اظہار حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان
مصنف : محمد بشیر سہسوانی
صفحات: 545
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زير نظر كتاب’’ اظہارِ حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان ‘‘ شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے ممتاز اولین شاگر علامہ محمد بشیرسہسوانی کی عقیدہ میں معرکۃ الآراء کتاب ’’صیانة الانسان عن وسوسةالشیخ دهلان کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب علامہ سہسوانی نے شافعی مفتی شیخ احمد دحلان مکی سے مسئلہ توحید پر مناظرہ کےبعد اس کے ردّ میں مرتب کی اور اس میں میں عقیدے سے متعلق نہایت اہم مباحث قلمبند کیے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ مطبع فاروقی ،دہلی سے طبع ہوئی اس کےبعد نجد سے بھی کئی مرتبہ شائع ہوئی۔علامہ رشید رضا مصر ی صاحب تفسیر المنار نے اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوکہا کہ: ’’ کتاب ’’صیانۃ الانسان‘‘ صرف شیخ دحلان کاردّ ہی نہیں ہے اور نہ صرف ان فقہاء کاردّ ہے جن سے شیخ دحلان نے اپنے دلائل کو نقل کیا ہے…بلکہ یہ ان کےبعد آنے والے تمام قبر پرستوں اوربدعتیوں پر ردّ ہے‘‘یہ کتاب اس قدر اہمیت کی حامل ہےکہ توحید پر لکھی جانے والی اکثر کتب میں اس کتاب کےبکثرت حوالے ملتے ہیں۔ حتیٰ کہ علامہ ناصر الدین البانی نےبھی اس کے حوالے اپنی متعدد تحریروں میں دیے ہیں ۔صیانۃ الانسان کی ہمہ گیر افادیت کے پیش نظر سہوانی خاندان کے ایک صاحب علم شخصیت جناب عبد المعید نقوی﷾ کی خواہش پر جناب عبد العظیم حسن زئی﷾(مدرس جامعہ ستاریہ،کراچی ) نےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف،مترجم وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مترجم | 21 |
مقدمہ | 29 |
آغاز کتاب | 41 |
قبر نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے استدلال | 44 |
برزخی زندگی کودنیاوی زندگی پر قیاس کرنا باطل ہے | 47 |
ان کے استعفار کےبعد ےپﷺ کے ان کے لیے استغفار کی حکمت | 51 |
یہ کہنا کہ ہر گناہ کورسول ﷺکی قبر کے پاس آنا چاہیے | 57 |
آپﷺکی قبر کے پاس اسلام کے آداب | 60 |
ہجرت کا لغوی معنی | 64 |
مہاجرین کےلیے مکہ میں ٹھہرنا حرام ہے | 67 |
راویان حدیث کی جرح کےمراتب | 74 |
عبد اللہ بن عمر العمری کے ضعف کے بارے میں اقوال | 75 |
کسی راوی کو ثقہ کہنے کے تین معانی ہیں | 76 |
سر میں حجامہ سے متعلق احادیث | 83 |
حفص احادیث میں ضعیف اور قراءت میں ثقہ ہے | 85 |
احمد بن محمد بن الحجاج ، اپنےباپ دادا کی طرح ضعیف ہے | 89 |
آپ ﷺکی قبر کےبارے میں غلو کرنے کا مسئلہ | 100 |
آپﷺ کی تعظیم سے متعلق السبکی کی عبارت | 101 |
شرک کی طرف لے جانے والی بدعی زیارت ممنوع ہے | 106 |
شہر بن حوشب کےبارے میں محدثین کی آراء | 112 |
سبب بیان کیے بغیر جرح قبول کرنے کا مطلب | 113 |
شاذ او رمنکر حدیث کس کو کہا جاتا ہے ؟ | 114 |
متن اور سند میں شاذ احادیث کی مثالیں | 120 |
جامع ترمذی میں متعدد احادیث معلل ہیں | 141 |
حدیث کو صحیح قرار دینے کی دو قسمیں ہیں | 143 |
روح بن صلاح المصری سےفاطمہ بنت اسد کی حدیث | 146 |
آدم کا اپنی مغفرت کے لیے بحق النبی ﷺدعا کرنا | 150 |
عمر کے ’’محدث‘‘ ہونے کا کیا معنی ہے ؟ | 159 |
عمر کےاجتہاد پر اعتراض | 161 |
معروف میں امیر کی اطاعت | 170 |
وسیلہ کی تحقیق | 171 |
باطل وسیلہ : شرک میں شمار ہوتا ہے | 176 |
اعتقادی اورعملی کفر | 189 |
اس بات کی تحقیق کہ مردوں کو پکارنا عملی اور اعتقادی کفر ہے | 190 |
قبروں پر جانے اوران کےوسیلے کی تین حالتیں ہیں | 195 |
اللہ کے ارادے میں شفاعت کا اثر بچند وجوہ ناممکن ہے | 202 |
اللہ کےہاں وسیلہ لینا اللہ کی تنقیص ہے | 206 |
اللہ کے ہاں وسیلہ لینے والے کےکفر پر اجماع | 208 |
شیخ محمد بن عبد الوہاب کے فرزند عبد اللہ کا قول | 213 |
وسیلہ کی اقسام ہیں | 234 |
اعمال صالحہ | 236 |
نبی ﷺ کی دعا | 238 |
صالحین کی دعا | 239 |
بحق فلاں و بجاھۃ کا وسیلہ | 240 |
کسی اور کے عمل یا ذات کا وسیلہ باطل ہے | 242 |
غیر اللہ کے پکارنے کے متعدد مراتب | 244 |
مانعین وسیلہ کے اقولا میں وحلان کی تحریف | 252 |
یہ تاویل کہ استغاثہ بغیر اللہ مجاز ہے | 259 |
آپﷺ کی تعظیم کی اجازت | 267 |
آپﷺ کی شرعی اور بدعی تنظیم | 276 |
عمل اور استطاعت سے متعلق احادیث | 287 |
منصور اور امام مالک کے مناظرے کی روایت | 299 |
آپﷺ اور مومنین کی قبروں کے پاس مشروع دعائیں | 303 |
قسم اورسوال میں امام ابو حنیفہ کے نزدیک صحیح کیا ہے | 310 |
واقعات جنہیں شرعی دلیل بنا دیا گیا | 312 |
حدیث الطیر موضوع ہے | 316 |
سواد بن قارب جن کے ساتھ واقعہ اور وسیلہ | 326 |
ابن حبان کا کتاب الثقہ میں طریقہ | 339 |
بعض لوگوں کی دعاؤں سے استدلال اور باطل قیاس | 347 |
معصیت اور بدعت صحابی کے لیے بھی جائز نہیں | 356 |
جماعت سے علیحدگی سے متعلق احادیث | 358 |
حدیث ’’ماراہ المسلمون حسنات‘‘ | 364 |
فتنوں سے متعلق احادیث | 366 |
جہل اور کفر کے غلبہ اور ایک جماعت کا حق پر رہنا | 377 |
حدیث کو بلفظہ پہنچانا ضروری ہے اور لزوم جماعت | 390 |
اصول قضا کے بارے میں عمر کا قاضی شریح کو خط | 394 |
نماز جنازہ شفاعت ہے ، جنازہ کی ماثورہ دعائیں | 395 |
حج اور رمی جمارکی حکمت | 425 |
’’واہ محمد‘‘ کے بارے میں آثار صحابہ | 432 |
فاطمہ ؓ کا اپنے والد کومخاطب کرنا | 441 |
کسی مسلمان کو بلا دلیل کافر قرار دینا | 448 |
غرباء کون لوگ ہیں ؟ | 452 |
دعا کا صحیح مفہوم کیا ہے ؟ | 457 |
محمد بن عبدالوہاب کی سیرت کا خلاصہ | 461 |
امیر سعود نے مکہ میں توحید و سنت کی تعلیم دی | 472 |
ہر فقہ اپنے شیخ کی تعریف کرتا ہے | 484 |
توحید کی دو قسمیں ہیں ۔ توحید ربوبیت اور توحید الوہیت | 489 |
ربوبیت اور الوہیت لازم ہیں | 493 |
شیخ کا خط ان لوگوں کے نام جنہوں نے شیخ کو کافر قرار دیا | 514 |
سلیمان بن عبد الوہاب کا جواب | 516 |
شیخ پر الزامات لگانےوالا ایک اور گروہ اور اس کا جواب | 527 |
خوارج کےبارے میں احادیث | 535 |
خوارج کےبارے میں احادیث ، خوارج کی نشانیاں ( پہچان) | 539 |
بعض علاقوں اور ان کے باشندوں کے بارے میں احادیث | 539 |
شیخ دحلان کا حدیثیں گھڑنا | 540 |
محمد بن عبد الوہاب کا تمام تنقیدوں کا جواب | 542 |
نماز کے بعد ذکر و اذکار | 543 |