جدید عربی ایسے بولیے

جدید عربی ایسے بولیے

 

مصنف : بدر الزماں قاسمی کیرانوی

 

صفحات: 228

 

عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ جدید عربی ایسے بولیے ‘‘ مولانا بدر الزماں قاسمی کیرانوی کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کی جدت،ندرت،اہمیت اور افادیت یہ ہے کہ یہ جدیداحوال وظروف اور وزمرہ معاملات ومسائل کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی گی ہے ۔ تدریس وتفہیم میں سہولت کے پیش نظر اسے مکالمات کی صورت میں تیار کیا گیا ہے اور مشکل الفاظ نمایاں کر کے ان کے معانی واضح کردیے گئے ہیں ۔ مدارس دینیہ کے طلباء و مدرسین کے لیے یہ کتاب ایک نادر تحفہ ہے کیونکہ مدارس دینیہ کی اکثریت عربی گرائمر تو جانتی ہے مگر آج کل کی بولی اور لکھی جانے والی عربی زبان سےناواقف ہے ۔اس کتاب کی مدد سے عرب ممالک کے مسافروں کے لیے عربی سیکھنا نہایت آسان ہے ۔ اور یہ کتاب اساتذہ وطلبہ کےلیے عربی بول چال پر ایک شاندار رہنما کتاب ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ملاقات 13
تعارف 14
تعلیم 18
مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنا 20
مدرسہ جانااوروہاں سےواپسی 21
طالب علم 23
مطالعہ 24
اسکول 25
دودوستوں کےدرمیان گفتگو 28
ملازمت کےلیےانٹرویو 29
کام کےمیدان میں 31
دفتر میں 34
پیشے 34
ایک کاروباری ملاقات 38
کچھ عام تعبیرات 39
عام طورپراستعمال ہونےوالےجملے 42
کام آنےوالےسوالات 46
روزہ مرہ استعمال میں آنےوالے تعبیرات 47
ڈاکٹرکےپاس 50
دانتوں کاڈاکٹر 54
انسانی جسم کےحصے 56
بیماریاں 61
نقائص 65
خوبیاں 66
برائیاں 70
اوصاف 67
ہسپتال میں 68
سٹرک پرایک حادثہ 70
کارکی خرابی 71
کارسےمتعلق الفاظ 73
سفر 74
سفارت خانہ میں 75
ہوائی جہادکاسفر 77
ریل کاسفر 81
بس کاسفر 84
زمینی سفر 85
سمندری سفر 86
کسٹم آفس 88
ٹیکسی ڈرائیورکےساتھ 89
ہوٹل 91
فلیٹ کرایہ پرلینا 94
ریسٹورنٹ 96
شہرمیں 98
شہر 102
قانون 104
فائربریگیڈاورطبی خدمات 105
قومی دفاع 106
تعمیری سازوسامان 108
بڑھئی کےاوزار 109
ٹیلیفون 110
ڈاک خانہ میں 112
بینک 116
سکےاورتجارتی اصطلاحات 118
روپیہ پیشہ 120
بینک ڈکیتی کےبارےمیں گفتگو 121
بازارمیں 122
کتابون کی دکان پرخریداری 124
اسٹیشزکادکان پر 125
کپڑوں کی خریداری 128
مردانہ اورزنانہ ملبوسات 129
زیورات اورگہنے 130
عورتوں اورمردوں کےاستعمال کی اشیاء 132
درزی کی دکان پر 133
سلائی 134
نائی کی دکان پر 135
گوشت کی دکان پر 136
جوتوں کی دکان پر 137
لانڈری میں 137
گھڑیوں کی دکان پر 139
الیکٹرونک اوربجلی کےسامان کی دکان پر 141
انگریزی دواؤں کی دکان پر 142
چشموں کی دکان پر 144
پھلوں کی دکان پر 145
سبزیوں کی دکان پر 146
پھل اورسبزیاں 147
پھول 149
پرچون فروش کی دکان پر 149
کھانےکی چیزیں 152
مسالاجات 154
گھراورخاندان 155
گھرمیں ایک گفتگو 158
بستر پرجانا 259
سوکراٹھنا 160
ناشتہ 161
دوپہرکاکھانا 162
پانچ بجےکی چائے 164
رشتہ دار 165
انسان اوراس کی زندگی 166
زندگی کےمراحلے 167
منگنی اورشادی 167
گھراورفرنیچر 167
باورچی خانہ کاسامان 171
گھریلوسامان 172
سامان رکھنےوالی چیزین 173
شادی 174
پکنک 175
سیاحتی مقامات کی سیر 176
سینما 178
موسیقی کےآلات 180
تفریح اورمشغلے 181
نائٹ پارٹی 183
ایک پارٹی میں شرکت 183
دعوت 184
ساحل سمندرپر 185
چڑیاگھڑ 187
جنگلی جانور 188
جنگلی پرندے 189
پالتوجانور 189
پالتوپرندے 190
کیڑےاوررینگنےوالےجانور 190
مچھلیاں اوردوسرےجانور 191
گاؤں میں 192
گاؤں 193
ذرائع آب 194
پانی کی قسمیں 194
آگ 194
درخت اوران کےحصے 195
قیمتی پتھر 196
معدنیات 196
موسم اوراس کی تبدیلیاں 197
موسم 201
شوق 201
بری عادت 202
جذبات کااظہارکرنا 203
تواضع اورخاطری داری کےلیے بولےجانےوالےجملے 204
اوقات 206
وقت کیسےمعلوم کری؍ 207
ہفتہ کےدن 208
سال کےمہینے 209
وہ الفاظ جن سےخطوط شروع کیےجاتےہیں 212
وہ کلمات جن سےخطوط کااختتام ہوتاہے 213
راستہ پوچھنا 2214
علامت اورنوٹس 215
حکومتیں اورشعبے 216
گنتی 217
رنگ 221
دنیا 221
ممالک اوراقوام 222

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like