جادو کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں (مع رسالہ جادو اور کہانت کی حیثیت از ابن باز)

جادو کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں (مع رسالہ جادو اور کہانت کی حیثیت از ابن باز)

 

مصنف : وحید بن عبد السلام بالی

 

صفحات: 136

 

جادو اور جنات سےمتعلق موضوع نہایت حساس ہے ۔ آج اس بنیاد پر بے شمار لوگوں نےاپنی مسندیں سجا رکھی ہیں۔ جادو کا توڑ کرنے اور جن نکالنے کے نام پر وہ سادہ عوام کا دین، عزت، مال سب کچھ لوٹ رہے ہیں۔ بڑے بڑے نیکو کار لوگ بھی اس دھندے میں پڑ چکے ہیں۔ جادو کرنا او رکالے علم کے ذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہے جو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے۔ جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےل یے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے۔ جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں‘‘ جادو وغیرہ کے علاج ومعالجہ کے موضوع پر دو بے حد مفید کتابوں کامجموعہ ہے۔ اس میں قرآنی آیات اور ماثور دعاؤں کے ذریعہ تمام خطرناک ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی امراض کا صحیح طریقۂ علاج بتلایا گیا ہے کاکہ مسلمان اپنے دین وایمان کی حفاظت کرتے ہوئے ان امراض کا علاج کرسکیں جادو گروں کے شرورو فتن سے اپنی اور اپنی اولاد کی حفاظت کا سامان کرسکیں۔ یہ کتاب اپنی افادیت کی بنا پر ہر اردو خواں گھرانے کی شدید ضرورت ہے تاکہ ان کاہر فرد اپنے عقیدہ وایمان کی حفاظت کرتے ہوئے جادو، نظر بد اوران سے پیدا شدہ امراض کا علاج قرآن کریم اور ماثور دعاؤں کے ذریعے کرسکے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
جا دو اورکہانت کی حیثیت 6
جادو کاعلاج 17
عرض مترجم 18
دسویں ایڈیشن کا مقدمہ 22
مقدمہ طبع اول 26
پہلا حصہ : سحر کی تعریف
شیطان کاقرب حاصل کرنے کےلیے جادو گروں کےبعض وسائل 30
دوسرا حصہ : جادو قرآن وسنت کی روشنی میں
جنات اورشیاطین کےوجود پردلائل 32
جادو کےوجود پردلائل 36
اعتراض اوراس کاجواب 40
علماء کےاقوال 43
تیسر ا حصہ : جادو کی اقسام
امام رازی کےنزدیک جادو کی اقسام 47
امام راغب کی نزدیک جادو کی اقسام 49
اقسام جادو کےمتعلق ایک وضاحت 49
چوتھا حصہ : جنات کوحاضر کرنے کے طریقے
جادو گر اور شیطان کےدرمیان طے پانے والا معاہدہ 51
جادو گر جنات کوکیسے حاضر کرتاہے 52
جادو گر کوپہچاننے کی نشانیاں 58
پانچواں حصہ : شریعت اسلامیہ میں جادو کاحکم
جادو گرکےمتعلق شریعت کافیصلہ 60
اہل کتاب کے جادو گرکاحکم 62
کیاجادو کاعلاج جادو سےکیا جاسکتا ہے؟ 63
کیا جادو کا علم سیکھنا درست ہےظ 63
جادو، کرامت اور معجزہ میں فرق 65
چھٹا حصہ : جادو کا توڑ
جادو کی پہلی قسم : سحر تفریق 68
سحر تفریق کی شکلیں 68
سحر تفریق کی علامت 69
سحر تفریق کیسےواقع ہوجاتاہے؟ 70
سحر تفریق کاعلاج 70
علاج کےعملی نمونے 77
جادو کی دوسری قسم: سحر محبت 85
سحر محبت کی علامت 85
سحر محبت کیسے ہوتاہے؟ 85
سحر محبت کےالٹے اثرات اور اسباب 86
جائز سحر محبت 87
سحر محبت کاعلاج اوراس کا عملی نمونہ 88
جادو کی تیسری قسم: سحر تخیل اور اس کی علامت 89
سحر تخیل کیسے ہوجاتاہے؟ 90
سحر تخیل کاعلاج 90
علاج کاعملی نمونہ 91
جادو کی چوتھی قسم : سحر جنون 91
سحر جنون کی علامات 92
سحر جنون کیسے ہوتاہے؟ 92
سحرجنون کاعلاج 93
علاج کےعملی نمونے 94
جادو کی چھٹی قسم: سحر ہواتف 96
سحر ہواتف کی علامات 96
سحر ہواتف کیسےہوتاہے؟ 96
سحر ہواتف کاعلاج 97
جادو کی ساتویں قسم : سحر امراض 98
علامات 98
سحر امراض کیسے ہوتاہے؟ 98
علاج اوراس کےعملی نمونے 100
جادو کی اآٹھویں قسم : سحر استحاضہ 103
استخاضہ کیاہوتاہے؟ 104
علاج اورعملی نمونے 104
شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کاجادو 104
علامات 104
یہ جادو کیسے ہوجاتاہے؟ 105
علاج 105
عملی نمونہ 106
جادو کےمتعلق چند اہم معلومات 107
مریضہ کواللہ نے جائے جادو دکھادی 108
ساتواں حصہ: جماع سےبندش کاجادو
بیوی کےقرب سےبندش کاجادو 109
علاج کےنو طریقے 110
جادو، نامردی اورجنسی کمزوری میں فرق ی 112
نامردی کاعلاج 112
بانجھ بن نا قابل اولاد ہونا 113
جن کی وجہ سے ناقابل اولاد ہونے کی کچھ علامات 113
بانجھ پن کاعلاج 114
سرعت انزال کاعلاج 115
جادو سےبچنے کےلیے احتیاطی اقدامات 115
بندش جماع والا جادو پاگل پنے میں تبدیل ہوگیا 122
نظربد 122
نظربد کی تاثیر پرقرآنی دلائل 122
نظر بد کی تاثیر پرحدیث کےدلائل 124
نظربد کیسے لگ جاتی ہے؟علماء کےاقوال 125
نظربد اورحسد میں فرق 127
جنات کی نظر بد انسان کولگ سکتی ہے 128
نظربد کاعلاج 128
عملی نمونے 131
فہرست مضامین 133

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like