوراس کےدلائل 260
 نظر بد کی قسمیں 265
 انسانی نظر کاثبوت 265
 جناتی نظر کاثبوت 266
 نظر کیسے اثر اندوز ہوتی ہے؟ 267
  نظر بد اورحسد سےبچاؤ کےطریقے 271
 1۔ حاسد کےشرسے اللہ کی پناہ طلب کرنا  271
 2۔ برکت کی دعا کرنا  272
 3۔ صبر کرنا  274
 4۔ نظرلگانے والے پراحسان کرنا  274
 5۔ جس چیز کونظر لگنے کاخدشہ ہواسے چھپا کررکھنا  274
 6۔  نظربد والے سےاجتناب کرنا  275
 7۔ تکمیل حاجات کوپوشیدہ  رکھنا 275
 8۔ اللہ کاتقویٰ اوراس کی اطاعت 275
 9۔ دشمن کا ایذا پرصبر کرنا 276
 10۔ اللہ پرتوکل کرنا  276
 11۔ اللہ کی طرف متوجہ ہونا  276
 12۔ گناہوں سےتوبہ کرنا  276
 13۔ برائی کابدلا بھلائی سےدینا  277
 14۔ خالص توحید پرکار بند ہونا   277
 نفسیاتی امراض  279
 بندے پرگناہوں کااثرات  283
 نظربد کاعلاج  285
 نظر بد والے کی پہچان اوراس کا شرعی حکم  287
 پہچان کرلینے کےبعد نظرلگانے والے کا سامنا  288
 نظربد سےنجات کےلیے دم کرنا  289
 نظر بد کےعلاج کےلیےدعائیں 291
باب ششم
 حسد کا بیان
  حسد کی تعریف 297
 رشک 297
 حسد کاثبوت قرآن سے 297
 حسد کا ثبوت  احادیث  سے 298
 حاسد اورنظر لگانے والے میں فرق  299
 حسد کےمراتب  300
 حسد کےاسباب  301
 حسد کاعلاج 302
 معاشرے پرحسد کااثر 303
باب ہفتم
عرب علماء کےفتاویٰ
 عرب علماء کےفتاویٰ 307
 تعویذ باندھنے کاحکم  307
 رسو ل اللہ ﷺ پرجادو کی حقیقت 310
  مریض پرقراءت کرنا  312
 جادو گر کی سزا  313
 قرآنی تعویذ کوپانی میں حل کرکے پینا  314
 فضیلۃ الشیخ ابن عثیمین ﷫ کےخصوصی فتاویٰ  315
 گردن میں قرآنی آیات لکھ کرلٹکانا  315
 تعویذ لٹکانے کاحکم 317
 جانور کےخون میں دلہن کاپاؤں رکھنا  318
 گھر کامنحوس ہونا  319
 پانی میں پھونک مارنے کاحکم  320
 کیاجادو برحق ہے؟  321
 جادو کےعلاج کاحکم  321
 میاں بیوی میں جادو کےذریعے محبت پیدہ کرنا  323
 جادو کےذریعے جن حاضر کرنا  323
کیانظر کادم توکل کےخلاف ہے؟ 324
 کیانظر لگناحق ہے ؟  328
 جن کا انسان پراثر انداز ہونا  329
 جادو سیکھنے کاحکم  335
 جادو کی اقسام 337
 جادو گرکے قتل کی وجہ 338
 نجومی سےسوال کرنےکاحکم  339
 کہانت کیاہے؟  339
 علم نجوم  کاحکم ؟  341
 علم نجوم اورکہانت کاآپس میں تعلق  342
 جنات کاانسانوں کی خدمت کرنا  343
 جنات کا غیب جاننا 344
 خاتمہ 347
 آخری گزارش 349

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like