جدید فقہی مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

جدید فقہی مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

 

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

 

صفحات: 432

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن وسنت کی شکل میں دینِ اسلام کو قیامت تک کے لیے محفوظ فرماکر معیار ہدایت مقرر کردیا ہے  اور قرآن وسنت کے احکام میں اتنی وسعت اور لچک رکھی ہے  کہ یہ  تاقیامت پیش آنے والے مسائل میں امت ِ مسلمہ کی رہنمائی کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ  قرآن وسنت کی  روشنی میں  پیش آمدہ مسائل  کے حل  کے لیے اجتہاد کا دروازہ  قیامت  تک کے لیے  کھلا رکھا گیا ہے۔ عصر حاضر میں  امت مسلمہ کو بے  شمار نئے مسائل  کا سامنا ہے ان  پیدا ہونے والے  نئے مسا ئل کے حل کےلیے  قرآن وسنت سے براہِ راست اجتہاد کے حوالے سے اہل علم  افراط وتفریط کا شکار ہیں ۔جدید فقہی مسائل کے حوالے سے  مختلف اہل علم اوربالخصوص  فقہ اکیڈمی انڈیا کی  کتب  قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’جدید فقہی  مسائل ‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہوری﷾ (ریسرچ سکالر ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد) کی  تالیف ہے ۔جس میں انہوں نے جدید فقہی  مسائل کے حل  کےلیے  تمام فقہی  مسالک  کے فقہی ذخیرے  استفادہ  کرتے ہوئے اس کتاب میں  پانچ ابواب قائم کرکے پندرہ اہم مسائل کوزیر بحث لائے ہیں جبکہ ضمنی طور پر ا ن کے  تحت کئی مزید مسائل پر بھی  بحث کی گئی ہے ۔ہر اہم میں  پہلے اس کی واقعاتی  صورت حال کوبیان کرنے کے بعد اس مسئلہ کے ایک ایک جز پر قرآن وسنت  کی روشنی میں بحث کرنے کے  بعد اس  مسئلہ کی مزید توضیح اور تائید کےلیے  عرب وعجم کے ممتاز علماء کی آراء وفتاویٰ کو بھی اس میں  جمع کردیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے فاضل مؤلف کتاب ہذا کے علاوہ بھی  کئی علمی واصلاحی کتب  کے  مؤلف ومترجم ہیں  ۔اللہ تعالی  ان کی مساعی جمیلہ کو شرف  قبولیت سے  نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
باب نمبر 1 توحید و سنت اور شرک و بدعت 13
باب نمبر 2 سائنس و طب 42
فصل 1 جدید طریقہ ہائے تولید اور متعلقہ مسائل 43
پہلا طریقہ مصنوعی تخم ریزی ، یا پچکاری مار طریقہ 49
دوسرا طریقہ ٹیسٹ ٹیوب یا نلکی بار آوری 55
تیسرا طریقہ کلوننگ 71
چوتھا طریقہ مصنوعی رحم مادر اور انسانی پیدائش 90
فصل 2 مصنوعی طریقہ ہائے تولید اور کلوننگ کے بارے میں علماء کی آراء 91
فصل 3 انتقال خون اور عطیہ خون کی شرعی حیثیت 108
فصل 4 مسئلہ انتقال خون اور معروف اہل علم کی آراء و فتاویٰ 120
فصل 5 اعضاء کی پیوند کاری کی شرعی حیثیت 129
فصل 6 اعضاء کی پیوند کاری کے بارے میں علماء کی آراء و فتاوی 164
فصل 7 پوسٹ مارٹم کی شرعی حیثیت 190
فصل 8 پوسٹ مارٹم کے بارے میں علماء کی آراء و فتاوی 203
باب 3 معیشت و اقتصاد 213
فصل 1 ملٹی لیول مارکیٹنگ سکیمیں اور ان کے کاروبار 214
فصل 2 ملٹی لیول مارکیٹنگ سکیموں کے بارے میں ممتاز علماء کی آراء 230
فصل 3 جوائنٹ سٹاک کمپنیاں اور ان کے حصص کے کاروبار 251
فصل 4 حصص کی خرید و فروخت کے بارے میں علماء کے فتاوی 282
فصل 5 اسلام کا نظام زکوۃ اور چند جدید مسائل 292
باب 4 تہذیب و تمدن اور معاشرتی مسائل 347
فصل 1 والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق دینے کی شرعی حیثیت 348
فصل 2 زیر بحث مسئلہ میں علماء کی آراء و فتاوی 357
فصل 3 زنا کے مرتکب مردو زن کے باہمی نکاح کی شرعی حیثیت 363
فصل 4 زیر بحث مسئلہ میں علماء کی آراء و فتاوی 375
باب 5 حکومت و سیاست 381

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like