جدید فقہی تحقیقات زکوۃ کے نئے مسائل

جدید فقہی تحقیقات زکوۃ کے نئے مسائل

 

مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

 

صفحات: 574

 

اسلام کے نظام معیشت کی بنیادی خصوصیت انفرادی ملکیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دولت کی زیادہ سے زیادہ تقسیم اور اس کو ارتکاز سے بچانا ہے،اس کی ایک عملی مثال زکوۃ کا  نظام ہے۔زکوۃ کو واجب قرار دیا جانا ایک طرف اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ دار خود اپنی دولت کا مالک ہےاور وہ جائز راستوں میں اسے خرچ کر سکتا ہے۔دوسری طرف اس سے یہ بات  بھی واضح ہوتی ہے کہ انسان کی دولت میں سماج کے غریب لوگوں کا بھی حق ہے ۔یہ حق متعین طور پر اڑھائی فیصد سے لیکر بیس فیصد تک ہے،جو مختلف اموال میں زکوۃ کی مقررہ شرح ہے،اور بطور نفل اپنی ضروریات کے بعد غرباء پر جتنا کرچ کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل مسلمان اس عظیم الشان فریضے کی ادائیگی سے سے بالکل  لا پرواہ ہو چکے ہیں۔اور زکوۃ نکالنے کا اہتمام مفقود نظر آتا ہے۔زکوۃ کے متعدد ایسے جدید مسائل ہیں ،اہل علم اور طلباء کے لئے ان سے آگاہی انتہائی ضروری تھی۔چنانچہ  انڈیا کی اسلامک فقہ اکیڈمی نے دیگر موضوعات کی طرح  اس پر بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور اس میں مختلف اہل علم نے مقالات پیش کئے اور اپنے موقف کا اظہار کیا۔یہ کتاب ” جدید فقہی تحقیقات(زکوۃ کے نئے مسائل)” اس سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کے مجموعے پر مشتمل ہے،جسے محترم مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی نے مرتب کیا ہے اور  کتب خانہ نعیمیہ دیو بند  نے طبع کیا ہے۔یہ  اہل علم اور طلباء کے لئے ایک گرانقدر علمی وتحقیقی تحفہ ہے۔تمام طالبان علم کو چاہئے کہ وہ  زکوۃ کے جدید مسائل کے حل کے لئے اس  کتاب کو ضرور پڑھیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
پہلا باب تمہید ی امور 15
سوال نامہ 15
تجاویز 26
دوسرا باب تفصیلی مقالات 37
سوال نامہ کا جواب 37
اسلام کا نظام معیشت 47
اموال زکوۃ سے متعلق مسائل 73
جواب و سوال نامہ بابت زکاۃ 96
زکوۃ کے مسائل 113
ادائیگی زکوۃ کے شرائط و ارکان 136
زکوۃ کے شرعی احکام 158
مسئلہ زکوۃ پر ایک نظر 175
زکوۃ کے چند اہم مسائل 190
زکوۃ کے مسائل اور ان کا شرعی حل 202
اسلام میں زکوۃ کا مصرف 328
کمیشن پر چندہ 399
نصاب زکوۃ 411
احکام زکوۃ 416
زکوۃ کے کچھ اہم مسائل 443
تیسرا باب مختصر جوابات 465

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like