جدید سبائی گروہ کا علمی تعاقب
جدید سبائی گروہ کا علمی تعاقب
مصنف : حافظ عبید اللہ
صفحات: 189
صحابہ کرامؓ کی عظمت کیلئے یہ بات ہی کافی ہے کہ اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے ان کو اس دنیا میں ہی اپنی رضا و خوشنودگی کی خوشخبری سنا دی تھی۔ قرآن کریم نے بھی ان کو ’’خیر امت‘‘ اور ’’امت وسط‘‘ سے تعبیر کیا ہےصحابہ کرامؓ اپنے باہمی مشاجرات و اختلافات کے باوجود عادل و صادق اور امت کے ھدی خواں ہیں۔ تمام اہل سنت اور سلف امت کے نزدیک عامۃ الناس کو ایسے مباحث و مسائل کو زیر بحث لانے سے گریز کرنا چاہیے جو مشاجرات صحابہ و اختلافات صحابہ پر مشتمل ہوں۔اس موضوع پر محقق دوراں مولاناارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب بعنوان ’’ مشاجرات صحابہ ؓ اور سلف کا موقف‘‘خاص علمی تناظر میں لکھی گئی ہے مولانا اثری صاحب نےاس کتاب میں صرف مشاجرات صحابہ کے حوالے سے ائمہ و فقہاء کے اقوال و آراء اور فتاویٰ جات کو نقل کیا گیا ہے۔ زیر نظرکتاب’’جدید سبائی گروہ کا علمی تعاقب‘‘معروف مجلہ ماہنامہ ’’صفدر‘‘ میں مشاجرات صحابہ سے متعلق شائع ہونے والے ایک مضمون پر ناقدانہ جوابی تبصرہ کی کتابی صورت ہے۔ یہ تبصرہ اولاً مولانا حافظ عبید اللہ صاحب نے18 ؍اقساط میں لکھ کر سوشل میڈیا پر شائع کیا ۔ بعد ازاں صاحب تحریر کی اجازت سے جناب محمد فہد حارث صاحب(مدیر حارث پبلی کیشنز ) نے افادۂ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشر کی اس کاوش کو قبول فرمائےاوراسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 8 |
عرض حال | 13 |
مشاجرات صحابہ ؓ اور سلف کا موقف | 15 |
مدیر مجلہ صفدر کا فرضی یزیدی گروہ اور اس کے انکار | 21 |
مدیر مجلہ صفدر اور ان کے فرضی یزیدی گروہ کے درمیان اختلاف نمبر 1 | 22 |
مدیر مجلہ صفدر اور ان کے فرضی یزیدی گروہ کے درمیان اختلاف نمبر2 | 23 |
مدیر مجلہ صفدر اور ان کے فرضی یزیدی گروہ کے درمیان اختلاف نمبر3 | 24 |
خلافت راشدہ اور خلافت موعودہ | 26 |
مدیر مجلہ صفدر کی بیان کردہ خلافت کی اقسام | 28 |
ہمارا تبصرہ اور آیت استخلاف کی تفسیر | 29 |
حق چار یار کا نعرہ اور خلافت راشدہ | 36 |
کیا امیر معاویہ ؓ سنیوں میں کوئی ایک بھی خلیفہ راشدہ نہیں سمجھتا | 43 |
خلیفہ راشد کی شرائط اور معیار | 47 |
مدیر مجلہ صفدر اور ان کے فرضی یزیدی گروہ کے درمیان دوسرا اختلاف | 53 |
دوسرے اختلاف پر ہمارا تبصرہ اور اقوال سلف صالحین | 53 |
مفتی وقاص رفیع کی توہین صحابہ ؓ پر مشتمل کتاب | 62 |
مدیر مجلہ صفدر کی جماعت کی تائید یافتہ کتاب سے عبارت | 64 |
مشاجرات میں صحابہ ؓ کرام کا موقف | 71 |
مدیر مجلہ صفدر اور ان کے فرضی یزیدی گروہ کے درمیان تیسرا اختلاف | 83 |
تیسرے اختلاف پر ہمارا تبصرہ | 83 |
چند توضیحات | 84 |
محدث جلیل حضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی کی کتاب سے چند اقتباسات | 87 |
مدیر مجلہ صفدر اور فسق یزید | 96 |
یزید کی بیعت سے الگ رہنے والے صحابہؓ کا اختلاف کیا تھا | 106 |
یزیدکو امیر المومنین کس نے کہا | 109 |
اجتہادی خطا کیا کیا مطلب | 112 |
قاضی مظہر حسین کی چند عبارات | 112 |
ایک دھوکے کا ازالہ | 126 |
کیا کسی کتاب کی تعریف کرنے سے اس کتاب کے ہر ہر حرف سے متفق ہونا لازم آتا ہے ؟ | 130 |
جدیدسبائی گروہ کا طریقہ واردات | 136 |
اصولی بات اور مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کی چند عبارات | 138 |
اہل سنت کے بزعم خود ٹھیکیداروں کا رویہ | 146 |
مشاجرات صحابہؓ کے بارے میں دار العلوم دیوبند کے چندفتاویٰ | 148 |
فتویٰ 1 | 148 |
فتویٰ2 | 149 |
فتویٰ | 150 |
فتویٰ4 | 152 |
سکوت و توقف سے کیا مراد ہے ؟ | 154 |
یزید سے متعلق مفتی تقی عثمانی صاحب اور دار العلوم دیوبند کے فتاویٰ | 155 |
آج کے جدید سبائی گروہ کا طرز عمل | 170 |
ایک مغالطہ اور فریب کا ازالہ | 173 |
اس مضمون کی غرض وغایت اورچند شبہات کے جوابات | 184 |
شبہ نمبر 1 | 186 |
جواب | 186 |
شبہ نمبر 2 | 187 |
جواب | 187 |
شبہ نمبر 3 | 187 |
جواب | 188 |
شبہ نمبر 4 | 188 |
جواب | 188 |