جدید مناہج کی حقیقت ( سوالات و جوابات )
مصنف : صالح بن فوزان الفوزان
صفحات: 482
امت مسلمہ پر اللہ رب العزت کابڑا حسان ہےکہ اس نے ایک طائفہ اور جماعت کےوجودکی خوشخبری دی اور قیامت تک اسکے وجود کی ضمانت فرمائی جو ہرجگہ اور ہرزمانے میں حق پر چلتے ہوئے حجت ودلیل سے لوگوں پر غالب رہے گئی وہ لوگ تھو ڑی ہی تعداد میں ہوں گے مگر حق۔ جسے نبی کریم ﷺ کتاب وسنت کی صورت میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے۔ کو سینے سے لگا کر دل ودماغ میں بسا کر اپنی زندگیاں گزاریں گے۔نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق امت مسلمہ ہر طرف سے فتنوں میں گھری ہوئی ہےاور نبوی بشارت ہی کےمطابق صر ف ایک جماعت جو ’’ماأنا اليوم وأصحابي‘‘ کے منہج پر قائم ہے جسے نصوص کتاب وسنت اوراسلاف ا مت کی تحریروں میں جماعت اہل سنت وجماعت اہل حدیث ، فرقۂ ناجیہ، طائفہ منصورہ وغیرہ کےناموں سےیاد کیاگیا ہے کو چھوڑ کر بدقسمتی سے امت میں منتشر فرقے گروہ نت نئی ٹولیاں، احزاب اور جتھے انہی فتنوں کا نتیجہ ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’جدیدمناہج کی حقیقت (سوالات وجوابات)‘‘ شیخ صالح الفوزان کی اصلاح امت کے سلسلے کی عربی تصنیف الأجوبة المفيده عن أسئلة المناهج الجديدة کا ااردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب دور ِحاضر کےفتنوں بالخصوص عالمِ اسلام میں پھیلے ہوئےگمراہ فرقوں ، باطل افکار ونظریات ،منہج سلف کے مخالف مناہج واحزاب ہواپرستی، شبہات ،گمرہ گر ائمہ وقائدین وغیرہ سے متعلق 116 سوالات کےمدلل علمی اور بصیرت مندانہ جوابات پر مشتمل ہےجو عصر حاضر میں امت کے تمام ترطبقوں کی صحیح رہنمائی کےلیے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے ۔اس کتاب میں دو حاضر کے تمام فکری وتنظیمی ، حربی،اورتحریکی وسیاسی انحرافات کا مدلل جائزہ لیاگیا ہے۔متبع سنت کے لیے بہت ہی مفید کتاب ہے خصوصاً نوجوان جو صحیح فکر اور صحیح راستہ کی تلاش میں ہیں انہیں اس کتاب میں واضح منزل مقصود کار استہ ملے گا ۔ مولانا عنایت اللہ سنابلی صاحب نے کتاب کا نہایت فصیح اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب ومترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست مضامین | 3 |
عرض ناشر: فضیلۃ الشیخ عبد السلام سلفی﷾ | 13 |
تقریظ: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس مدنی﷾ | 16 |
عرض مترجم | 20 |
مقدمہ کتاب | 35 |
تیسرے ایڈیشن کا مقدمہ | 39 |
تیسرے ایڈیشن کی بابت شیخ صالح فوزان ﷾کا اجازت نامہ | 44 |
شیخ کے اجازت نامہ کا عکس | 45 |
شیخ صالح فوزان ﷾ کے مختصر حالات زندگی | 46 |
کتاب ’’الاجوبۃ المفیدۃ عن اسئلۃ المناہیج الجدیدۃ‘‘ | 51 |
موسم گرما کے تربیتی مراکز (سمر کیمپ) اوران کے ذمہ داران کو نصیحت | 51 |
نشید (گانے) صوفیاء کی ایجاد کردہ بدعت ہیں | 52 |
فقہ الواقع سے کیا مراد ہے؟ | 55 |
طریقہ نبوی کے مخالف اسلام سے منسوب فرقوں سے اجتناب | 58 |
بدعت گناہ سے سنگین اور بدتر ہے | 62 |
کتاب وسنت کے مخالف فرقوں سے نسبت کرنے والا بدعتی ہے | 64 |
فرقوں (جماعتوں) کاحکم | 65 |
کیا دور حاضر کے فرقوں سے میل جول رکھا جا سکتا ہے؟ | 66 |
مودوہ دور کے فرقوں ارو پارٹیوں سے تنبیہ وآگاہی | 77 |
نقد اور تنبیہ میں خوبیوں کا ذکر نہیں کیا جائے گا | 78 |
’’فرقہ تبلیغ‘‘سے آگاہی اور اس کے بار ے میں اہل علم کے فتاوے | 80 |
جو بھی منہج اہل سنت وجماعت کی مخالفت کرے گا بہتر فرقوں میں داخل ہو گا | 112 |
سلفی کہلانے میں کوئی حرج نہیں اور اس سلسلہ میں اہل علم کے اقوال | 112 |
عائض قرآنی کے رجوع میں مغالطے | 115 |
دعوت کی نشرواشاعت کے لیے حفظ قرآن کافی نہیں ہے | 135 |
دعوت کا کام علماء کی ذمہ داری ہے اور امر با لمعروف ہر انسان جب استطاعت کر سکتا ہے | 136 |
دعوت کی قلت قبولیت کا سبب | 138 |
دعوت الی اللہ کے وسائل توقیفی ہیں | 140 |
ایک داعی شیخ جو شرعی طریقوں سےجاہل ہے | 141 |
حکمرانوں کو نصیحت میں اہل سنت وجماعت کا منہج | 144 |
نقد وتردید میں موازانہ ضروری نہیں نہ ہی گمراہی کی اچھائیاں بیان کرنا جائز ہے | 151 |
خوبیوں کا ذکر کئے بغیر اہل بدعت پر تنقید کی بابت آثار سلف | 152 |
بدعتیوں کی تعریف کرکے دھوکہ میں ڈالنے کی سنگینی | 159 |
اہل سنت کے خط کاروں کی تردید کا طریقہ | 160 |
آج کے دور میں معتزلہ جہمیہ اور خوارج کے بارے میں گفتگو کرنے کاسبب؟ | 164 |
’’ سید قطب‘‘ کی غلطیوں کے نمونے | 165 |
سید قطب پر علامہ ابن عثیمین اور علامہ البانی کی تنقید | 166 |
محمد قطب کی جانب سے جمہور امت کی تکفیر | 167 |
الشباب اسئلۃ ومشکلات ‘‘نامی کیسٹ کے مقرر کی باتیں | 168 |
التوحید اولا‘‘ نامی کیسٹ کے مقرر کی باتیں | 170 |
شرح الطحاویۃ ‘‘نامی کیسٹوں کے مقرر کی باتیں | 171 |
یہودیوں سے ہمارا جھگڑا دینی نہیں ہے ‘‘یہ گھناؤ بات حسن البنانے کہی ہے | 174 |
مسعری: جزیر عرب میں گرجا گھر قائم کرنا جائز قرار دیتا ہے | 174 |
مسعری: سنت وشیعیت کو قریب کرنے کا نظریہ | 175 |
مسعری: فقیہ اور بن لادن کو امام ابن باز کی نصیحت | 177 |
یومیہ اخبارات اور میگزینوں کے مشمولات پر نکیر کے لیے اسے مسجد میں پڑھنے والے داعی کی تردید | 178 |
مسجد میں تصویریں لانا سنگین جرم ہے | 179 |
تقریر یا خطبہ میں اخبار پڑھنا منکر نشر واشاعت ہے | 180 |
بدعتیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم | 181 |
موجودہ فرقوں اور ٹولیوں سے نسبت رکھنے والوں پر نکیر | 183 |
کسی خاص مذہب ومسلک یا عالم کے لیے تعصب کی مذمت | 186 |
بعض شبہات کے سبب کچھ طلبہ کی دروس میں حاضری سے بے اعتنائی | 188 |
خواہشات نفسانی اور فرقہ وار نہ تعصب سے متاثرنوجوانوں کو نصیحت | 189 |
محمد سرور زین العابدین ‘‘ کی سنت سے جہالت وناواقفیت | 196 |
علماء حرمین پر محمد سرور کی طعنہ زنی | 197 |
محمد سرور کے یہاں لواطت کے جرم کی نوعیت وحیثیت | 205 |
توحید کی تعلیم کو معمولی قرار دینے والوں کے نمونے | 208 |
سید قطب کی جانب سے اسلامی معاشروں پرجاہلیت کا اطلاق | 212 |
’’الامۃ الغائبۃ‘‘(غائب غیر حاضر امت)نامی کیسٹ کے مقرر کی اس عنوان سے کیا مراد ہے؟ | 216 |
کتاب ’’القطبیۃ‘‘ | 218 |
سب سے پہلے عقیدہ کا اہتمام ضروری ہے | 219 |
عقیدہ حاصل کرنے کے مصادر | 224 |
گرمائی مراکز میں موجودہ ڈراموں اور اداکاریوں کا حکم | 231 |
حکمرانوں کو نصیحت کے شریعی طریقے | 241 |
یہ قطب کے یہاں’’لاالہ الا اللہ‘‘ معنی ومفہوم | 247 |
شیخ محمد عبدالوہاب کی دعوت اور حسن البنا کی دعوت کے درمیان موازنہ | 251 |
حسن البناء کی زندگی کے تاریک صفحات | 252 |
طائفۃ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے درمیان فرق کرنے والے کی تردید | 261 |
فحاشی وبے حیائی کو آراستہ کرنے والے کا حکم | 265 |
عقیدہ ومنہج کے درمیان فرق | 268 |
فرقہ واریت اور پارٹی بندی کی خطرناکی بیان کرنا واجب ہے | 268 |
فٹ بال مقابلے دیکھنے کا یکا حکم ہے؟ | 269 |
منہج کی درستگی اور فساد | 270 |
بدعتیوں کی کتابیں پڑھنے ارو کیسٹیں سننے سے تنبیہ وآگاہی | 271 |
فرقہ ناجیہ منصورہ کی علامتیں | 274 |
طالب علم کا اپنے استاذ کا ادب واحترام | 278 |
متبدی طلبہ کو نصیحت | 279 |
عالم کہلانے کا حقدار کو ن ہے؟ | 279 |
بیداری کے نوجوان کی تعبیر پر تنبیہ | 284 |
امت غافل تھی تا آنکہ بزعم خویش۔ حسن البناء کی تحریک آئی | 284 |
کتاب وسنت کے مخالف مناہج سے آگاہ کرنا واجب ہے | 279 |
طلب علم دعوت الی اللہ پر مقدم ہے | 290 |
سلفیت نبی معصوم ﷺ سے منسوب ہے | 455 |
دیگر فرقے اور پارٹیاں غیر معصوم لوگوں سے نسبت رکھتی ہیں | 455 |
ہرمسلمان کےلیے اچھی رہنمائیاں | 456 |
دعوت کی ذمہ داری کون نبھائے | 463 |
امابعد‘‘نامی کیسٹ اور کتابچہ کے مشمولات | 464 |
اللہ عزوجل کو ضمیر سے پکانے والے کی بابت دائمی کمیٹی کافتوی | 465 |
نفس پرست ارو فتنہ پر ورد دعاۃ کے مقاصد | 466 |
قابل اقتداء علماء کرام کون ہیں؟ | 473 |
امام ابن باز کی مختصر سوانح | 476 |
خوارج کے منہج سے تبیہ وتحذیر | 479 |
اللہ اس کتاب اس کے رسول مسلمانوں کے امراء اور عام مسلمانوں کے لیے خو خواہی کی کی ذمہ داری انجام دینے کاحکم | 479 |